الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3592. -- باب: قتل المشركين بعد الإسار بضرب الأعناق دون المثلة
-- باب: مشرکین کو قیدی بنانے کے بعد مثلہ (اعضاء کاٹنے) کے بجائے گردنیں اڑا کر قتل کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 18051 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 18051
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، ثنا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَهْطًا مِنْ عُكْلٍ وَعُرَيْنَةَ، فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ. قَالَ قَتَادَةُ: بَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ بَعْدَ ذَلِكَ عَلَى الصَّدَقَةِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ" قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ:" وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ يُنْكِرُ حَدِيثَ أَنَسٍ فِي أَصْحَابِ اللِّقَاحِ".
قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عکل و عرینہ کا گروہ۔۔۔ انہوں نے حدیث کو ذکر کیا۔۔۔ قتادہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ خبر ملی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد ”صدقہ پر ابھارتے اور مثلہ سے منع فرماتے تھے“۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علی بن حسین، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اونٹنیوں والوں کی حدیث کا انکار کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18051]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علی بن حسین، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اونٹنیوں والوں کی حدیث کا انکار کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18051]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17308
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَهْطًا، مِنْ عُكْلٍ وَعُرَيْنَةَ أَتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا أُنَاسٌ مِنْ أَهْلِ ضَرْعٍ، وَلَمْ نَكُنْ أَهْلَ رِيفٍ، فَاسْتَوْخَمْنَا الْمَدِينَةَ فَأَمَرَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَوْدٍ وَزَادٍ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَخْرُجُوا فِيهَا فَيَشْرَبُوا مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا، فَانْطَلَقُوا حَتَّى إِذَا كَانُوا فِي نَاحِيَةِ الْحَرَّةِ قَتَلُوا رَاعِيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْتَاقُوا الذَّوْدَ، وَكَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِهِمْ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهِمْ،" فَأَمَرَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ، وَتَرَكَهُمْ فِي نَاحِيَةِ الْحَرَّةِ حَتَّى مَاتُوا وَهُمْ كَذَلِكَ" قَالَ قَتَادَةُ: فَذُكِرَ لَنَا أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِيهِمْ، يَعْنِي: {إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا} [المائدة: ٣٣] الْآيَةَ، قَالَ قَتَادَةُ: وَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ بَعْدَ ذَلِكَ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عکل اور عرینہ قبیلے کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: ”یا رسول اللہ! ہم دودھ پینے والے (مویشیوں والے) لوگ ہیں، زمین (کھیتی) والے ہم نہیں ہیں“، اور انہیں مدینہ کی آب و ہوا موافق نہ آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے کچھ اونٹوں اور زادِ راہ کا حکم دیا اور انہیں حکم دیا کہ وہ ان (اونٹوں) کے ساتھ باہر چلے جائیں اور ان کا دودھ اور پیشاب پئیں۔ وہ چلے گئے، یہاں تک کہ جب حرہ کے ایک کنارے پر پہنچے تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا، اونٹ ہانک کر لے گئے اور اسلام لانے کے بعد کافر ہو گئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تلاش میں (آدمی) بھیجے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم دیا تو ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے، ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروائیں اور انہیں حرہ کے کنارے چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ اسی حالت میں مر گئے۔
اور قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا کہ آیت: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا﴾ [سورة المائدة: 33] انہی کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبے میں صدقہ کی ترغیب دیتے اور مثلہ (اعضاء کاٹ کر صورت بگاڑنے) سے منع فرماتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17308]
اور قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا کہ آیت: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا﴾ [سورة المائدة: 33] انہی کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبے میں صدقہ کی ترغیب دیتے اور مثلہ (اعضاء کاٹ کر صورت بگاڑنے) سے منع فرماتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17308]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح