🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3684. -- باب: في فضل الجهاد في سبيل الله
-- باب: اللہ کی راہ میں جہاد کی فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 18484 (کل: 53 مقامات، 16 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 18484، 18485
صحیح بخاری: 36، 887، 2787، 2797، 2972، 3123، 7226، 7227، 7457، 7463
صحیح مسلم: 4859، 4861، 4862، 4863، 4864، 4865، 4866
سنن نسائی: 3124، 3125، 5032، 5033
سنن ابن ماجہ: 2753
سنن دارمی: 2428
مسند احمد: 7157، 8980، 9087، 9175، 9187، 9193، 9477، 10407، 10523، 10653، 10870
مسند الحمیدی: 1118
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 960
اللؤلؤ والمرجان: 1229، 1230
مصنف ابن ابی شیبہ: 20460، 20463
الفتح الربانی: 4784، 4873
سنن سعید بن منصور: 3488، 3489
صحیح ابن حبان: 4610
الجامع الكامل: 7726، 7727، 8076، 12472
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1491، 2985
51 تا 53
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18485
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ الْخُوَارِزْمِيُّ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ، أنبأ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تَكَفَّلَ اللهُ لِمَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِهِ لَا يُخْرِجُهُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَّا جِهَادٌ فِي ⦗٢٦٥⦘ سَبِيلِهِ وَتَصْدِيقُ كَلِمَتِهِ بِأَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ يُرْجِعَهُ إِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ رب العزت نے ضمانت دی ہے کہ جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہے، اسے گھر سے صرف اللہ کے راستے میں جہاد کرنا اور اس کے کلمے کی تصدیق کرنا ہی نکالتا ہے، اللہ اس کو جنت میں داخل کرے یا پھر اس کو ثواب یا مال غنیمت کے ساتھ اس کے گھر واپس لوٹائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18485]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1491
«انتدب الله لمن خرج في سبيله لا يخرجه إلا إيمان بي وتصديق برسلي أن أرجعه بما نال من أجر أوغنيمة أو أدخله الجنة ولولا أن أشق على أمتي ما قعدت خلف سرية ولوددت أني أقتل في سبيل الله ثم أحيا ثم أقتل ثم أحيا ثم أقتل ثم أحيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی ذمہ داری لے لی ہے جو اس کی راہ میں نکلے، جسے صرف مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق ہی گھر سے نکالے، کہ وہ اسے ثواب یا مالِ غنیمت کے ساتھ واپس لائے گا یا پھر اسے جنت میں داخل کرے گا۔ اور اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا ڈر نہ ہوتا تو میں کسی بھی لشکر کے پیچھے نہ بیٹھتا، اور میری تو یہ تمنا ہے کہ میں اللہ کی راہ میں قتل کیا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر قتل کیا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر قتل کیا جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1491]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2985
" تكفل الله لمن جاهد في سبيله لا يخرجه من بيته إلا الجهاد في سبيله وتصديق كلماته بأن يدخله الجنة أو يرجعه إلى مسكنه الذي خرج منه مع ما نال من أجر أو غنيمة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے ضمانت لی ہے جو اس کی راہ میں جہاد کرے، جسے اس کے گھر سے صرف اللہ کی راہ میں جہاد اور اس کے کلمات کی تصدیق نے نکالا ہو، کہ وہ اسے جنت میں داخل کر دے گا، یا اسے اس کے اجر اور غنیمت کے ساتھ اس کے اسی گھر میں واپس لوٹا دے گا جہاں سے وہ نکلا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2985]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1070.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں