🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3702. -- باب: تشييع الغازي وتوديعه
-- باب: غازی (مجاہد) کو رخصت کرنے اور الوداع کہنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 18577 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 18577
الفتح الربانی: 6154
صحیح ابن حبان: 2693
المعجم الکبیر للطبرانی: 13514
المعجم الاوسط: 4667، 6725
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18577
حَدَّثَنَا الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ رَحِمَهُ اللهُ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِيُّ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا الْمُطْعِمُ بْنُ الْمِقْدَامِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْغَزْوِ فَشَيَّعَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا أَرَادَ فِرَاقَنَا قَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ مَعِي مَا أُعْطِيكُمَاهُ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ" وَأَنَا أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَاتِكُمَا وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمَا.
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب میں جہاد کے لیے نکلا تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ہمیں الوداع کہا، جب واپس جانے لگے تو فرمایا: میرے پاس کچھ نہیں جو میں تمہیں دے سکوں، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”اللہ رب العزت اس چیز کی حفاظت فرماتے ہیں، جو اس کی حفاظت میں دے دی جائے“، میں تمہارے دین، تمہاری امانتیں اور تمہارے اعمال کے خاتموں کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18577]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6154
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لُقْمَانَ الْحَكِيمَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لقمان حکیم کہا کرتے تھے کہ جب کسی چیز کو اللہ تعالی کے سپرد کیا جاتا ہے تو وہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الوديعة والعارية/حدیث: 6154]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 10352، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5606 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5606»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر پر جانے والے شخص کو الوداع کہتے تو یہ دعا دیتے تھے: اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ۔ … ”میں تیرے دین، تیری امانت اور تیرے عمل کے خاتموں کو اللہ تعالی کے سپرد کرتا ہوں۔“ (ترمذی: ۳۴۴۳)

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 10352
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2693
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّغَوْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُطْعِمُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْعِرَاقِ أَنَا وَرَجُلٌ مَعِي، فَشَيَّعَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يُفَارِقَنَا، قَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ أُعْطِيكُمَا، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا اسْتَوْدَعَ اللَّهُ شَيْئًا حَفِظَهُ، وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكُمَا" .
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں عراق کے لیے روانہ ہونے لگا تھا اور میرے ساتھ ایک اور شخص تھا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمیں رخصت کرنے کے لیے ہمارے ساتھ آئے، جب وہ ہم سے جدا ہونے لگے تو انہوں نے فرمایا: میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو میں تمہیں دوں، لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ اللَّهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ» ”جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کو کوئی چیز ودیعت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کرتا ہے،“ تو میں «أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكُمْ وَأَمَانَتَكُمْ وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمْ» ”تمہارے دین، تمہاری امانت اور تم دونوں کے عمل کے خاتمے کو اللہ تعالیٰ کو ودیعت کرتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2693]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2531، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2693، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1623، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8754، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2600، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3442، 3443، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10420،وأحمد فى (مسنده) برقم: 4612، 4873» «رقم طبعة با وزير 2682»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (14). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13514
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، وَأَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْقُرَشِيُّ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا الْمُطْعِمُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْغَزْوِ أَنَا وَرَجُلٌ مَعِي فَشَيَّعَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ فَلَمَّا أَرَادَ فِرَاقَنَا قَالَ: إِنَّهُ لَيَسُرُّنِي مَا أَعْطَيْتُمَاهُ، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا اسْتُودِعَ اللهُ شَيْئًا حَفِظَهُ، وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكُمَا.
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرے ساتھ ایک آدمی جہاد کے لیے نکلے تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ہمیں رخصت کیا، جب وہ ہم سے جدا ہونے لگے تو فرمایا: تم دونوں نے جو کچھ (اس راہ میں) پیش کیا ہے وہ مجھے خوش کرتا ہے، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جب کوئی چیز اللہ کے سپرد کی جائے تو وہ اس کی حفاظت کرتا ہے، اور میں تم دونوں کے دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے انجام کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13514]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 427، حدیث 13571»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2531، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2693، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1623، 2489، 2490، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8754، 8755، 10267، 10269 / 3، 10269 / 4، 10269 / 1، 10269 / 2، 10270، 10271، 10274، 10275، 10272، 10273، 10276، 10277، 10278، 10279، 10280، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2600، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3442، 3443، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2826، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10420، 10421، 18649، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4612، 4873، 5052، 5709، 5710، 6308، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5624، 5674، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 834، 855، والبزار فى «مسنده» برقم: 5952، 6080، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5940، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13384، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1551، 4667، 6725»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4667
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْغَزْوِ وَصَاحِبٌ لِي وَشَيَّعَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، فَلَمَّا أَرَادَ فِرَاقَنَا قَالَ: لَيْسَ مَعِي مَالٌ أُعْطِيكُمَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: I " إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ، وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا، وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُطْعِمِ إِلَّا ابْنُ حُمَيْدٍ I ".
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ غزوہ کے لیے نکلا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمیں رخصت کرنے کے لیے ساتھ چلے۔ جب انہوں نے ہم سے جدا ہونے کا ارادہ کیا تو فرمایا: ”میرے پاس مال نہیں ہے جو میں تم دونوں کو دوں، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «‏‏‏‏إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ» ‏‏‏‏ ”بیشک اللہ کے پاس جب کوئی چیز بطورِ امانت رکھی جائے تو وہ اس کی حفاظت فرماتا ہے“، اور «‏‏‏‏وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا، وَخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُمَا» ‏‏‏‏ ”اور یقیناً میں تم دونوں کا دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطعم سے صرف ابنِ حمید نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4667]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2531، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2693، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1623، 2489، 2490، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8754، 8755، 10267، 10269 / 3، 10269 / 4، 10269 / 1، 10269 / 2، 10270، 10271، 10274، 10275، 10272، 10273، 10276، 10277، 10278، 10279، 10280، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2600، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3442، 3443، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2826، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10420، 10421، 18649، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4612، 4873، 5052، 5709، 5710، 6308، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5624، 5674، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 834، 855، والبزار فى «مسنده» برقم: 5952، 6080، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5940، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13384، 13571، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1551، 6725»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6725
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَمَةَ النَّصْرِيُّ الْكُوفِيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: شَيَّعَنِي وَصَاحِبًا لِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَنَا مُنْطَلِقٌ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الْعِرَاقِ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَنْصَرِفَ قَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكُمَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: I " إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ I " وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا، وَأَمَانَتَكُمَا، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكُمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ .
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے اور میرے ایک ساتھی کو رخصت کیا جب میں مدینہ سے عراق کی طرف روانہ ہو رہا تھا، پھر جب انہوں نے واپس مڑنے کا ارادہ کیا تو فرمایا: ”میرے پاس تمہیں دینے کے لیے کوئی چیز نہیں ہے، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ» ”بے شک جب اللہ کے سپرد کوئی چیز بطور امانت کی جائے تو وہ اس کی حفاظت فرماتا ہے“، اور میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“
اس حدیث کو معاویہ بن سلمہ سے صرف محمد بن عیسیٰ بن سمیع نے روایت کیا ہے اور ہشام بن عمار اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6725]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2531، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2693، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1623، 2489، 2490، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8754، 8755، 10267، 10269 / 3، 10269 / 4، 10269 / 1، 10269 / 2، 10270، 10271، 10274، 10275، 10272، 10273، 10276، 10277، 10278، 10279، 10280، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2600، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3442، 3443، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2826، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10420، 10421، 18649، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4612، 4873، 5052، 5709، 5710، 6308، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5624، 5674، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 834، 855، والبزار فى «مسنده» برقم: 5952، 6080، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5940، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13384، 13571، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1551، 4667»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں