الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3810. -- باب: وقت الأضحية
-- باب: قربانی کے وقت کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19115 (کل: 45 مقامات، 12 کتب)
سنن ابوداود: 2800
مشکوۃ المصابیح: 1435
الفتح الربانی: 4689
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1662
41 تا 45
حدیث نمبر: 19109
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ عَنْ زُبَيْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ نَحْرٍ فَقَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ بِهِ فِي يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا، وَمَنْ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ عَجَّلَهُ لِأَهْلِهِ لَيْسَ مِنَ النُّسُكِ فِي شَيْءٍ". يَعْنِي فَقَامَ خَالِي أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَا ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أُصَلِّيَ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ، فَقَالَ:" اجْعَلْهَا مَكَانَهَا"، أَوْ قَالَ:" اذْبَحْهَا وَلَنْ تُوفِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ"..
امام شعبی رحمہ اللہ سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن خطبہ ارشاد فرمایا کہ: ”اس دن میں سب سے پہلا کام نماز پڑھنا اور اس کے بعد جا کر قربانی کرنا ہے۔ جس نے یہ کام کیا اس نے ہمارے طریقے کو پا لیا اور جس نے نماز پڑھنے سے پہلے ہی قربانی کر دی تو یہ اس کے گھر والوں کے لیے گوشت تو ہے لیکن قربانی نہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میرے ماموں سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے نماز سے پہلے قربانی کر دی۔ لیکن اب میرے پاس دو دانت والے جانور سے بہتر جذعہ موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو قربانی کر دو، لیکن تمہارے بعد یہ کسی سے کفایت نہ کرے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19109]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19112
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنِ ⦗٤٦٤⦘ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَقَالَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَنَسَكَ مَنْسَكَنَا فَقَدْ أَصَابَ النُّسُكَ، وَمَنْ نَسَكَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَتِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ". فَقَامَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ دِينَارٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ وَاللهِ لَقَدْ نَسَكْتُ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى الصَّلَاةِ، وَقَدْ عَرَفْتُ أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ فَتَعَجَّلْتُ وَأَكَلْتُ وَأَطْعَمْتُ أَهْلِي وَجِيرَانِي. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ". قَالَ: فَإِنَّ عِنْدِي عَنَاقًا جَذَعَةً خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَهَلْ تُجْزِي عَنِّي؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَنْ تُجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَيْبَةَ وَهَنَّادٍ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ.
امام شعبی رحمہ اللہ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن نماز کے بعد ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہماری طرح نماز ادا کی اور اس کے بعد قربانی ذبح کی، اس نے قربانی کر دی اور جس نے نماز سے پہلے ہی قربانی کی تو یہ گوشت والی بکری ہے۔“ ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے نماز کی جانب آنے سے پہلے ہی قربانی کر دی۔ کیونکہ میں یہ جانتا تھا کہ یہ دن کھانے پینے کا ہے، میں نے جلدی کی تو میں نے خود بھی اپنے گھر والوں اور ہمسایوں کو بھی کھلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ گوشت کی بکری ہے۔“ ابو بردہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میرے پاس بکری کا جذعہ جو گوشت کی دو بکریوں سے بھی زیادہ بہتر ہے، کیا یہ مجھ سے کفایت کر جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری جانب سے کفایت کر جائے گا لیکن تیرے بعد کسی سے کفایت نہ کرے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19112]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2019
«إن أول ما نبدأ به في يومنا هذا أن نصلي ثم نرجع فننحر فمن فعل ذلك فقد أصاب سنتنا ومن ذبح قبل ذلك فإنما هو لحم قدمه لأهله ليس من النسك في شيء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک ہم اپنے اس (عیدِ قربان کے) دن جس کام سے آغاز کرتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم پہلے نماز پڑھیں، پھر لوٹ کر آئیں اور قربانی کریں۔ پس جس نے ایسا کیا تو اس نے ہماری سنت کو پا لیا، اور جس نے اس (نماز) سے پہلے جانور ذبح کر لیا، تو وہ محض گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے جلدی تیار کر لیا ہے، قربانی کے مناسک کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2019]
”بیشک ہم اپنے اس (عیدِ قربان کے) دن جس کام سے آغاز کرتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم پہلے نماز پڑھیں، پھر لوٹ کر آئیں اور قربانی کریں۔ پس جس نے ایسا کیا تو اس نے ہماری سنت کو پا لیا، اور جس نے اس (نماز) سے پہلے جانور ذبح کر لیا، تو وہ محض گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے جلدی تیار کر لیا ہے، قربانی کے مناسک کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2019]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق 3] عن البراء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6351
«من صلى صلاتنا ونسك نسكنا فقد أصاب النسك ومن نسك قبل الصلاة فلا نسك له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہماری نماز پڑھی اور ہمارے طریقے کے مطابق قربانی کی اس نے قربانی درست کی، اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کی اس کی کوئی قربانی نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6351]
”جس نے ہماری نماز پڑھی اور ہمارے طریقے کے مطابق قربانی کی اس نے قربانی درست کی، اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کی اس کی کوئی قربانی نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6351]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د] عن البراء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1662
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْأَضْحَى بَعْدَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ: مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَنَسَكَ نَسِيكَتَنَا، فَقَدْ أَصَابَ النُّسُكَ، وَمَنْ نَسَكَ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَشَاتُهُ شَاةُ لَحْمٍ، وَلَا نُسُكَ لَهُ، فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ خَالُ الْبَرَاءِ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنِّي نَسَكْتُ شَاتَيْ قَبْلَ الصَّلَاةِ، وَعَرَفْتُ أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ، وَأَحْبَبْتُ أَنْ تَكُونَ شَاتَيْ أَوَّلَ شَيْءٍ يُذْبَحُ فِي بَيْتِي، فَذَبَحْتُ شَاتَيْ، وَتَغَدَّيْتُ قَبْلَ أَنْ آتِيَ الصَّلَاةَ، قَالَ: شَاتُكَ شَاةُ لَحْمٍ، قَالَ: فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنَّ عِنْدَنَا عَنَاقًا لَنَا جَذَعَةً هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْنِ، أَفَتَجْزِي عَنِّي؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَنْ تَجْزِي عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عید الاضحیٰ کے دن نماز کے بعد خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”جس نے ہماری طرح نماز ادا کی اور ہماری طرح قربانی دی، تو اس کی قربانی درست ہوئی، اور جس نے نماز سے قبل ذبح کر لیا، تو اس کی بکری محض گوشت کے لیے ہے، اس کی کوئی قربانی (شمار) نہیں ہے“، اس پر سیدنا براء کے ماموں سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے نماز سے پہلے اپنی بکری ذبح کر دی تھی، میں سمجھا کہ آج کا دن کھانے پینے کا دن ہے، اور میں نے پسند کیا کہ میرے گھر میں سب سے پہلے میری بکری ہی ذبح ہو، چنانچہ میں نے اسے ذبح کر دیا اور نماز کے لیے آنے سے قبل کھانا بھی کھا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری بکری صرف گوشت کی بکری ہے“، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے پاس بکری کا ایک بچہ (عناق جذعہ) ہے جو مجھے دو بکریوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، کیا وہ میری طرف سے کفایت کر جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مگر تمہارے بعد کسی اور کے لیے یہ (جذعہ) ہرگز کافی نہ ہوگا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 912، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1961، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1508، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2800، 2801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18012، 18020، 18062، 18216، 18218، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1962، وأخرجه فتح الباري برقم: 908، 911، 912، 922، 925، 1655، 5225، 5229، 5236، 5243، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1427، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1180، 3036، 3831، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1658»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 912، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1961، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1508، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1563، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2800، 2801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18012، 18020، 18062، 18216، 18218، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1962، وأخرجه فتح الباري برقم: 908، 911، 912، 922، 925، 1655، 5225، 5229، 5236، 5243، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1427، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1180، 3036، 3831، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1658»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح