الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. -- باب التطهير بالماء الذي خالطه طاهر لم يغلب عليه
-- اس پانی سے پاکی حاصل کرنے کا بیان جس میں کوئی پاک چیز مل جائے مگر اس پر غالب نہ آئے
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 20 (کل: 32 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 765
سنن ابوداود: 1290
سنن ابن ماجہ: 1323
مسند احمد: 26887
مصنف ابن ابی شیبہ: 8023
صحیح ابن حبان: 1189
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1457
المعجم الکبیر للطبرانی: 21355، 21371، 21372، 21377، 21380، 21383، 21384، 21387، 21391، 21392، 21404، 21406، 21410، 21414، 21431، 21438
المعجم الاوسط: 1816
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1765
11 تا 20
حدیث نمبر: 1409
عَنْ أُمِّ هَانِئٍ (بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ) رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ بِمَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ (وَفِي رِوَايَةٍ) فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانَ رَكَعَاتٍ
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مکہ میں فتح کے دن ایک کپڑے کے دوکنارے مخالف سمت سے کندھوں سے گزار کر آٹھ رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا اور ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی نماز کی آٹھ رکعتیں پڑھیں۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1409]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1103، 1176، 4292، و مسلم: 336، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26900)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27442»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1103
حدیث نمبر: 1189
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ:" نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِأَعْلَى مَكَّةَ، فَأَتَيْتُهُ، فَجَاءَهُ أَبُو ذَرٍّ بِجَفْنَةٍ فِيهَا مَاءٍ، قَالَتْ: إِنِّي لأَرَى فِيهَا أَثَرَ الْعَجِينِ، قَالَتْ: فَسَتَرَهُ أَبُو ذَرٍّ، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ سَتَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَبَا ذَرٍّ، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَذَلِكَ فِي الضُّحَى" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ، سَتَرْتَهُ فَاطِمَةُ ابْنَتُهُ، وَأَبُو ذَرٍّ جَمِيعًا بِثَوْبٍ، فَأَدَّى أَبُو مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ الْخَبَرَ بِذِكْرِ فَاطِمَةَ وَحْدَهَا، وَأَدَّى الْمُطَّلِبُ بْنُ حَنْطَبٍ الْخَبَرَ بِذِكْرِ أَبِي ذَرٍّ وَحْدَهُ، حَتَّى لا يَكُونَ بَيْنَ الْخَبَرَيْنِ تَضَادُّ وَلا تَهَاتُرٌ، لأَنَّ الاغْتِسَالَ مِنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ كَانَ مَرَّةً وَاحِدَةً، فَلَمَّا أَرَادَ أَبُو ذَرٍّ أَنْ يَغْتَسِلَ سَتَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دُونَ فَاطِمَةَ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ کے بالائی حصے میں پڑاؤ کیے ہوئے تھے۔ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ ایک بڑے برتن میں پانی لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اس برتن میں آٹے کا نشان دیکھا۔ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے آپ کے لیے پردہ تان لیا، پھر آپ نے غسل کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے لیے پردہ تان لیا، پھر انہوں نے غسل کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعات نماز ادا کی۔ یہ چاشت کے وقت کی بات ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا امکان موجود ہے کہ فتح مکہ کے دن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا تھا، تو آپ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ دونوں نے پردہ تان لیا ہو، جو ایک ہی کپڑے کے ذریعے ہو، تو سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے غلام ابو مرہ نے وہ روایت نقل کر دی جس میں صرف سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر ہے اور مطلب بن حنطب نے وہ روایت نقل کر دی جس میں صرف سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ذکر ہے۔ اس صورت میں ان دونوں روایات میں کوئی تضاد اور اختلاف نہیں رہتا؛ کیونکہ اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک ہی مرتبہ غسل کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے غسل کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے پردہ تان لیا تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ایسا نہیں کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1189]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 280، 357، 1103، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 336،وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 237، 1233، 1234، 1235، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1187، 1188، 1189، 2537، 2538، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5246، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1290، 1291، 2763، والترمذي فى (جامعه) برقم: 474، 1579 م، 2734،، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 465، 614، 1323، 1379، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2610، 2612، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27528» «رقم طبعة با وزير 1186»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف منكر - انظر التعليق. قال الشيخ: إسناده رجاله ثقات؛ غير أنَّهُ منقطع بين المُطَّلب وأمِّ هانئ، فقد قال الحافظ في «التقريب» في المطلب هذا: «صدوق كثير التدليس والإرسال». ولهذا فتأويل المؤلف لحديثه هذا - حتى يتوافق مع الذي قبله - لا وجه له؛ إذ التأويل فرع التصحيح! ثُمَّ إِنَّ المؤلف روى الحديث من طريق ابن خزيمة، وهذا أخرجه في «صحيحه» (1/ 119 237) بإسناده هذا عن عبد الرزاق، وهو رواه في «المُصنَّف» (3/ 76 / 4860)، وعنه أحمد (6/ 341). * [فَلَمَّا أَرَادَ] قال الشيخ: وكذا في الطبعة الأخرى، والمعنى غير مطابق للسياق! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف، المطلب بن عبد الله بن حنطب: صدوق إلا أنه كثير التدليس والإرسال، ولم يلق أم هانىء.
حدیث نمبر: 4905
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ صَلَّى سُبْحَةَ الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ، يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ".
ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب، ام ہانی رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن چاشت کی آٹھ رکعات ادا کیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4905]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابوداؤد 1290»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1457
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ بِأَعْلَى مَكَّةَ فَأَتَيْتُهُ، فَجَاءَ أَبُو ذَرٍّ بِجَفْنَةٍ فِيهَا مَاءٌ. قَالَتْ: إِنِّي لِأَرَى فِيهَا أَثَرَ الْعَجِينِ. قَالَتْ: فَسَتَرَهُ أَبُو ذَرٍّ، ثُمَّ سَتَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا ذَرٍّ فَاغْتَسَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قِصَّةِ أَبِي ذَرٍّ، وَسَتْرِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا الْآخَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قِصَّةِ أَبِي ذَرٍّ، وَسَتْرِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا الْآخَرِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فتح مکہ کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے بالائی علاقے میں پڑاؤ کیے ہوئے تھے، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بڑا برتن لے کر آئے، جس میں پانی موجود تھا، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اس میں آٹے کا نشان دیکھا، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے آپ کے لیے پردہ کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے لئے پردہ کیا، تو انہوں نے بھی غسل کر لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا واقعہ نہیں ہے، اور یہ نہیں ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک نے دوسرے کے لئے پردہ کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1457]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا واقعہ نہیں ہے، اور یہ نہیں ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک نے دوسرے کے لئے پردہ کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1457]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26347، 26348، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 237، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 577»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 21355
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفِهْرِيُّ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمًا صَلَاةَ سُبْحَةِ الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ، يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن چاشت کی نفل نماز آٹھ رکعتیں پڑھیں، ہر دو رکعت پر سلام پھیرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21355]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 406، حدیث 987»
حدیث نمبر: 21371
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ لَمْ يُصَلِّهُنَّ قَبْلَ يَوْمِئِذٍ وَلَا بَعْدَهُ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے دن میرے پاس تشریف لائے تو غسل کیا، پھر آٹھ رکعتیں پڑھیں جو نہ اس دن سے پہلے کبھی پڑھیں نہ اس کے بعد۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21371]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 412، حدیث 1003»
حدیث نمبر: 21372
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ لَمَّا فَتَحَ مَكَّةَ بِمَاءٍ، فَحَجَبُوهُ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ صَلَّاهُنَّ بَعْدُ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو آپ کے پاس پانی لایا گیا، تو لوگوں نے آپ کو چھپا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آٹھ رکعتیں پڑھیں جو کسی نے بعد میں کبھی آپ کو پڑھتے نہیں دیکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21372]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 413، حدیث 1004»
حدیث نمبر: 21377
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ، مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى وَهُوَ مُقَنَّعٌ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَجَرْتُ حَمْوَيَّ، وَإِنَّ ابْنَ أُمِّي زَعَمَ أَنَّهُ سَيَقْتُلُهُ، تَعْنِي عَلِيًّا، فَقَالَ: يَا أُمَّ هَانِئٍ ، إِنَّا قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ ".
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: فتحِ مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا اور ایک ہی کپڑا اوڑھے ہوئے آٹھ رکعتیں پڑھیں، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنے دو سسرالی رشتے داروں کو پناہ دی ہے، اور میرے بھائی نے کہا ہے کہ وہ اسے قتل کر دے گا — ان کی مراد علی رضی اللہ عنہ سے تھی — تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام ہانی! ہم نے بھی اسے پناہ دے دی جسے تم نے پناہ دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21377]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 414، حدیث 1009»
حدیث نمبر: 21380
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَزَلَ عَامَ الْفَتْحِ فِي دَارِهَا، قَالَتْ: فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدْ أَجَرْتُ رَجُلَيْنِ، زَعَمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ قَاتِلٌ حَمْوَيَّ، وَمُخْفِرٌ جِوَارِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ ثُمَّ صَلَّى الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے سال ان کے گھر میں ٹھہرے، وہ کہتی ہیں: تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے دو آدمیوں کو پناہ دی ہے، علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ وہ میرے سسرالی رشتے دار کو قتل کر دیں گے اور میری پناہ کو توڑ دیں گے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے بھی اسے پناہ دے دی جسے تم نے پناہ دی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی نماز آٹھ رکعتیں ایک ہی کپڑے میں، اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈال کر، پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21380]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 415، حدیث 1012»
حدیث نمبر: 21383
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ ، ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ، مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَلَمْ أَجِدْهُ، فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى دَخَلَ، فَقُلْتُ: دَخَلَ عَلَيَّ ابْنُ أُمِّي، تَعْنِي عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْتُلَ حَمْوَيَّ ابْنَيْ هُبَيْرَةَ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ أَجَرْتُهُمَا، فَقَالَ: مَا ذَلِكَ لَكِ، تُجِيرِينَ الْمُشْرِكِينَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ، ثُمَّ قَالَ: " يَا فَاطِمَةُ ، اسْكُبِي لِي مَاءً، فَاغْتَسَلَ "، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
ابومرہ، عقیل بن ابی طالب کے غلام، رحمہ اللہ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: میں فتح کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو میں نے انہیں نہ پایا، تو میں نے ان کا انتظار کیا یہاں تک کہ وہ تشریف لائے، تو میں نے عرض کیا: میرا بھائی میرے پاس آیا — ان کی مراد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے تھی، تو وہ میرے سسرالی رشتے داروں، ہبیرہ کے دونوں بیٹوں کو قتل کرنا چاہتے تھے، تو میں نے کہا: میں نے تو انہیں پناہ دے دی ہے، تو انہوں نے کہا: تمہیں یہ حق نہیں، کیا تم مشرکین کو پناہ دیتی ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے بھی اسے پناہ دے دی جسے تم نے پناہ دی۔“ پھر فرمایا: ”اے فاطمہ! میرے لیے پانی ڈالو۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر ایک ہی کپڑے میں، اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈال کر، آٹھ رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21383]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 417، حدیث 1015»