الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4078. -- باب: : ما يجب على المرء من القيام بشهادته إذا شهد
-- باب: انسان جب گواہ بن جائے تو اس پر اپنی گواہی کو قائم کرنا کس قدر واجب ہے اس کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 20592 (کل: 28 مقامات، 14 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2866
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 15
مشکوۃ المصابیح: 3666
مسند الحمیدی: 393
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 963
مصنف ابن ابی شیبہ: 40040
صحیح ابن حبان: 4547
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 625
الجامع الكامل: 7617
11 تا 20
حدیث نمبر: 2866
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ:" بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرَهِ، وَالْأَثَرَةِ عَلَيْنَا، وَأَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَأَنْ نَقُولَ الْحَقَّ حَيْثُمَا كُنَّا، لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ".
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے تنگی اور فراخی، خوشی و ناخوشی، اور اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دئیے جانے کی حالت میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی، نیز اس بات پر بیعت کی کہ حکمرانوں سے نہ جھگڑیں، اور جہاں بھی ہوں حق بات کہیں، اور اللہ کے سلسلے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2866]
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی کہ ہم (ہر حال میں) سنیں گے اور تعمیل کریں گے، مشکل میں بھی اور آسانی میں بھی، دل کی آمادگی کی حالت میں اور طبعی ناگواری کی حالت میں، اور اس وقت بھی جب ہم پر (دوسروں کو) ترجیح دی جائے، اور حکومت کے معاملات میں ہم اہل حکومت سے کشمکش نہیں کریں گے، اور ہم جہاں بھی ہوں گے سچ کہیں گے، اور اللہ (کی رضامندی کے کام) میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2866]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الفتن 2 (7056)، الأحکام 43 (7199، 7200)، صحیح مسلم/الإمارة 8 (1709)، سنن النسائی/البیعة 1 (4154، 4155)، (تحفة الأشراف: 5118)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجہاد1 (5)، مسند احمد (4/314، 318، 319، 321، 325) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جس بات میں اللہ کی خوشی ہو یعنی ثواب اور عبادت کے کام میں کسی کی بدگوئی سے ہم کو ڈر نہ ہو، یہ مومنین کاملین کی شان ہے کہ وہ سنت پر چلنے میں کسی سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی جاہلوں اور اہل بدعت کے غلط پروپگنڈہ سے متاثر ہوتے ہیں، جاہل اور بدعتی حدیث سے محبت رکھنے اور ان پر عمل کرنے والوں کو برے القاب اور خطابات سے پکارتے اور انہیں طرح طرح سے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جب یہ محبان رسول نماز میں زورسے آمین، رفع یدین اور امام کے پیچھے سورہ فاتحہ کی قرأت کرتے ہیں، تو جاہل مقلد اور بدعتی ان کو لا مذہب کہتے ہیں اور جب شرک کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں، اور غیر اللہ کے پکارنے یا ماسوا اللہ کی عبادت کرنے یا مدد مانگنے سے خود رکتے ہیں اور دوسروں کو روکتے ہیں، تو یہ لوگ انہیں وہابی کے نام سے بدنام کرتے ہیں، اور جب یہ محبان رسول، اللہ تعالیٰ کی صفات جیسے استواء علی العرش، ضحک، (ہنسنا) نزول (آسمان دنیا پر اترنا) وغیرہ وغیرہ ثابت کرتے ہیں تو یہ انہیں مشبہہ کہتے ہیں، اور جب ید (ہاتھ)، وجہ (چہرہ)، عین (آنکھ)، قدم، صوت (آواز) جیسی صفات کا اثبات کرتے ہیں تو وہ انہیں مجسمہ کا لقب دیتے ہیں، لیکن ان سب تہمتوں سے حق پرستوں کو کوئی ڈر نہیں، اور وہ جاہلوں اور بدعتیوں کی عیب جوئی، اور گالی گلوج اور غلط پروپگنڈے سے ڈرتے اور گھبراتے نہیں بلکہ بلا کھٹکے احادیث صحیحہ پر عمل کرتے ہیں، اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبر و ثبات پر اور شرع کی اطاعت اور حاکم کی اطاعت پر بیعت لی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 15
505- مالك عن يحيى بن سعيد عن عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت قال: أخبرني أبى عن عبادة بن الصامت قال: بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة، فى اليسر والعسر، والمكره والمنشط، ولا ننازع الأمر أهله، وأن نقول أو نقوم بالحق حيثما كنا، لا نخاف فى الله لومة لائم.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس چیز پر بیعت کی کہ ہم سنیں گے اور اطاعت کریں گے چاہے آسانی ہو یا تنگی، چاہے خوش ہوں یا ناخوش، اور حکمرانوں سے جنگ نہیں کریں گے۔ ہم جہاں بھی ہوں گے حق کہیں گے اور حق پر ثابت قدم رہیں گے۔ ہم اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی پروا نہیں کریں گے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/1/حدیث: 15]
تخریج الحدیث: «505- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 445/2 ح 990، ك 21 ب 1 ح 5) التمهيد 271/23، الاستذكار: 929 و أخرجه البخاري (7199، 7200) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 3666
3666 - وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرَهِ ، وَعَلَى أَثَرَةٍ عَلَيْنَا وَعَلَى أَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ وَعَلَى أَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ أَيْنَمَا كُنَّا لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ. وَفِي رِوَايَةٍ: وَعَلَى أَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ إِلَّا أَنْ تَرَوْا كُفْرًا بَوَاحًا عِنْدَكُمْ مِنَ اللَّهِ فِيهِ بُرْهَانٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے ”تنگی و آسانی، نشاط و ناگواری، اپنے نظر انداز کیے جانے اور دوسروں کو ترجیح دیے جانے پر، امیر کو معزول نہ کرنے پر، ہر جگہ حق بات کرنے پر اور اللہ (کی رضا مندی کے معاملے) میں ملامت گر کی ملامت سے نہ ڈرنے پر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سمع و اطاعت اختیار کرنے“ پر بیعت کی۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ”جب تک ہم دلیل کے مطابق امیر میں اللہ کا صریح کفر نہ دیکھیں اس سے دستِ اطاعت نہ کھینچیں“۔ [متفق علیہ] [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3666]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (7055. 7056) و مسلم (1709/42)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 22679
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، سَمِعَهُ مِنْ جَدِّهِ، وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً , عَنْ جَدِّهِ عُبَادَةَ ، قَالَ: سُفْيَانُ: وَعُبَادَةُ نَقِيبٌ وهو من السبعة , " بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرَهِ، وَلَا نُنَازِعُ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، نَقُولُ بِالْحَقِّ حَيْثُمَا كُنَّا، لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ" قَالَ سُفْيَانُ: زَادَ بَعْضُ النَّاسِ مَا لَمْ تَرَوْا كُفْرًا بَوَاحًا.
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر تنگی اور آسانی اور چستی وسستی ہر حال میں بات سننے اور ماننے کی شرط پر بیعت کی تھی نیز یہ کہ کسی معاملے میں اس کے حقدار سے جھگڑا نہیں کریں گے جہاں بھی ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کریں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22679]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، سماع عبادة بن الوليد من جده سواء صح أو لم يصح، فقدعرفت الواسطة بينهما
حدیث نمبر: 22700
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِيهِ الْوَلِيدِ ، عَنْ جَدِّهِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ، قَالَ: " بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْعَةَ الْحَرْبِ، وَكَانَ عُبَادَةُ مِنَ الِاثْنَيْ عَشَرَ الَّذِينَ بَايَعُوا فِي الْعَقَبَةِ الْأُولَى عَلَى بَيْعَةِ النِّسَاءِ: فِي السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي عُسْرِنَا وَيُسْرِنَا، وَمَنْشَطِنَا وَمَكْرَهِنَا، وَلَا نُنَازِعُ فِي الْأَمْرِ أَهْلَهُ، وَأَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ حَيْثُمَا كُنَّا لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ" .
حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر تنگی اور آسانی اور چستی و سستی سے ہر حال میں بات سننے اور ماننے کی شرط پر بیعت کی تھی، نیز یہ کہ کسی معاملے میں اس کے حقدار سے جھگڑا نہیں کریں گے، جہاں بھی ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کی پرواہ نہیں کریں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22700]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 22716
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ , وَعَفَّانُ , قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْمَكْرَهِ وَالْمَنْشَطِ، وَالْعُسْرِ وَالْيُسْرِ وَالْأَثَرَةِ عَلَيْنَا، وَأَنْ نُقِيمَ أَلْسُنَنَا بِالْعَدْلِ أَيْنَمَا كُنَّا، لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ" , قَالَ عَفَّانُ: أَلْسِنَتَنَا.
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر تنگی اور آسانی اور چستی وسستی اور اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیئے جانے کی صورت میں بھی ہر حال میں بات سننے اور ماننے کی شرط پر بیعت کی تھی نیز یہ کہ جہاں بھی ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کریں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22716]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 22725
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ جَدِّهِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: " بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرَهِ، وَأَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَأَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ حَيْثُمَا كُنَّا، وَلَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ" .
حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر تنگی اور آسانی اور چستی و سستی ہر حال میں بات سننے اور ماننے کی شرط پر بیعت کی تھی نیز یہ کہ کسی معاملے میں اس کے حقدار سے جھگڑا نہیں کریں گے جہاں بھی ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کریں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22725]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، سماع عبادة بن الوليد من جده سواء صح أو لم يصح، فقد عرفت الواسطة بينهما
حدیث نمبر: 393
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الْوَلِيدِ يُحَدِّثُ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: " بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالَيُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرَهِ، وَأَنْ لا نُنَازِعَ الأَمْرَ أَهْلَهُ، وَأَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ حَيْثُ مَا كُنَّا لا نَخَافُ فِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ لَوْمَةَ لائِمٍ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر تنگی اور آسانی، خوشی اور ناخوشی (ہر حالت میں) اطاعت و فرمانبرداری کی بیعت کی، اور یہ کہ ہم حکمرانوں سے ان کی حکومت کے بارے میں جھگڑا نہیں کریں گے اور ہم جہاں کہیں بھی ہوں گے، حق کے مطابق بات کہیں گے اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الأحكام» برقم: 7055،7199، ومسلم فى «الإمارة» برقم: 1709، ومالك فى «الموطأ» ، برقم: 1620 وابن حبان في «صحيحه» برقم: 4547،4562،4566، والحاكم فى «مستدركه» ، برقم: 5572»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 963
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَلَى السَّمْعِ، وَالطَّاعَةِ فِي الْيُسْرِ، وَالْعُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ، وَالْمَكْرَهِ، وَأَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَأَنْ نَقُولَ أَوْ نَقُومَ بِالْحَقِّ، حَيْثُمَا كُنَّا لَا نَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ"
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیعت کی ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے: سننے اور اطاعت کرنے پر آسانی اور سختی میں، خوشی اور غمی میں، اور بیعت کی ہم نے اس بات پر کہ جو مسلمان حکومت کے لائق ہو گا اس سے نہ جھگڑیں گے، اور اس امر پر کہ ہم سچ کہیں گے، یا سچ پر جمے رہیں گے، جہاں ہوں گے اللہ کے کام میں کسی کے برا کہنے سے نہ ڈریں گے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 963]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7055، 7199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4547، 4562، 4566، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5572، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4154، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7722، 7723، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2866، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16647، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15893، 23119، والحميدي فى «مسنده» برقم: 393، والدارمي برقم: 2453، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 5»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
ترقیم عوامۃ: 38412 ترقیم الشثری: -- 40040
حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن يحيى وعبيد الله وابن إسحاق ، عن عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت ، عن ابيه ، عن جده قال: بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة، في العسر واليسر والمنشط والمكره، وعلى اثرة علينا، وعلى ان لا ننازع الامر اهله، وعلى ان نقول بالحق اينما كنا، لا نخاف في الله لومة لائم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الصادمت).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧١٩٩)، ومسلم (١٧٠٩).
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی سننے اور اطاعت پر تنگی میں اور سہولت میں خوشی میں اور زبردستی کی حالت میں اور ہم پر ترجیح دی جانے کی صورت میں اور اس بات پر کہ ہم حکومت والوں سے جھگڑا نہیں کریں گے اور اس بات پر کہ ہم حق بات کہیں گے جہاں پر ہم ہوں اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40040]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7055، 7199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1709، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1620 / 435، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4547، 4562، 4566، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5572، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4160 / 1، 4161 / 2، 4165 / 1، 4162 / 1، 4163 / 1، 4164 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7724، 7722، 7723، 7726، 7725، 7727، 8636، 8635، 8637، 8638، 8639، 8640، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2866، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16647، 16648، 16649، 20658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15893، 23119، 23140، 23156، 23166، 23177، 23178، 23179، 23217، 23212، والحميدي فى «مسنده» برقم: 393، والبزار فى «مسنده» برقم: 2700، 2698، 2699، 2731، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3291، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20686، 20687، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 277، 8188، ترقيم محمد عوامة: 38412»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7055، 7199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1709، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1620 / 435، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4547، 4562، 4566، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5572، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4160 / 1، 4161 / 2، 4165 / 1، 4162 / 1، 4163 / 1، 4164 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7724، 7722، 7723، 7726، 7725، 7727، 8636، 8635، 8637، 8638، 8639، 8640، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2866، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16647، 16648، 16649، 20658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15893، 23119، 23140، 23156، 23166، 23177، 23178، 23179، 23217، 23212، والحميدي فى «مسنده» برقم: 393، والبزار فى «مسنده» برقم: 2700، 2698، 2699، 2731، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3291، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20686، 20687، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 277، 8188، ترقيم محمد عوامة: 38412»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح