الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4114. -- باب: : ما ترد به شهادة أهل الأهواء
-- باب: وہ امور جن کی بنا پر اہل ہوائے نفس (بدعتیوں) کی گواہی رد کی جائے گی۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 20902 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 20902
صحیح بخاری: 6104
سنن ترمذی: 2637
صحیح الادب المفرد: 340
مشکوۃ المصابیح: 4815
صحیح ابن حبان: 250
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2698
11 تا 12
حدیث نمبر: 250
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا امْرِئٍ قَالَ لأَخِيهِ: كَافِرٌ، فَقَدْ بَاءَ بِهِ أَحَدُهُمَا إِنْ كَانَ كَمَا قَالَ، وَإِلا رَجَعَتْ عَلَيْهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی شخص اپنے بھائی کو کافر کہے تو یہ کفر ان دونوں میں سے کسی ایک کی طرف لوٹ آتا ہے، اگر وہ شخص ویسا ہی ہو جیسا کہ اس شخص نے کہا ہے (تو ٹھیک ہے) ورنہ یہ (کفر) کہنے والے کی طرف لوٹ آئے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 250]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6104، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 60، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3606، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 249، 250، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4687، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2637، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20963، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4778، والحميدي فى (مسنده) برقم: 715»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2891): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 2698
«أيما امرئ قال لأخيه: كافر فقد باء بها أحدهما إن كان كما قال وإلا رجعت إليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس شخص نے بھی اپنے (مسلمان) بھائی کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک اس (کفر) کے ساتھ لوٹا، اگر وہ (جسے کافر کہا گیا) ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا (تو ٹھیک ہے)، ورنہ وہ (کفر کا فتویٰ) اسی کہنے والے کی طرف پلٹ آئے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2698]
”جس شخص نے بھی اپنے (مسلمان) بھائی کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک اس (کفر) کے ساتھ لوٹا، اگر وہ (جسے کافر کہا گیا) ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا (تو ٹھیک ہے)، ورنہ وہ (کفر کا فتویٰ) اسی کہنے والے کی طرف پلٹ آئے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2698]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ت] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح