🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. -- باب: الجمع بين المضمضة والاستنشاق
-- باب: کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو جمع کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 233 (کل: 13 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 233
سنن ابوداود: 113، 114، 115
سنن نسائی: 92، 93، 94، 96، 115، 130، 136
مسند احمد: 1178
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 535
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 136
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ، قال: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِهِ"، وَقَالَ: صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا صَنَعْتُ.
ابوحیہ کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا (تو اپنے اعضاء) تین تین بار (دھوئے) پھر وہ کھڑے ہوئے، اور وضو کا بچا ہوا پانی پیا، اور کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بھی) اسی طرح کیا ہے جیسے میں نے کیا۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 136]
حضرت ابوحیہ رحمہ اللہ سے منقول ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، آپ نے اعضائے وضو کو تین تین دفعہ دھویا، پھر کھڑے ہوکر وضو سے بچا ہوا پانی پیا اور فرمایا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا۔“” [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 136]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطہارة 34 (44) مختصرًا، وانظر حدیث رقم: 96، 115 (تحفة الأشراف: 10322) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1178
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ. ح وحَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ عُرْفُطَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ خَيْرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُتِيَ بِكُرْسِيٍّ، فَقَعَدَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِكُوزٍ، قَالَ حَجَّاجٌ: بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ، قَالَ:" فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا مَعَ الِاسْتِنْشَاقِ بِمَاءٍ وَاحِدٍ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، قَالَ حَجَّاجٌ: ثَلَاثًا ثَلَاثًا، بِيَدٍ وَاحِدَةٍ، وَوَضَعَ يَدَيْهِ فِي التَّوْرِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ، قَالَ حَجَّاجٌ: فَأَشَارَ بِيَدَيْهِ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِهِ إِلَى مُؤَخَّرِ رَأْسِهِ، قَالَ: وَلَا أَدْرِي أَرَدَّهَا إِلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ أَمْ لَا، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا، قَالَ حَجَّاجٌ: ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمّ قَالَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طُهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَذَا طُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
عبدخیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس کرسی لائی گئی، میں نے انہیں اس پر بیٹھے ہوئے دیکھا، پھر ایک برتن لایا گیا، انہوں نے اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر ایک ہی پانی سے تین مرتبہ کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، دونوں بازوؤں کو کہنیوں سمیت تین تین مرتبہ دھویا، پھر دوبارہ اپنے ہاتھوں کو برتن میں ڈالا اور دونوں ہتھیلیوں سے سر کا ایک مرتبہ آگے سے پیچھے کی طرف مسح کیا، اور ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں تین تین مرتبہ دھوئے، پھر فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح وضو کیا کرتے تھے، جو شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ وضو دیکھنا چاہے تو وہ یہی ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1178]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 535
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ عُرْفُطَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ خَيْرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا تَمَضْمَضَ ثَلَاثًا مَعَ الِاسْتِنْشَاقِ بِمَاءٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طُهُورِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَذَا طُهُورُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبد خیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک ہی چلو کے پانی سے تین مرتبہ کلی کرنے کے ساتھ ساتھ ناک میں پانی چڑھایا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ دیکھنا چاہے، تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کرنے کا طریقہ ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 535]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 44، 48، وأخرجه سنن النسائي برقم: 91، 92، 93، 94، 95، 96، 115، 130، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 111، 115، 116، 117، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1182، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 701، 715، وأخرجه فتح الباري برقم: 5293، وأخرجه مسند البزار برقم: 561، 735، 736، 780، 781، 793، 810، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 120، 121، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 16، 147، 153، 200، 202، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 48، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6704، 13616، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3625، 3748، 7026، 7826، 8922، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 530»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں