الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
488. -- باب: من قال لا يجهر بها
-- باب: جس نے کہا کہ اسے بلند آواز سے نہیں پڑھا جائے گا، اس کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2420 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 2420
مسند احمد: 20545
حدیث نمبر: 2420
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا رَوْحٌ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ، ثنا أَبُو نَعَامَةَ الْحَنَفِيُّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يَقْرَأُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ قَيْسِ بْنِ عَبَايَةَ الْحَنَفِيِّ وَزَادَ فِي مَتْنِهِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْهُمْ جَهَرَ بِهَا، وَخَالَفَهُمَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ فَرَوَاهُ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
ابن عبداللہ بن مغفل اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی، لیکن میں نے ان میں سے کسی کو بھی ﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾ [سورة الفاتحة: 1] پڑھتے نہیں سنا۔
اسی طرح اس کو جریری نے ابو نعامہ قیس بن عبایہ حنفی سے روایت کیا ہے اور انھوں نے متن میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا اضافہ بھی کیا ہے، مگر یہ کہ انھوں نے کہا: ”میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں سنا کہ اس نے اونچی آواز میں بسم اللہ پڑھی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2420]
اسی طرح اس کو جریری نے ابو نعامہ قیس بن عبایہ حنفی سے روایت کیا ہے اور انھوں نے متن میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا اضافہ بھی کیا ہے، مگر یہ کہ انھوں نے کہا: ”میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں سنا کہ اس نے اونچی آواز میں بسم اللہ پڑھی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2420]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه عبدالرزاق 2600»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 20545
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو نَعَامَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ: كَانَ أَبُونَا إِذَا سَمِعَ أَحَدًا مِنَّا يَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، يَقُولُ:" أَهِي أَهِي، صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْهُمْ يَقُولُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1" .
یزید بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ہمارے والد اگر ہمیں بلند آواز سے بسم اللہ پڑھتے ہوئے سنتے تو فرماتے اس سے اجتناب کرو کیونکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دونوں خلفاء کے ساتھ نماز پڑھی ہے میں نے ان میں سے کسی کو بلند آواز سے بسم اللہ پڑھتے ہوئے نہیں سنا ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20545]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن فى الشواهد لأجل ابن عبدالله بن مغفل