🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
508. -- باب: من لم يذكر الرفع إلا عند الافتتاح
-- باب: اس شخص کی روایت کا بیان جس نے صرف نماز شروع کرتے وقت کے علاوہ ہاتھ اٹھانے کا ذکر نہیں کیا
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2534 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 2534
سنن دارقطنی: 1133
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5039
المعجم الاوسط: 75
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2534
قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ ⦗١١٤⦘ وَعُمَرَ فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلَّا عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ" أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَخْلَدٍ الضَّرِيرُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، فَذَكَرَهُ. أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَكَانَ ضَعِيفًا عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَغَيْرُ حَمَّادٍ يَرْوِيهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ مُرْسَلًا، عَنْ عَبْدِ اللهِ مِنْ فِعْلِهِ غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ الصَّوَابُ. قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مُرْسَلًا مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی ہے، ان سب نے صرف نماز شروع کرتے وقت رفع یدین کیا تھا۔
اس کو حماد سے، انہوں نے ابراہیم سے روایت کرنے میں محمد بن جابر منفرد ہیں اور وہ ضعیف تھے، حماد کے علاوہ دوسرے راوی اسے ابراہیم سے، انہوں نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مرسل اور ان کے اپنے عمل کے طور پر روایت کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع نہیں، اور یہی درست ہے۔ اسی طرح حماد بن سلمہ نے بھی حماد بن ابی سلیمان سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرسل موقوف روایت کیا ہے۔
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نماز میں صرف تکبیر اولیٰ کے وقت رفع یدین کرتے تھے، پھر دوبارہ اس طرح کا کوئی کام نہ کرتے تھے (یعنی بعد میں رفع یدین نہیں کرتے تھے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2534]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابن الجوزي في الموضوعات 2/22»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1118 ترقیم الرسالہ : -- 1133
حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ، قَالا: نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَمَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلا عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ الأُولَى فِي افْتِتَاحِ الصَّلاةِ" . قَالَ إِسْحَاقُ: بِهِ نَأْخُذُ فِي الصَّلاةِ كُلِّهَا، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَكَانَ ضَعِيفًا، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَغَيْرُ حَمَّادٍ يَرْوِيهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، مُرْسَلا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ فِعْلِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ الصَّوَابُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نمازیں ادا کی ہیں، یہ حضرات صرف نماز کے آغاز میں پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا کرتے تھے۔ اسحق نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ہم نماز پڑھنے کے طریقے کے بارے میں اس روایت کو اختیار کریں گے اس روایت کو نقل کرنے میں محمد بن جابر نامی راوی منفرد ہیں اور یہ صاحب ضعیف ہیں، محمد بن جابر نے اسے حماد نامی راوی کے حوالے سے ابراہیم نخعی سے نقل کیا ہے، جبکہ حماد کے علاوہ دیگر راویوں نے اسے ابراہیم نخعی سے مرسل روایت کے طور پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان کے اپنے فعل کے طور پر نقل کیا ہے انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں منقول ہو اور یہی روایت درست ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1133]
ترقیم العلمیہ: 1118
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1025، برقم: 1057، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 649، 1100، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 748، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 257، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2571، 2575، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1133، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3756»
«قال الدارقطني: تفرد به محمد بن جابر وكان ضعيفا عن حماد عن إبراهيم وغير حماد يرويه عن إبراهيم مرسلا عن عبد الله من فعله غير مرفوع إلى النبي صلى الله عليه وسلم وهو الصواب، سنن الدارقطني: (2 / 52) برقم: (1133)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5039
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلَّا عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ، وَقَدْ قَالَ مُحَمَّدٌ : فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ بَعْدَ التَّكْبِيرَةِ الْأُولَى.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نماز ادا کی تو ان حضرات نے نماز کے آغاز کے علاوہ (دورانِ نماز) اپنے ہاتھ نہیں اٹھائے“، نیز راویِ حدیث محمد بن جابر رحمہ اللہ نے یہ الفاظ بیان کیے کہ: ”پس انہوں نے پہلی تکبیر کے بعد اپنے ہاتھ نہیں اٹھائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5039]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2581، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3286، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5017»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 75
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي ، بِحِمْصَ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ . عَنْ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " طَبَّقَ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”تطبیق فرمائی (یعنی رکوع میں دونوں ہاتھ جوڑ کر رانوں کے درمیان رکھے)۔“
حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ سے اسے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور حماد رحمہ اللہ سے اسے صرف ابراہیم بن حجاج رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 534، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1636، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1558، 1874، 1875، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 718 / 1، 719 / 2، 798 / 1، 1028 / 1، 1029 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 620، 621، 622، 800، 801، 876، وأبو داود فى «سننه» برقم: 613، 868، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1941، 1942، 2583، 5075، 5252، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3658، 4005، 4006، 4111، 4126، 4358، 4397، 4433، 4472، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4996، 5191، 5203، 5287، والبزار فى «مسنده» برقم: 1479، 1558، 1621، 1642، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2866، 2952، 3884، 3883، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2303، 2554، 4972، 4973، 7673، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1368، 1369، 1370، 1838، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9316، 9317، 9380، 9381، 9382، 9383، 10020، 10206»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں