الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
599. -- باب: تحليل الصلاة بالتسليم
-- باب: سلام کے ذریعے نماز سے حلال ہونے (نکلنے) کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2961 (کل: 38 مقامات، 14 کتب)
مسند الحمیدی: 920
الفتح الربانی: 1835
مسند امام شافعی: 265
الجامع الكامل: 2192
المعجم الاوسط: 7530
21 تا 30
حدیث نمبر: 2960
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْنَا: يَعْنِي الْإِشَارَةَ بِإِصْبَعِهِ السَّبَابَةِ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ لَنَا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْمُونَ بِأَيْدِيهِمْ فِي الصَّلَاةِ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ، أَلَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَوْ أَحَدَهُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ ثُمَّ يُسَلِّمَ عَلَى أَخِيهِ مِنْ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے تو ہم انگشتِ شہادت کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے کہتے: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو، تم پر سلامتی ہو۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ نماز میں اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے ہیں جیسے شریر گھوڑوں کی دمیں ہوں؟ کیا تم کو یا فرمایا: ان کو یہ کافی نہیں کہ وہ اپنے ہاتھ کو اپنی رانوں پر رکھے، پھر اپنی دائیں طرف اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2960]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 431»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2981
وَأَمَّا حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ فَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ الْغِفَارِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا يَعْنِي الْإِشَارَةَ بِأُصْبُعِهِ السَّبَابَةِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ لَنَا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْمُونَ بِأَيْدِيهِمْ فِي الصَّلَاةِ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ، أَمَا يَكْفِي أَحَدَهُمْ أَوْ أَحَدَكُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ، ثُمَّ يُسَلِّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ثُمَّ يُسَلِّمُ عَلَى أَخِيهِ مِنْ عَلَى يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ".
(ا) سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو اپنی انگشت شہادت کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے کہتے: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو، تم پر سلامتی ہو“، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ نماز میں اپنے ہاتھوں سے اشارے کرتے ہیں جیسے وہ شریر گھوڑوں کی دمیں ہیں، کیا ان میں سے کسی کو“ یا فرمایا: ”تم میں سے کسی کو یہ بات کافی نہیں کہ آدمی اپنے ہاتھ کو اپنی ران پر رکھے پھر اپنے دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرے۔“
(ب) امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں مسعر بن کدام کی حدیث میں فرمایا: ”پھر اپنے داہنی اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2981]
(ب) امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں مسعر بن کدام کی حدیث میں فرمایا: ”پھر اپنے داہنی اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2981]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه المنذري 896»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2993
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنبأ مِسْعَرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا بِأَيْدِينَا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَالُ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَرْمُونَ بِأَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ، أَمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ ثُمَّ يُسَلِّمَ عَلَى أَخِيهِ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ" ⦗٢٥٧⦘ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہتے: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کو کیا ہوا ہے جو اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارہ کرتے ہیں جیسے شریر گھوڑوں کی دمیں ہوں؟ کیا تمہارے لیے یہ کافی نہیں کہ آدمی اپنے ہاتھ کو اپنی ران پر رکھے اور اس کے بعد اپنی داہنی اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2993]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ وقد تقدم برقم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4019
«علام تومئون بأيديكم كأنها أذناب خيل شمس؟! وإنما يكفي أحدكم أن يضع يده على فخذه ثم يسلم على أخيه من على يمينه وشماله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارہ کیوں کرتے ہو جیسے وہ بدکے ہوئے گھوڑوں کی دمیں ہوں؟! تم میں سے کسی کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنا ہاتھ اپنی ران پر رکھے، پھر اپنے دائیں اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4019]
”تم اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارہ کیوں کرتے ہو جیسے وہ بدکے ہوئے گھوڑوں کی دمیں ہوں؟! تم میں سے کسی کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنا ہاتھ اپنی ران پر رکھے، پھر اپنے دائیں اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4019]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن جابر بن سمرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5575
"ما بال الذين يرمون بأيديهم في الصلاة كأنها أذناب الخيل الشمس؟ ألا يكفي أحدكم أن يضع يده على فخذه ويسلم عن يمينه وشماله؟"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے جو نماز میں اپنے ہاتھوں کو اس طرح ہلاتے ہیں گویا وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں؟ کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ کافی نہیں کہ وہ اپنا ہاتھ اپنی ران پر رکھے اور اپنی دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرے؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5575]
”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے جو نماز میں اپنے ہاتھوں کو اس طرح ہلاتے ہیں گویا وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہیں؟ کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ کافی نہیں کہ وہ اپنا ہاتھ اپنی ران پر رکھے اور اپنی دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرے؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5575]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ن] عن جابر بن سمرة. صحيح أبي داود 916.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1809
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَآهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ، قَالَ: مَا لَهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ؟ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ.
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں کیا ہوا کہ اپنے ہاتھ اس طرح اٹھا رکھے ہیں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ نماز میں پرسکون رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1809]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 202، حدیث 1822»
حدیث نمبر: 1811
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَى قَوْمًا قَدْ رَفَعُوا أَيْدِيَهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: قَدْ رَفَعُوا أَيْدِيَهُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ، اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ.
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو نماز میں اپنے ہاتھ اٹھائے دیکھا تو فرمایا: ”انہوں نے اپنے ہاتھ اس طرح اٹھا رکھے ہیں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں، نماز میں پرسکون رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1811]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 202، حدیث 1824»
حدیث نمبر: 1812
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَآهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: مَا لِي أَرَاهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ؟ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ.
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ہمارے پاس تشریف لائے تو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں، تو فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں انہیں اپنے ہاتھ اس طرح اٹھائے دیکھتا ہوں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ نماز میں پرسکون رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1812]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 202، حدیث 1825»
حدیث نمبر: 1813
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ، أُرَاهُ قَالَ: فِي الْمَسْجِدِ، وَهُمْ رَافِعُو أَيْدِيهِمْ، وَقَالَ: مَا لِي أَرَاكُمْ رَافِعِي أَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ، اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ.
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے - میرا خیال ہے راوی نے کہا: مسجد میں - جبکہ وہ اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے، تو فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں اپنے ہاتھ اس طرح اٹھائے دیکھتا ہوں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ نماز میں پرسکون رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1813]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 203، حدیث 1826»
حدیث نمبر: 1814
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى النَّاسَ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ، فَقَالَ: مَا لِي أَرَى النَّاسَ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ؟ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ.
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ لوگ اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں، تو فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں لوگوں کو اپنے ہاتھ اس طرح اٹھائے دیکھتا ہوں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ نماز میں پرسکون رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1814]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 203، حدیث 1827»