الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
722. -- باب: الرجل يصلي وحده ثم يدركها مع الإمام
-- باب: اس شخص کا بیان جو اکیلے نماز پڑھے پھر اسے امام کے ساتھ پا لے
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 3636 (کل: 22 مقامات، 10 کتب)
صحیح الادب المفرد: 737
صحیح ابن خزیمہ: 1637
الجامع الكامل: 1778
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3771
21 تا 22
حدیث نمبر: 3637
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، أنبأ أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: أَخَّرَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ الصَّلَاةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الصَّامِتِ فَسَأَلْتُهُ فَضَرَبَ فَخِذِي وَقَالَ: سَأَلْتُ خَلِيلِي أَبَا ذَرٍّ فَضَرَبَ فَخِذِي: وَقَالَ: سَأَلْتُ خَلِيلِي، يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَرَبَ فَخِذِي فَقَالَ:" صَلِّ الصَّلَاةَ لِمِيقَاتِهَا فَإِنْ أَدْرَكْتَ فَصَلِّ مَعَهُمْ وَلَا تَقُلْ إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ فَلَا أُصَلِّي" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ.
حضرت ابوعالیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبیداللہ بن زیاد رحمہ اللہ نے نماز مؤخر کر کے ادا کی تو میں حضرت عبداللہ بن صامت رحمہ اللہ سے ملا، انہوں نے میری ران پر ہاتھ مار کر فرمایا: میں نے اپنے خلیل حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے خلیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کو اس کے وقت پر ادا کر، اگر تو جماعت کو پا لے تو ان کے ساتھ نماز پڑھ لے اور یہ نہ کہہ کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے، اب نہیں پڑھتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3637]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3771
«صل الصلاة لوقتها فإن أدركت معهم فصل ولا تقل إني قد صليت فلا أصلي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نماز اس کے وقت پر پڑھو، پس اگر تم انہیں (نماز پڑھتے) پاؤ تو ان کے ساتھ (بھی) پڑھ لو، اور یہ مت کہو کہ میں تو نماز پڑھ چکا ہوں، اس لیے (دوبارہ) نہیں پڑھوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3771]
”نماز اس کے وقت پر پڑھو، پس اگر تم انہیں (نماز پڑھتے) پاؤ تو ان کے ساتھ (بھی) پڑھ لو، اور یہ مت کہو کہ میں تو نماز پڑھ چکا ہوں، اس لیے (دوبارہ) نہیں پڑھوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3771]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن حب] عن أبي ذر. الإرواء 483: م»
قال الشيخ الألباني: صحيح