🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
763. -- باب: من شك في صلاته فلم يدر صلى ثلاثا أو أربعا
-- باب: اس شخص کا بیان جسے اپنی نماز میں شک ہو جائے اور اسے معلوم نہ ہو کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 3812 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 3812
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 213
مصنف ابن ابی شیبہ: 4475
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3812
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ ثنا مَالِكٌ، عَنْ عَفِيفِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَكَعْبَ الْأَحْبَارِ عَنِ الَّذِي يَشُكُّ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي أَثْلَاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا فَكِلَاهُمَا قَالَا:" فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً أُخْرَى وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ إِذَا صَلَّى".
عطاء بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما اور کعب احبار رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جسے اپنی نماز میں شک ہو جائے اور اسے پتا ہی نہ چلے کہ اس نے کتنی رکعات ادا کی ہیں، تین یا چار؟ تو ان دونوں نے فرمایا کہ وہ کھڑا ہو کر ایک رکعت مزید پڑھے اور جب (وہ رکعت) پڑھ لے تو دو سجدے کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3812]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك في الموطا 216»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَفِيفِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، وَكَعْبَ الْأَحْبَارِ ، عَنِ الَّذِي يَشُكُّ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى، أَثَلَاثًا أَمْ أَرْبَعًا؟ فَكِلَاهُمَا قَالَ: " لِيُصَلِّ رَكْعَةً أُخْرَى، ثُمَّ لِيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ"
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور کعب احبار رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق پوچھا جو اپنی نماز میں شک کرے اور اسے یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھیں ہیں یا چار۔ پس دونوں نے جواب دیا کہ ایک رکعت مزید پڑھ کر وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے سہو کے کر لے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3883، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4444، شركة الحروف نمبر: 202، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 64»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4444 ترقیم الشثری: -- 4475
حدثنا حدثنا زيد بن حباب، قال: حدثني مالك بن انس، عن عفيف بن عمرو السهمي، عن عطاء بن يسار، قال: سالت عبد الله بن عمرو بن العاص ، وكعبا، عن الذي يشك في صلاته صلى ثلاثا او اربعا فكلاهما، قال:" ليقم فليصل ركعة ثم يسجد سجدتين إذا صلى وهو جالس"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك]: (خباب).
(٢) صحيح، عفيف ثقة.

حضرت عطاء بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور حضر ت کعب سے پوچھا کہ اگر ایک آدمی کو اس بارے میں شک ہوجائے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار تو وہ کیا کرے؟ دونوں حضرات نے فرمایا کہ وہ ایک رکعت پڑھے پھر آخر میں بیٹھ کر سجدہ ٔ سہو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4475]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 317، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3883، ترقيم محمد عوامة: 4444»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں