🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
797. -- باب: سجود الشكر
-- باب: سجدہ شکر کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 3936 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 3936، 19176
مشکوۃ المصابیح: 937
مسند احمد: 1662
الفتح الربانی: 2029
المستدرک علی الصحیحین: 905
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 869
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6280، 6503
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3936
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ أَبِي وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، قَالَا: أنبأ اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ فَاتَّبَعْتُهُ أَمْشِي وَرَاءَهُ وَلَا يَشْعُرُ بِي حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ وَأَنَا وَرَاءَهُ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ اللهَ تَعَالَى تَوَفَّاهُ فَأَقْبَلْتُ أَمْشِي حَتَّى جِئْتُهُ فَطَأْطَأْتُ رَأْسِي أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ؟" فَقُلْتُ: لَمَّا أَطَلْتَ السُّجُودَ يَا رَسُولَ اللهِ، خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ اللهُ قَدْ تَوَفَّى نَفْسَكَ، فَجِئْتُ أَنْظُرُ فَقَالَ:" إِنِّي لَمَّا رَأَيْتَنِي دَخَلْتُ النَّخْلَ لَقِيتُ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: أُبَشِّرُكَ أَنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ: مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَمَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ".
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے باہر نکل رہے ہیں تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلنے لگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا پتا نہ چلا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجوروں کے باغ میں داخل ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ رخ ہو کر سجدہ کیا اور بہت لمبا سجدہ کیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا تھا، حتیٰ کہ میں نے سمجھا شاید اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی ہو۔ میں چلتا ہوا آپ کے پاس آ گیا، میں نے اپنے سر کو جھکایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”اے عبد الرحمن! تمہیں کیا ہوا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے جب سجدے کو لمبا کیا تو مجھے خطرہ لاحق ہوا کہ کہیں اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت نہ کر دیا ہو تو میں دیکھنے آیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نے مجھے باغ میں داخل ہوتے دیکھا اس وقت میں جبرائیل علیہ السلام سے ملا، انہوں نے کہا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشخبری سناتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجتا ہے میں اس پر سلامتی بھیجتا ہوں اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتا ہے میں اس پر رحمت بھیجتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3936]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 937
937 - وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا، فَسَجَدَ، فَأَطَالَ السُّجُودَ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ تَعَالَى قَدْ تَوَفَّاهُ، قَالَ: فَجِئْتُ أَنْظُرُ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:"مَا لَكَ؟"فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ، قَالَ: فَقَالَ:"إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ لِي: أَلَا أُبَشِّرَكَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لَكَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَاةً، صَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ، سَلَّمْتُ عَلَيْهِ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر تشریف لائے حتیٰ کہ کھجوروں کے باغ میں تشریف لے گئے، آپ نے بہت طویل سجدہ کیا حتیٰ کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی روح قبض نہ کر لی ہو، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں آپ کو دیکھنے کے لیے آیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”آپ کو کیا ہوا؟“ پس میں نے آپ سے وہ خدشہ بیان کر دیا، راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھے فرمایا: کیا میں آپ کو بشارت نہ دوں کہ اللہ عزوجل آپ سے فرماتا ہے: جو شخص آپ پر درود بھیجتا ہے تو میں اس پر رحمتیں نازل کرتا ہوں، اور جو آپ پر سلام بھیجتا ہے تو میں اس پر سلامتی بھیجتا ہوں۔“ (ضعیف)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 937]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (1/ 191 ح 1662)
٭ في سماع عبد الواحد بن محمد بن عبد الرحمٰن بن عوف من جده نظر فالسند ضعيف للإنقطاع .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1662
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا، فَسَجَدَ، فَأَطَالَ السُّجُودَ حَتَّى خِفْتُ، أَوْ خَشِيتُ، أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ تَوَفَّاهُ أَوْ قَبَضَهُ، قَالَ: فَجِئْتُ أَنْظُرُ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ"، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام , قَالَ لِي: أَلَا أُبَشِّرُكَ؟ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لَكَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ، سَلَّمْتُ عَلَيْهِ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے، میں بھی پیچھے پیچھے چلا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں داخل ہو گئے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کر دی اور اتنا طویل سجدہ کیا کہ مجھے اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں آپ کی روح تو قبض نہیں ہو گئی، میں دیکھنے کے لئے آگے بڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر فرمایا: ”عبدالرحمن! کیا ہوا؟“ میں نے اپنا اندیشہ ذکر کر دیا، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرئیل نے مجھ سے کہا ہے کہ کیا میں آپ کو خوشخبری نہ سناؤں؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو شخص آپ پر درود بھیجے گا، میں اس پر اپنی رحمت نازل کروں گا، اور جو شخص آپ پر سلام پڑھے گا میں اس پر سلام پڑھوں گا، یعنی اسے سلامتی دوں گا۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1662]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، أبو الحويرث فيه ضعف من قبل حفظه.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2029
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ (وَفِي رِوَايَةٍ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ) فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ، حَتَّى خِفْتُ أَوْ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ تَوَفَّاهُ أَوْ قَبَضَهُ، قَالَ: فَجِئْتُ أَنْظُرُ فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: ( (مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ؟) ) قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: ( (إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ قَالَ لِي: أَلَا أُبَشِّرُكَ؟ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لَكَ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ) )
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا اور جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد میں سے نکلتے ہوئے دیکھا، تو میں آپ کے پیچھے ہو لیا،حتیٰ کہ آپ نے کھجوروں کے ایک باغ میں داخل ہوکر سجدہ کیا اور اتنا لمبا سجدہ کیا کہ مجھے یہ خوف آنے لگا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فوت کر دیا ہے، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب آیا، اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اٹھایا اور فرمایا: اے عبدالرحمن! تجھے کیا ہوا ہے؟ میں نے ساری بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلا دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سن کر فرمایا: جبریل علیہ السلام نے مجھے کہا: کیا میں آپ کو یہ خوشخبری نہ دوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کہا ہے کہ جو آپ پر درود پڑے گا، میں اس پر رحمت نازل کروں گا اور جو آ پ پر سلام بھیجے گا، میں اس پر سلامتی نازل کروں گا۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2029]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وھذا اسناد ضعيف، ابو الحويرث عبد الرحمن بن معاوية فيه ضعف من قبل حفظه، ومحمد بن جبير لا يصح سماعه من عبد الرحمن بن عوف۔ أخرجه الحاكم: 1/ 222، والبيھقي: 2/ 370، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1662 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1662»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 905
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا عُبيد بن شَرِيك وأحمد بن إبراهيم بن مِلْحان قالا: حدثنا يحيى بن عبد الله بن بُكَير، حدثنا الليث، عن ابن الهادِ، عن عمرو بن أبي عمرو، عن عبد الرحمن بن الحُوَيرِث، عن محمد بن جُبَير، عن عبد الرحمن بن عَوْف قال: دخلتُ المسجدَ ورسولُ الله ﷺ خارجٌ من المسجد فتَبِعْتُه أَمشي وراءَه وهو لا يَشْعُرُ، حتى دخل نخلًا فاستقبل القِبلةَ فسجد فأطال السجودَ وأنا وراءَه، حتى ظننتُ أنَّ الله قد توفَّاه، فأقبلتُ أَمشي حتى جئتُه فطَأطَاتُ رأسي أنظُرُ في وجهه، فرَفَعَ رأسَه فقال:"ما لكَ يا عبدَ الرحمن؟" فقلت: لمَّا أطَلْتَ السجودَ يا رسول الله، خَشِيتُ أن يكون تُوفِّيَ نفسُك، فجئت أنظرُ، فقال:"إني لما دخلتُ النخلَ لَقِيتُ جبريلَ فقال: إني أبشِّرُك أنَّ الله يقول: مَن سَلَّمَ عليك سلَّمتُ عليه، ومَن صلَّى عليك صلَّيتُ عليه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. ولا أعلمُ في سجدة الشُّكر أصحَّ من هذا الحديث، وقد خرَّجتُ حديث بكَّار بن عبد العزيز بن أبي بَكْرة بعد هذا (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 810 - على شرطهما
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے جا رہے تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلنے لگا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میری موجودگی کا احساس نہ ہوا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجوروں کے ایک باغ میں داخل ہوئے، قبلہ رخ ہوئے اور سجدہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ اتنا طویل کیا کہ مجھے خدشہ ہوا کہ کہیں اللہ نے آپ کی روح قبض نہ کر لی ہو۔ میں قریب گیا اور اپنا سر جھکا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو دیکھنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور پوچھا: ”اے عبد الرحمن! تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے سجدہ اتنا طویل کیا کہ مجھے آپ کی وفات کا ڈر لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں اس باغ میں داخل ہوا تو میری ملاقات جبرائیل علیہ السلام سے ہوئی، انہوں نے کہا: میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی بھیجوں گا اور جو آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر رحمت نازل کروں گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ سجدہ شکر کے بارے میں اس سے زیادہ صحیح حدیث میری نظر میں کوئی نہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 905]
تخریج الحدیث: «حديث حسن إن شاء الله بمجموع طرقه على خلاف في إسناده هذا على عمرو بن أبي عمرو، كما هو مبيَّن في التعليق على الحديث في "مسند أحمد" 3/ (1664) وفي "العلل" للدارقطني 4/ 296 (577)- وعمرو بن أبي عمرو: هو مولى المطلب بن عبد الله بن حنطب، وهو على ...» [ترقيم الرساله 905] [ترقيم الشركة 815] [ترقيم العلميه 810]

الحكم على الحديث:
حديث حسن إن شاء الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19176
فذَكَرَ مَعْنَى مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ، فَاتَّبَعْتُهُ أَمْشِي وَرَاءَهُ وَلَا يَشْعُرُ حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ وَأَنَا وَرَاءَهُ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ تَوَفَّاهُ فَأَقْبَلْتُ أَمْشِي حَتَّى جِئْتُهُ فَطَأْطَأْتُ رَأْسِي أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ؟" فَقُلْتُ لَهُ: لَمَّا أَطَلْتَ السُّجُودَ يَا رَسُولَ اللهِ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ تَوَفَّى نَفْسَكَ فَجِئْتُ أَنْظُرُ. فَقَالَ:" إِنِّي لَمَّا دَخَلْتُ النَّخْلَ لَقِيتُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: إِنِّي أُبَشِّرُكَ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ". وَرُوِيَ ذَلِكَ أَيْضًا عَنِ ابْنِ أَبِي سَنْدَرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ مَوْلًى لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ نَسِيَ الصَّلَاةَ عَلَيَّ خُطِئَ بِهِ طَرِيقُ الْجَنَّةِ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل نکلا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم نہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے باغ میں داخل ہونے کے بعد لمبا سجدہ کیا، میں نے تو خیال کیا کہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت کر لیا ہے، میں نے آگے بڑھ کر سر جھکا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو دیکھنے کی کوشش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور پوچھا: ”اے عبدالرحمن! کیا بات ہے؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لمبے سجدے کی وجہ سے میں ڈر گیا کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت کر لیا ہے تو میں دیکھنے کے لیے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں باغ میں داخل ہوا تو جبرائیل سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھے تو میں اس پر سلامتی کروں گا اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے میں اس پر رحمت نازل کروں گا۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19176]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 869
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَمَّادِ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْرِثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ، فَاتَّبَعْتُهُ أَمْشِي وَرَاءَهُ وَلَا يَشْعُرُ بِي، حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ وَأَنَا وَرَاءَهُ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ اللهَ قَدْ تَوَفَّاهُ، فَأَقْبَلْتُ أَمْشِي حَتَّى جِئْتُهُ، فَطَأْطَأْتُ رَأْسِي أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: «‏‏‏‏مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ؟ » فَقُلْتُ: لَمَّا أَطَلْتَ السُّجُودَ حَسِبْتُ أَنْ يَكُونَ اللهُ تَوَفَّى نَفْسَكَ، فَجِئْتُ أَنْظُرُ، فَقَالَ: «‏‏‏‏إِنِّي لَمَّا رَأَيْتَنِي دَخَلْتُ النَّخْلَ لَقِيتُ جِبْرِيلَ، فَقَالَ: إِنِّي أُبَشِّرُكَ، أَنَّ اللهَ يَقُولُ: مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ» ‏‏‏‏.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے باہر جا رہے ہیں، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل پڑا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا پتا نہ چلا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجوروں کے ایک باغ میں داخل ہوئے، قبلہ رخ ہو کر سجدہ کیا اور بہت لمبا سجدہ کیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی ہے۔ میں چلتا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور سر جھکا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ مبارک کو دیکھنے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور فرمایا: ’اے عبدالرحمن بن عوف! تمہیں کیا ہوا؟‘ میں نے عرض کیا: ’جب آپ نے سجدہ لمبا کر دیا تو مجھے خیال ہوا کہ کہیں اللہ نے آپ کی روح قبض نہ کر لی ہو، اس لیے میں دیکھنے آیا۔‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’جب تم نے مجھے باغ میں داخل ہوتے دیکھا تو میری ملاقات جبریل سے ہوئی، انہوں نے کہا: میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی نازل کروں گا، اور جو آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر رحمت نازل کروں گا۔‘“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 869]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1665، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 841، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6503/4، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 864»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6280
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: " كَانَ لَا يُفَارِقُ فِنَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَةٌ أَوَخَمْسَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَا يَنُوبُهُ مِنْ حَوَائِجِهِ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، قَالَ: فَجِئْتُهُ وَقَدْ خَرَجَ فَاتَّبَعْتُهُ، فَدَخَلَ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَسْوَاقِ يُصَلِّي فَسَجَدَ فَأَطَالَ، فَبَكَيْتُ وَقُلْتُ: أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَبَضَ اللَّهُ رُوحَهُ. فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَدَعَانِي، فَقَالَ لِي: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطَلْتَ السُّجُودَ فَقُلْتُ: قَدْ قَبَضَ اللَّهُ رُوحَ رَسُولِهِ لَا أَرَاهُ أَبَدًا. فَقَالَ: سَجَدْتُ شُكْرًا لِرَبِّي فِيمَا أَبْلَانِي فِي أُمَّتِي، مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ أُمَّتِي كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ".
قَالَ: وَثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنِّي لَقِيتُ جِبْرِيلَ فَبَشَّرَنِي، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ لَكَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ. فَسَجَدْتُ لِلَّهِ شُكْرًا".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَنْدَرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ مَوْلًى لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : " كُنْتُ قَائِمًا فِي رَحْبَةِ الْمَسْجِدِ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجًا مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الْمَقْبَرَةَ، فَلَبِثْتُ شَيْئًا ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى إِثْرِهِ، فَوَجَدْتُهُ قَدْ دَخَلَ حَائِطًا مِنَ الْأَسْوَاقِ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَةً فَأَطَالَ السُّجُودَ فِيهَا، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبَادَأْتُ لَهُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، سَجَدْتَ سَجْدَةً أَشْفَقْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ تَوَفَّاكَ مِنْ طُولِهَا! قَالَ: جَاءَنِي جِبْرِيلُ بَشَّرَنِي أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ".
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ... فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَزَادَ فِيهِ: " حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ اللَّهَ قَدْ تَوَفَّاهُ، فَأَقْبَلْتُ أَمْشِي حَتَّى جِئْتُهُ، فَطَأْطَأْتُ أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: مَالَكَ؟... " فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَابْنُ أَبِي الدُّنْيَا، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
قَوْلُهُ: " فِيمَا أَبْلَانِي" أَيْ: فِيمَا أَنْعَمَ عَلَيَّ. وَالْإِبْلَاءُ: النِّعَمُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چار یا پانچ افراد ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آستانہِ مبارک پر موجود رہتے تھے تاکہ شب و روز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آنے والی کسی بھی ضرورت میں کام آ سکیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منڈیوں کے باغات میں سے ایک باغ میں داخل ہوئے اور وہاں نماز ادا کرنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور اسے اس قدر طویل کر دیا کہ میں رونے لگا اور میں نے (دل میں) کہا کہ میرا خیال ہے اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرِ مبارک اٹھایا اور مجھے بلا کر دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے سجدہ اس قدر طویل کیا کہ مجھے لگا اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی روح قبض کر لی ہے اور اب میں آپ کو کبھی دیکھ نہ پاؤں گا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے رب کے حضور اس انعام پر سجدۂ شکر ادا کیا ہے جو اس نے میری امت کے حق میں مجھے عطا فرمایا کہ میری امت کا جو شخص بھی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس سے دس برائیاں مٹا دی جائیں گی““۔ ایک دوسری روایت میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میری ملاقات جبریل (علیہ السلام) سے ہوئی تو انہوں نے مجھے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر رحمت بھیجوں گا اور جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی نازل کروں گا، چنانچہ میں نے اللہ کے لیے سجدۂ شکر ادا کیا“۔ امام ابویعلیٰ الموصلی کی روایت میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے الفاظ یوں ہیں کہ ”میں مسجد کے صحن میں کھڑا تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قبرستان والے دروازے سے نکلتے دیکھا، میں تھوڑی دیر ٹھہر کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہو لیا تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منڈیوں کے ایک باغ میں داخل ہوئے ہیں، وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر دو رکعت نماز پڑھی اور پھر ایک ایسا سجدہ کیا جس میں طوالت اختیار فرمائی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو میں نے ابتدا کرتے ہوئے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے ایسا سجدہ کیا کہ اس کی طوالت کی وجہ سے میں ڈر گیا کہ کہیں اللہ نے آپ کی روح قبض نہ کر لی ہو! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبریل آئے اور خوشخبری دی کہ جو مجھ پر درود پڑھے گا اللہ اس پر رحمت بھیجے گا اور جو سلام بھیجے گا اللہ اس پر سلامتی نازل کرے گا““۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ اللہ نے آپ کی روح قبض کر لی ہے، چنانچہ میں چلتا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آیا اور جھک کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور کو دیکھنے لگا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا؟““۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل، ابن ابی الدنیا اور امام حاکم نے روایت کیا ہے، امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، نیز متن میں مذکور قول «فِيمَا أَبْلَانِي» ”فِيمَا أَنْعَمَ عَلَيَّ“ کے معنی میں ہے یعنی ”جو اس نے مجھ پر انعام فرمایا“ اور «الْإِبْلَاءُ» سے مراد نعمتیں ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدعية/حدیث: 6280]
تخریج الحدیث: «(6280/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 1667، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2063، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 926»
«(6280/3) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17284»

الحكم على الحديث:
قال الحاكم: صحيح الإسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6503
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنِّي لَقِيتُ جِبْرِيلَ فَبَشَّرَنِي فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ لَكَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَسَجَدْتُ لِلَّهِ شُكْرًا".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَنْدَرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ مَوْلًى لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: "كُنْتُ قَائِمًا فِي رَحْبَةِ الْمَسْجِدِ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجًا مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الْمَقْبَرَةَ، فَلَبِثْتُ شَيْئًا، ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى إِثْرِهِ فَوَجَدْتُهُ قَدْ دَخَلَ حَائِطًا مِنَ الْأَسْوَافِ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَةً فَأَطَالَ السُّجُودَ فِيهَا، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبَادَأْتُ لَهُ فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي سَجَدْتَ سَجْدَةً أَشْفَقْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ تَوَفَّاكَ مِنْ طُولِهَا. قَالَ: جَاءَنِي جِبْرِيلُ فَبَشَّرَنِي أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيَّ سَلَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْرِثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ: "حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ اللَّهَ قَدْ تَوَفَّاهُ، فَأَقْبَلْتُ أَمْشِي حَتَّى جِئْتُهُ، فَطَأْطَأْتُ أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ؟ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لِي: إِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِي: أَلَا أُبَشِّرُكَ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ".
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ أَيْضًا: وَاللَّفْظُ لَهُ، وَلَفْظُهُ قَالَ: "كَانَ لَا يُفَارِقُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَّا خَمْسَةٌ أَوْ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَا يَنُوبُهُ مِنْ حَوَائِجِهِ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ. قَالَ: فَجِئْتُهُ، وَقَدْ خَرَجَ فَاتَّبَعْتُهُ، فَدَخَلَ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَسْوَافِ فَصَلَّى فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ، فَقُلْتُ: قَبَضَ اللَّهُ رُوحَهُ، قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَدَعَانِي فَقَالَ: مَا لَكَ؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَطَلْتَ السُّجُودَ قُلْتُ: قَبَضَ اللَّهُ رُوحَ رَسُولِهِ لَا أَرَاهُ أَبَدًا. قَالَ: سَجَدْتُ شُكْرًا لِرَبِّي فِيمَا أَبْلَانِي فِي أُمَّتِي، مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ أُمَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ".
وَقَالَ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا: "مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ (الدُّعَاءِ) .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، ثَنَا لَيْثٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا يُونُسُ ، ثَنَا لَيْثٌ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: "دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ فَاتَّبَعْتُهُ..." فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
قَوْلُهُ: "فِيمَا أَبْلَانِي" أَيْ: فِيمَا أَنْعَمَ عَلَيَّ وَالْإِبْلَاءُ: الْإِنْعَامُ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ.
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری ملاقات جبریل علیہ السلام سے ہوئی تو انہوں نے مجھے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ سے فرماتا ہے: جو شخص آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر اپنی رحمتیں نازل کروں گا اور جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی نازل کروں گا، (یہ سن کر) میں نے اللہ کے حضور شکرانے کا سجدہ کیا۔“ امام عبد بن حمید، ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے بھی مختلف طرق سے اسے نقل کیا ہے، جن میں سے ایک روایت میں سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں مسجد کے صحن میں موجود تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قبرستان کی جانب والے دروازے سے باہر نکلتے دیکھا، میں تھوڑی دیر ٹھہرا اور پھر آپ کے پیچھے چل پڑا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ’اسواف‘ نامی باغ میں داخل ہوئے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور دو رکعت نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا طویل سجدہ کیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ نے اس طوالت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض نہ کر لی ہو، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو میں نے آپ کے سامنے ہو کر عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ نے اتنا لمبا سجدہ کیا کہ مجھے ڈر ہوا کہ کہیں آپ وفات نہ پا گئے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبریل آئے اور مجھے خوشخبری دی کہ جو شخص مجھ پر درود پڑھے گا اللہ اس پر رحمت نازل کرے گا اور جو مجھ پر سلام بھیجے گا اللہ اس پر سلامتی نازل فرمائے گا۔““ ایک اور طریق میں یہ اضافہ ہے کہ ”میں نے جھک کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: اے عبد الرحمن! تمہیں کیا ہوا؟ میں نے جب اپنا خدشہ بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھ سے کہا کہ کیا میں آپ کو خوشخبری نہ دوں کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: جو تم پر درود بھیجے گا میں اس پر رحمت بھیجوں گا اور جو تم پر سلام کہے گا میں اس پر سلامتی بھیجوں گا۔““ اسی طرح ابن ابی الدنیا اور ابو یعلیٰ کی ایک اور روایت میں مروی ہے کہ ”ہم چار یا پانچ صحابہ رضی اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اور ضروریات کے لیے دن رات آپ کے ساتھ رہا کرتے تھے، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو میں آپ کے پیچھے چل پڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسواف کے ایک باغ میں داخل ہوئے اور نماز پڑھ کر اتنا طویل سجدہ کیا کہ میں نے سمجھا اللہ نے آپ کی روح قبض کر لی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور مجھے بلا کر پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اتنا طویل سجدہ کیا کہ میں نے سوچا اللہ نے اپنے رسول کی روح قبض کر لی ہے اور اب میں آپ کو کبھی نہ دیکھ پاؤں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب کے حضور اس انعام پر شکرانے کا سجدہ کیا ہے جو اس نے میری امت کے بارے میں مجھے عطا فرمایا کہ میری امت کا جو شخص بھی مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا اور اس کے دس گناہ مٹا دے گا۔““ ابن ابی الدنیا کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ”جو مجھ پر درود پڑھے گا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔“ ان آخری دو روایتوں کی سند میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی راوی ہے جو کہ ضعیف ہے، البتہ امام حاکم نے بھی اسے روایت کیا ہے اور اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، نیز حدیث میں مذکور لفظ «أَبْلَانِي» کا معنی ”مجھ پر انعام فرمایا“ ہے اور یہ حدیث کتاب الدعاء میں بھی گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6503]
تخریج الحدیث: «وفي إسنادهما موسى بن عبيدة الربذي، وهو ضعيف»
«(6503/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 1667، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2063، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 926»
«(6503/2) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17284»
«(6503/4) أخرجه مسند أحمد برقم: 1665، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 841»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں