الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1094. -- باب: المقيم يصلي بالمسافرين والمقيمين
-- باب: مقیم امام کا مسافروں اور مقیموں کو نماز پڑھانا
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 5502 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 5502
مشکوۃ المصابیح: 1347
مسند الشهاب: 826
مصنف ابن ابی شیبہ: 14523
الجامع الكامل: 2875
حدیث نمبر: 5502
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ:" أَنَّهُ كَانَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ صَلَّى أَرْبَعًا، وَإِذَا صَلَّى وَحْدَهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
نافع رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب وہ امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو چار رکعات اور جب اکیلے نماز پڑھتے تو دو رکعات۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5502]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 694»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 694 ترقیم شاملہ: -- 1590
وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " أَنَّهُ صَلَّى صَلَاةَ الْمُسَافِرِ بِمِنًى وَغَيْرِهِ رَكْعَتَيْنِ "، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، رَكْعَتَيْنِ صَدْرًا مِنْ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ أَتَمَّهَا أَرْبَعًا.
عمرو بن حارث نے ابن شہاب سے، انہوں نے سالم بن عبداللہ (بن عمر) سے، انہوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ اور دوسری جگہوں، یعنی اس کے نواح میں اور (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد) حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما نے مسافر کی نماز، یعنی دو رکعتیں پڑھیں۔ اور عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں پڑھیں، بعد میں پوری چار پڑھنے لگے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1590]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ اور دوسری جگہ یعنی اس کے نواح میں مسافر والی نماز پڑھی۔ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے بھی اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعت نماز پڑھی، بعد میں پوری چار پڑھنے لگے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1590]
ترقیم فوادعبدالباقی: 694
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 694 ترقیم شاملہ: -- 1592
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ "، وَأَبُو بَكْرٍ بَعْدَهُ، وَعُمَرُ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ صَدْرًا مِنْ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى بَعْدُ أَرْبَعًا، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّى مَعَ الإِمَامِ صَلَّى أَرْبَعًا، وَإِذَا صَلَّاهَا وَحْدَهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ.
ابواسامہ نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن عمر نے نافع سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں، آپ کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں (دو رکعتیں پڑھیں) پھر عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں۔ اس لیے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو چار رکعتیں پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1592]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ نے، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد عمر رضی اللہ عنہ نے، اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں، اور بعد میں عثمان رضی اللہ عنہ چار رکعت پڑھنے لگے۔ اس لیے ابن عمر رضی اللہ عنہما جب امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو چار رکعت پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1592]
ترقیم فوادعبدالباقی: 694
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 694 ترقیم شاملہ: -- 1594
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَمِعَ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى صَلَاةَ الْمُسَافِرِ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، ثَمَانِيَ سِنِينَ، أَوَ قَالَ: سِتَّ سِنِينَ، قَالَ حَفْصٌ: " وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ، يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ "، ثُمَّ يَأْتِي فِرَاشَهُ، فَقُلْتُ: أَيْ عَمِّ لَوْ صَلَّيْتَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ؟ قَالَ: لَوْ فَعَلْتُ لَأَتْمَمْتُ الصَّلَاةَ.
عبیداللہ بن معاذ نے حدیث بیان کی، کہا: میرے والد نے ہمیں حدیث سنائی، کہا: ہمیں شعبہ نے خبیب بن عبدالرحمان سے حدیث سنائی، انہوں نے حفص بن عاصم سے سنا، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر، اور عثمان، رضوان اللہ علیہم اجمعین نے (پہلے) آٹھ سال یا کہا: چھ سال۔ منیٰ میں مسافر والی نماز پڑھی۔ حفص نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔ پھر اپنے بستر پر آجاتے تھے۔ میں نے کہا: چچا جان! اگر آپ فرض نماز کے بعد دو سنتیں بھی پڑھ لیا کریں! تو انہوں نے کہا: اگر میں ایسا کروں تو (گویا) پوری نماز پڑھوں۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1594]
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم نے آٹھ یا چھ سال منیٰ میں مسافر والی نماز پڑھی۔“ حفص بیان کرتے ہیں کہ ”ابن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے، پھر اپنے بستر پر آ جاتے تھے۔“ میں نے کہا: ”اے چچا! کاش آپ فرض نماز کے بعد دو سنتیں بھی پڑھ لیا کریں“ تو انہوں نے کہا: ”اگر میں ایسے کرتا تو نماز پوری پڑھ لیتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1594]
ترقیم فوادعبدالباقی: 694
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1347
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1347 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنًا رَكْعَتَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ بَعْدَهُ، وَعُمَرُ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ صَدَرًا مِنْ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى بَعْدُ أَرْبَعًا، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ صَلَّى أَرْبَعًا، وَإِذَا صَلَّاهَا وَحْدَهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں (یعنی نماز قصر) پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ، ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں ہی پڑھیں۔ پھر اس کے بعد عثمان رضی اللہ عنہ نے چار رکعتیں پڑھیں۔ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو آپ چار رکعتیں (مکمل نماز) پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1347]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1082) و مسلم (694/16)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 826
826 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا حَمْدَانَ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ، ثنا مُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ، قَالَ: ثنا وَهَيْبٌ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: خَرَجْنَا إِلَى الشَّامِ نَسْأَلُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَتَيْتُمُ الشَّامَ تُسْأَلُونَ، أَمَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا تَزَالُ الْمَسْأَلَةُ بِالْعَبْدِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَمَا فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ» وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ يَرْفَعُهُ: «لَا تَزَالُ الْمَسْأَلَةُ بِأَحَدِكُمْ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَلَيْسَ فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ»
حمزہ بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ ہم ملک شام کی طرف مانگنے کے لیے نکلے، جب ہم مدینہ آئے تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم شام مانگنے جا رہے ہو؟ حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”بندہ ہمیشہ مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے جا ملتا ہے (روز قیامت وہ اس حال میں اللہ سے ملے گا) کہ اس کے چہرے پر گوشت کا کوئی ٹکڑا نہیں ہوگا۔“ اسے امام مسلم نے بھی اپنی سند کے ساتھ مرفوعاً بیان کیا ہے کہ تم میں سے کوئی ہمیشہ مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملتا ہے (روز قیامت وہ اس حال میں اسے ملے گا) کہ اس کے چہرے پر گوشت کا کوئی ٹکڑا نہیں ہوگا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 826]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1474، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1040،، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4727»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں بھی لوگوں سے مانگنے کی مذمت بیان کی گئی ہے کہ جو شخص بلاوجہ محض مالی اضافے کی خاطر مانگے اور ہمیشہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا پھرے اسے قیامت کے دن میدان حشر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، بطور سزا اس کے منہ پر گوشت نہیں ہوگا، اس کا چہرہ نہایت قبیح اور بدنما ہو گا، وہ اہل محشر میں ذلیل و رسوا ہوتا پھرے گا۔ اس کی مزید تشریح کے لیے دیکھیں: حدیث نمبر 822۔
ان احادیث میں بھی لوگوں سے مانگنے کی مذمت بیان کی گئی ہے کہ جو شخص بلاوجہ محض مالی اضافے کی خاطر مانگے اور ہمیشہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا پھرے اسے قیامت کے دن میدان حشر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، بطور سزا اس کے منہ پر گوشت نہیں ہوگا، اس کا چہرہ نہایت قبیح اور بدنما ہو گا، وہ اہل محشر میں ذلیل و رسوا ہوتا پھرے گا۔ اس کی مزید تشریح کے لیے دیکھیں: حدیث نمبر 822۔
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 14170 ترقیم الشثری: -- 14523
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو اسامة ، عن عبيد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: " صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم" , وابو بكر بعده , وعمر بعد ابي بكر , وعثمان صدرا من خلافته , ثم إن عثمان صلى بعد اربعا , فكان ابن عمر إذا صلى مع الإمام صلى اربعا , وإذا صلى وحده صلاها ركعتين
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (النبي).
(٢) في [جـ، ص، ز]: زيادة (ركعتين).
(٣) في [أ، ب، جـ، ص]: (وصدرًا).
(٤) صحيح، أخرجه البخاري (١٠٨٢)، ومسلم (٦٩٤).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں ادا فرمائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت صدیق اکبر نے دو رکعتیں ادا کیں، پھر صدیق اکبر کے بعد حضرت عمر نے دو رکعتیں ادا کیں، اور حضرت عثمان نے اپنی خلافت کے شروع کے سالوں میں دو رکعتیں ادا کیں، پھر حضرت عثمان نے چار رکعتیں پڑھنا شروع کردیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب امام کے ساتھ ادا کرتے تو چار رکعتیں ادا کرتے اور اگر اکیلے پڑھتے تو دو رکعتیں ادا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14523]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1082، 1655، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 694، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 540، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2963، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2758، 3893، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1449 / 6، 1450 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1921، 1922، 4165، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1547، 1917، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5410، 5586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4621، 4742، 4851، 4952، 5136، 5274، 5310، 5336، 6364، 6365، 6463، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1924، 2059، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5438، 5721، 5735، 5780، والبزار فى «مسنده» برقم: 5769، 6152، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4268، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8397، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2400، 2401، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13260، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 777، ترقيم محمد عوامة: 14170»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1082، 1655، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 694، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 540، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2963، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2758، 3893، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1449 / 6، 1450 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1921، 1922، 4165، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1547، 1917، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5410، 5586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4621، 4742، 4851، 4952، 5136، 5274، 5310، 5336، 6364، 6365، 6463، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1924، 2059، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5438، 5721، 5735، 5780، والبزار فى «مسنده» برقم: 5769، 6152، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4268، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8397، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2400، 2401، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13260، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 777، ترقيم محمد عوامة: 14170»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2758
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلاةَ الْمُسَافِرِ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ رَكْعَتَيْنِ صَدْرًا مِنْ خِلافَتِهِ، ثُمَّ أَتَمَّهَا أَرْبَعًا" .
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں مسافر کی نماز کی طرح دو رکعات پڑھائی تھیں۔ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنے عہدِ خلافت کے ابتدائی حصے میں بھی دو رکعات پڑھائی تھیں، بعد میں وہ وہاں چار رکعات پڑھنے لگے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2758]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1082، 1655، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 694، وابن الجارود فى "المنتقى"، 540، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2963، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2758، 3893، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1449، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5410، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4621» «رقم طبعة با وزير 2747»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1712). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 3893
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، ثُمَّ صَلَّى عُثْمَانُ بَعْدَ أَرْبَعًا، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي مَعَ الإِمَامِ بِصَلاتِهِ، فَإِذَا صَلَّى وَحْدَهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں دو رکعات ادا کرتے تھے، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی (دو رکعات ہی ادا کرتے تھے)، پھر اس کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے یہاں چار رکعات ادا کرنا شروع کر دیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما امام کی اقتداء میں ان کی نماز کے مطابق نماز ادا کرتے تھے اور جب تنہا نماز ادا کرتے تھے، تو دو رکعات ادا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3893]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1082، 1655، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 694، وابن الجارود فى "المنتقى"، 540، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2963، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2758، 3893، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1449، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5410، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4621» «رقم طبعة با وزير 3882»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (2747). تنبيه!! رقم (3747) = (2758) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2875
2875. عن ابن عمر قال: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بمنًى ركعتين. وأبو بكر بعده. وعمر بعد أبي بكر، وعثمان صدراً من خلافته، ثم إنَّ عثمان صلى بعدُ أربعاً. فكان ابن عمر إذا صلَّى مع الإمام صلَّى أربعاً، وإذا صلاَّها وحده صلَّى ركعتين.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في تقصير الصلاة (1082)، ومسلم في صلاة المسافرين (694/17) كلاهما من حديث عبيدالله، عن نافع، عن ابن عمر فذكر الحديث، واللفظ لمسلم، وفي رواية عند مسلم من طريق حفص بن عاصم، عن ابن عمر، قال: صلَّى صلى الله عليه وسلم بمنًى صلاة المسافر، وأبو بكر وعمر، وعثمان ثماني سنين، أو قال: ست سنين.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه