🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
147. -- باب: الوضوء من مس الذكر
-- باب: شرمگاہ کو چھونے سے وضو ٹوٹنے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 622 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 622
المستدرک علی الصحیحین: 481
المعجم الکبیر للطبرانی: 20890
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 622
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْخَوَّاصُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثنا عَنْبَسَةُ بْنُ ⦗٢٠٦⦘ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَرْوَانَ، عَنْ بُسْرَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلَا يُصَلِّيَنَّ حَتَّى يَتَوَضَّأَ". قَالَ: فَأَتَيْتُ بُسْرَةَ، فَحَدَّثَتْنِي كَمَا حَدَّثَنِي مَرْوَانُ عَنْهَا أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَمْ يَقُولُ ذَلِكَ.
سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھوئے تو وہ وضو کر کے نماز پڑھے۔“ راوی کہتا ہے: میں سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، انہوں نے مجھے اس طرح حدیث بیان کی جس طرح مروان نے بیان کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 622]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الحاكم 1/232»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 481
حدثنا أبو محمد جعفر بن محمد بن نُصير الخوَّاص، حدثنا محمد بن عبد الله بن سليمان الحضرمي، حدثنا عبد الله بن عمر بن أبَان، حدثنا عَنبَسة بن عبد الواحد، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن مروان، عن بُسْرة أنها قالت: قال رسول الله ﷺ:"من مسَّ فَرْجَه، فلا يُصَلِّ حتى يتوضَّأْ". قال: فأتيتُ بسرةَ فحدَّثَتني كما حدثني مروان عنها أنها سمعت النبيَّ ﷺ يقول ذلك (1) . ومنهم أبو الأسود حُمَيد بن الأسود البصري الثقة المأمون:
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی شرمگاہ کو چھوا، وہ وضو کیے بغیر نماز نہ پڑھے۔“ راوی (عروہ) کہتے ہیں کہ پھر میں بسرہ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے وہی بیان کیا جو مروان نے ان کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 481] [ترقيم الشركة 476]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20890
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السَّرَّاجُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَرْوَانَ ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ.
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب تم میں سے کوئی اپنا عضو تناسل چھوئے تو وہ وضو کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20890]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 202، حدیث 520»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں