الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. -- باب: ترك الوضوء من خروج الدم من غير مخرج الحدث
-- باب: جائے حدث کے علاوہ کسی اور جگہ سے خون نکلنے پر وضو ساقط ہونے (نہ ٹوٹنے) کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 663 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 198
صحیح ابن خزیمہ: 36
سنن دارقطنی: 869
الفتح الربانی: 10786
صحیح ابن حبان: 1096
المستدرک علی الصحیحین: 564
11 تا 11
حدیث نمبر: 18448
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ ذَاتِ الرِّقَاعِ مِنْ نَخْلٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: فَنَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْزِلًا فَقَالَ:" مَنْ رَجُلٌ يَكْلَؤُنَا لَيْلَتَنَا هَذِهِ؟" فَانْتَدَبَ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَا: نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" فَكُونَا بِفَمِ الشِّعْبِ". فَلَمَّا أَنْ خَرَجَا إِلَى فَمِ الشِّعْبِ قَالَ الْأَنْصَارِيُّ لِلْمُهَاجِرِيِّ: أِيُّ اللَّيْلِ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَنْ أَكْفِيَكَ أَوَّلَهُ أَوْ آخِرَهُ؟ قَالَ: بَلِ اكْفِنِي أَوَّلَهُ. فَاضْطَجَعَ الْمُهَاجِرِيُّ فَنَامَ، وَقَامَ الْأَنْصَارِيُّ يُصَلِّي، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ ذات رقاع میں نکلے، انہوں نے حدیث کو ذکر کیا، کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات ہمارا پہرہ کون دے گا؟“ تو مہاجرین اور انصار میں سے ایک ایک نے حامی بھری، ان دونوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم (پہرہ دیں گے)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم دونوں گھاٹی کے منہ پر رہو۔“ جب وہ دونوں گھاٹی پر پہنچے تو انصاری نے مہاجر سے کہا: ”رات کا کون سا حصہ تمہیں پسند ہے کہ میں تمہاری طرف سے اس میں پہرہ دوں، پہلا پہر یا آخری پہر؟“ اس نے کہا: ”تم میری طرف سے رات کے ابتدائی حصے میں پہرہ دو۔“ تو مہاجر لیٹ کر سو گیا، جبکہ انصاری نماز کے لیے کھڑا ہو گیا۔ پھر انہوں نے (باقی) حدیث ذکر کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18448]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف