الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1733. -- باب: القوم يخطئون في رؤية الهلال
-- باب: لوگوں کا چاند دیکھنے میں غلطی کر جانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8206 (کل: 22 مقامات، 6 کتب)
سنن ابوداود: 2324
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4225
21 تا 22
حدیث نمبر: 9829
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، وَثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: رَجُلٌ حَجَّ أَوَّلَ مَا حَجَّ، فَأَخْطَأَ النَّاسَ بِيَوْمِ النَّحْرِ أَيُجْزِئُ عَنْهُ؟ قَالَ: نَعَمْ أَيْ لَعَمْرِي إِنَّهَا لَتُجْزِيءُ عَنْهُ، ⦗٢٨٧⦘ قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِطْرُكُمْ يَوْمَ تُفْطِرُونَ وَأَضْحَاكُمْ يَوْمَ تُضَحُّونَ" - وَأُرَاهُ قَالَ -:" وَعَرَفَةُ يَوْمَ تُعَرِّفُونَ".
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطا رحمہ اللہ سے کہا: ایک شخص نے پہلی مرتبہ حج کیا، پھر لوگوں سے «يَوْمَ النَّحْرِ» یعنی قربانی کے دن (کی تعیین) میں غلطی ہو گئی، کیا یہ اس سے کفایت کر جائے گا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، میری عمر کی قسم! اس سے کفایت کر جائے گا۔ میرا گمان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری عید الفطر کا دن وہ ہے جس دن تم افطار کرو اور تمہاری عید الاضحی کا دن جب تم قربانی کرو۔“ اور میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور عرفہ کا وہ دن ہے جب لوگ قیام کریں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9829]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الشافعي في لام 1/ 382»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 4225
«فطركم يوم تفطرون وأضحاكم يوم تضحون وكل عرفة موقف وكل منى منحر وكل فجاج مكة منحر وكل جمع موقف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہاری عید الفطر اس دن ہے جس دن تم روزہ افطار کرو، تمہاری عید الاضحی اس دن ہے جس دن تم قربانی کرو، اور عرفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور منیٰ کا پورا میدان قربانی کی جگہ ہے، اور مکہ کی تمام گلیاں قربانی کی جگہ ہیں، اور مزدلفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4225]
”تمہاری عید الفطر اس دن ہے جس دن تم روزہ افطار کرو، تمہاری عید الاضحی اس دن ہے جس دن تم قربانی کرو، اور عرفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور منیٰ کا پورا میدان قربانی کی جگہ ہے، اور مکہ کی تمام گلیاں قربانی کی جگہ ہیں، اور مزدلفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4225]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د هق] عن أبي هريرة. الإرواء 905.»
قال الشيخ الألباني: صحيح