الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1752. -- باب: الصبي لا يلزمه فرض الصوم حتى يبلغ ولا المجنون حتى يفيق
-- باب: بچے پر روزے کی فرضیت لازم نہیں یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے، اور نہ ہی پاگل پر یہاں تک کہ اسے افاقہ ہو جائے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8307 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 8307
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ عَلِيٌّ بِمَجْنُونَةِ بَنِي فُلَانٍ قَدْ زَنَتْ، وَهِيَ تُرْجَمُ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَمَرْتَ بِرَجْمِ فُلَانَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَمَا تَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثٍ عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ"؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِهَا فَخَلَّى عَنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گزر فلاں قبیلے کی ایک دیوانی عورت کے پاس سے ہوا جس نے زنا کیا تھا اور اسے سنگسار کیا جا رہا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے امیر المومنین! کیا آپ نے فلانی کے رجم کا حکم فرمایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد نہیں ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”تین افراد سے قلم کو اٹھا لیا گیا ہے: سوئے ہوئے سے جب تک بیدار نہ ہو، بچے سے جب تک بالغ نہ ہو، دیوانے سے جب تک تندرست نہ ہو جائے۔““ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں۔“ تو پھر انہوں نے اس عورت کا راستہ چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8307]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ معنيٰ تخريحه»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 17211
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مُرَّ عَلَى عَلِيٍّ بِمَجْنُونَةِ بَنِي فُلَانٍ قَدْ زَنَتْ، وَهِيَ تُرْجَمُ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَمَرْتَ بِرَجْمِ فُلَانَةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَمَا تَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ"؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِهَا فَخَلَّى عَنْهَا وَرَوَاهُ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ مُرْسَلًا مَرْفُوعًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے کسی قبیلے کی ایک پاگل عورت گزری جس نے زنا کر لیا تھا اور اس کو رجم کیا جانا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے امیر المؤمنین! کیا آپ نے فلانہ کے متعلق رجم کا حکم دیا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں! میں نے حکم دیا تھا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول یاد نہیں کہ: «رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ» ”تین چیزوں سے قلم کو اٹھا لیا گیا ہے: 1۔ سونے والا جب بیدار ہو جائے، 2۔ بچہ بالغ ہو جائے، 3۔ پاگل جب صحیح ہو جائے۔““ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں!“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس کو چھوڑ دو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17211]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح