الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1757. -- باب: من كره السواك بالعشي إذا كان صائما لما يستحب من خلوف فم الصائم
-- باب: ان کا بیان جنہوں نے روزہ دار کے لیے پچھلے پہر مسواک کرنے کو مکروہ قرار دیا، اس لیے کہ روزہ دار کے منہ کی بو پسندیدہ ہے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8336 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 8336
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْقَصَّابُ كَيْسَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ:" إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَتَا نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
یزید بن بلال سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: جب تم روزہ رکھو تو صبح کے وقت مسواک کرو، شام کے وقت مسواک نہ کرو، وہ اس لیے کہ روزے دار کے ہونٹ شام کے وقت خشک نہیں ہوتے مگر وہ قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے درمیان نور کا باعث ہوں گے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8336]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ مضيٰ تخريحه»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 8337
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو خُرَاسَانَ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثنا كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَبَّابٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ عَلِيٌّ: كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ وَمَنْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ عَلِيٍّ غَيْرُ مَعْرُوفٍ.
عمرو بن عبدالرحمن رحمہ اللہ، خباب رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث بیان کرتے ہیں۔
علی (دارقطنی) نے کہا: کیسان ابو عمر قوی نہیں ہے، اور اس کے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے درمیان والا راوی معروف نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8337]
علی (دارقطنی) نے کہا: کیسان ابو عمر قوی نہیں ہے، اور اس کے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے درمیان والا راوی معروف نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8337]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه دارقطني»
الحكم على الحديث:
منكر