🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1885. -- باب: من أهل بما أهل به فلان انعقد إحرامه بما انعقد به إحرام فلان
-- باب: جس نے اس چیز کا احرام باندھا جس کا فلاں نے باندھا ہے تو اس کا احرام اسی چیز کے ساتھ منعقد ہو جائے گا جس کے ساتھ فلاں کا احرام منعقد ہوا تھا۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9006 (کل: 32 مقامات، 15 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9006، 8686
صحیح بخاری: 1557، 1568، 1651، 1785، 2505، 2506، 4352، 7230، 7367
صحیح مسلم: 2943
سنن نسائی: 2713، 2744، 2745، 2807، 2875
مشکوۃ المصابیح: 2559
مسند احمد: 14409
صحیح ابن خزیمہ: 2786
اللؤلؤ والمرجان: 761، 762
سنن دارقطنی: 2709
الفتح الربانی: 4183
صحیح ابن حبان: 3791، 3921
مسند امام شافعی: 798
الجامع الكامل: 4928
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5256
المعجم الکبیر للطبرانی: 6544، 6550، 6551
31 تا 32
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6550
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ عُمْرَتُنَا هِيَ لَنَا خَاصَّةً، أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: " لَا، بَلْ لِلْأَبَدِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہمارا یہ عمرہ خاص ہمارے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ہمیشہ کے لیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6550]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 126، حدیث 6580»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6551
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لَا نُرِيدُ إِلَّا الْحَجَّ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ، وَكَانَ مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ هَدْيٌ، وَقَدِمَ عَلِيٌّ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ- مِنَ الْيَمَنِ، فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " بِمَ أَهْلَلْتَ؟ " قَالَ: بِمَا أَهْلَلْتَ بِهِ، وَكَانَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- هَدْيٌ وَمِائَةُ هَدْيٍ، فَقَالَ سُرَاقَةُ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَجَّتُنَا هَذِهِ، لِعَامِنَا أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: " لَا، بَلْ لِلْأَبَدِ.
(سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مکہ) آئے، ہمارا ارادہ صرف حج کا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جس کے ساتھ ہدی نہیں وہ اسے عمرہ بنا لے، یہ بات لوگوں پر بہت گراں گزری۔ اور سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہدی تھی، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم نے کس چیز کا احرام باندھا؟“ انہوں نے کہا: جس کا آپ نے باندھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہدی اور سو مزید ہدی کے جانور تھے، تو سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارا یہ حج صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ہمیشہ کے لیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6551]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 126، حدیث 6581»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں