الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10239 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10239
المعجم الکبیر للطبرانی: 7237
حدیث نمبر: 10239
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا بِسَرِفَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ قَرِيبٌ مِنْكُمْ فَاحْذَرُوهُ"، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ أَسْلِمْ ] يَا أَبَا سُفْيَانَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَوْمِي قَوْمِي. قَالَ:" قَوْمُكَ مَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ" قَالَ: اجْعَلْ لِي شَيْئًا. قَالَ:" مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم سرف کے مقام پر موجود تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوسفیان تم لوگوں کے قریب ہے تم اس سے بچنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے ابوسفیان تم اسلام قبول کر لو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری قوم میری قوم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری قوم میں جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا وہ مامون ہو گا اس نے عرض کی: میرے لئے بھی کوئی چیز مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10239]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10239]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7268، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6312»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ قَرِيبٌ مِنْكُمْ، فَاحْذَرُوهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَسْلِمْ يَا أَبَا سُفْيَانَ ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَوْمِي قَوْمِي قَالَ: " فَإِنَّ قَوْمَكَ مَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ ". قَالَ: اجْعَلْ لِي شَيْئًا. قَالَ: " مَنْ دَخَلَ دَارَكَ فَهُوَ آمِنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: جب ہم سرف میں تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو سفیان تمہارے قریب ہے، اس سے ہوشیار رہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اسلام لے آؤ اے ابو سفیان۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری قوم، میری قوم کا کیا ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری قوم میں سے جو اپنا دروازہ بند کر لے وہ امن میں ہے۔“ اس نے کہا: میرے لیے کچھ خاص بنا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تمہارے گھر میں داخل ہو وہ امن میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7237]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 14، حدیث 7268»