🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10251 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10251
المعجم الاوسط: 6934
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10251
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَكَانَ جَائِعًا فَقَالَتْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَصْهَارًا لِي قَدْ لَجَأُوا إِلَيَّ، وَإِنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَعْلَمَ بِهِمْ فَيَقْتُلَهُمْ، فَاجْعَلْ مَنْ دَخَلَ دَارَ أُمِّ هَانِئٍ آمِنًا حَتَّى يَسْمَعُوا كَلَامَ اللَّهِ.
فَأَمَّنَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَارَتْ أُمُّ هَانِئٍ".
وَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكِ مِنْ طَعَامٍ نَأْكُلُهُ؟" فَقَالَتْ: لَيْسَ عِنْدِي إِلَّا كِسَرٌ يَابِسَةٌ، وَإِنِّي لَأَسْتَحِي أَنْ أُقَدِّمَهَا إِلَيْكَ. فَقَالَ:" هَلُمِّي بِهِنَّ". فَكَسَّرَهُنَّ فِي مَاءٍ وَجَاءَتْ بِمِلْحٍ. فَقَالَ:" هَلْ مِنْ إِدَامٍ؟". فَقَالَتْ: مَا عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ. فَقَالَ:" هَلُمِّيهِ فَصُبِّيهِ عَلَى الطَّعَامِ".
فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ قَالَ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، يَا أُمَّ هَانِئٍ لَا يُقْفَرُ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھوک محسوس ہو رہی تھی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے کچھ سسرالی عزیز ہیں، جنہوں نے میرے ہاں پناہ لی ہے، اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ایک ایسے فرد ہیں جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اگر انہیں میرے عزیزوں کے بارے میں پتہ چل گیا تو وہ انہیں قتل کر دیں گے، تو آپ یہ چیز مقرر کر دیں کہ جو شخص اُم ہانی کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون شمار ہو گا یہاں تک کہ وہ لوگ اللہ کا کلام سنیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو امان دے دی آپ نے ارشاد فرمایا: ام ہانی نے جسے پناہ دی ہو اسے ہم بھی پناہ دیتے ہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے۔ جسے ہم کھا لیں؟ انہوں نے عرض کی: میرے پاس تو صرف ایک روٹی کا خشک ٹکڑا ہے، اور اسے آپ کے سامنے پیش کرتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے آؤ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے اس کو توڑ کر پانی میں ڈالا پھر وہ نمک لے کے آئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کوئی سالن ہے؟ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس کچھ نہیں ہے صرف تھوڑا سا سرکہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے آؤ اور اسے کھانے پر ڈال دو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھا لیا اور پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: سرکہ اچھا سالن ہے اے اُم ہانی اس گھر کے لوگ سالن کے بغیر نہیں ہوتے جس میں سرکہ موجود ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (951) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11338)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 912»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6934
وَبِهِ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، وَكَانَ جَائِعًا، فَقَالَتْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي أَصْهَارًا قَدْ لَجَئُوا إِلَيَّ، وَإِنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَعْلَمَ بِهِمْ فَيَقْتُلَهُمْ، فَاجْعَلْ مَنْ دَخَلَ دَارِي آمِنًا حَتَّى يَسْمَعُوا كَلَامَ اللهِ، قَالَ: I " فَأَمَّنَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I ". ثُمَّ قَالَ: I " هَلْ عِنْدَكِ مِنْ طَعَامٍ آكُلُهُ؟ I " فَقَالَتْ: إِنَّ عِنْدِي لَكِسَرًا بَائِتَةً، وَإِنِّي لَأَسْتَحِي أَنْ أُقَرِّبَهَا إِلَيْكَ. قَالَ: I " هَلُمِّيهَا I "، فَقَرَّبَتْهُنَّ، وَجَاءَتْهُ بِمِلْحٍ، فَقَالَ: I " يَا أُمَّ هَانِئٍ ، هَلْ مِنْ إِدَامٍ؟ I " قَالَتْ: مَا عِنْدِي إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ. قَالَ: I " هَلُمِّيهِ I "، فَلَمَّا جَاءَتْ بِهِ مَسَّهُ عَلَى طَعَامِهِ، ثُمَّ أَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ حَمِدَ اللهَ، ثُمَّ قَالَ: نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، يَا أُمَّ هَانِئٍ لَا يَفْقُرُ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب فتحِ مکہ کا دن تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام ہانئ بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوکے تھے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے کچھ سسرالی رشتہ دار ہیں جنہوں نے میری پناہ لی ہے، اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرتے، اور مجھے اندیشہ ہے کہ اگر انہیں علم ہو گیا تو وہ انہیں قتل کر دیں گے، لہٰذا آپ ایسا کر دیں کہ جو میرے گھر میں داخل ہو اسے امان حاصل ہو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لیں، راوی کہتے ہیں: ”چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں امان عطا فرما دی۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے کہ میں اسے کھا لوں؟“ انہوں نے عرض کی: میرے پاس روٹی کے کچھ باسی ٹکڑے ہیں، اور مجھے آپ کے سامنے انہیں پیش کرتے ہوئے حیا آ رہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں لے آؤ۔“ چنانچہ وہ انہیں لے آئیں اور ساتھ نمک بھی لائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ام ہانئ! کیا کوئی سالن ہے؟“ انہوں نے عرض کی: میرے پاس تھوڑے سے سرکہ کے سوا کچھ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی لے آؤ۔“ جب وہ اسے لے آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے کھانے کے ساتھ لگایا، پھر اس میں سے تناول فرمایا، پھر اللہ کی حمد بیان کی اور فرمایا: ”سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، اے ام ہانئ! وہ گھر تہی دست نہیں ہوتا جس میں سرکہ ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6934]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11338، والطبراني فى «الصغير» برقم: 951»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں