🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10262 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10262، 3355، 7375
الجامع الكامل: 2494
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7493
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10262
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ مَكَّةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" كُفُّوا السِّلَاحَ إِلَّا خُزَاعَةَ عَنْ بَنِي بَكْرٍ"، فَأَذِنَ لَهُمْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ قَالَ:" كُفُّوا السِّلَاحَ"، فَلَقِيَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ رَجُلًا مِنْ بَنِي بَكْرٍ مِنْ غَدٍ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَتَلَهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ خَطِيبًا، فَقَالَ، وَرَأَيْتُهُ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ:" إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ مَنْ قَتَلَ فِي الْحَرَمِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ بِذُحُولِ الْجَاهِلِيَّةِ"، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنْ فُلَانًا ابْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا دَعْوَةَ فِي الْإِسْلَامِ، ذَهَبَ أَمْرُ الْجَاهِلِيَّةِ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْأَثْلَبُ". قَالُوا: وَمَا الْأَثْلَبُ؟ قَالَ:" الْحَجَرُ".
قَالَ: وَقَالَ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ". قَالَ:" وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ، وَفِي السُّنَنِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مکہ فتح ہو گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو البتہ بنوبکر کے حوالے سے خزاعہ کا معاملہ مختلف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اجازت دے دی، یہاں تک کہ جب آپ نے عصر کی نماز ادا کی تو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو اگلے دن خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بنو بکر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے مزدلفہ میں ملا اس نے اسے قتل کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی ہوئی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے سامنے سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا شخص وہ ہے، جو حرم میں کسی کو قتل کرتا ہے یا اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرتا ہے یا زمانہ جاہلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرتا ہے، تو ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اس نے عرض کی: فلاں شخص میرا بیٹا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام میں ایسے کسی دعوی کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی زمانہ جاہلیت کے معاملات ختم ہو چکے ہیں بچہ فراش والے کو ملے گا اور زنا کرنے والے کو اثلب ملے گا لوگوں نے دریافت کیا: اثلب سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: پتھر (یا محرومی) راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا: عورت کے ساتھ اُس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز کی ممانعت والا حصہ مذکور ہے سنن میں بھی اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10262]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6681)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6643، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 59، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5996»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2494
2494. عن عبد الله بن عمرو قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم خطبهم وهو مُسْنِدٌ ظهره إلى الكعبة فقال: لا صلاة بعد العصر حتى تغرُبَ الشمس، ولا صلاة بعد صلاة الغداة حتى تطلع الشمسُ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (6970) عن عبد الصمد (ابن عبد الوارث) حدثنا خليفة، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده (عبد الله بن عمرو بن العاص) فذكر مثله.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3355
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَهُمْ وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”عصر کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں روایت منقول ہے، جو سورج طلوع ہونے کے بعد نماز کی ممانعت کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3355]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6931»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7375
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7375]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6770)، أخرجه مسند أحمد برقم: 578، وأخرجه مسند البزار برقم: 1462»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7493
«لا دعوة في الإسلام ذهب أمر الجاهلية الولد للفراش وللعاهر الحجر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسلام میں جھوٹا نسب کا دعویٰ نہیں، جاہلیت کا معاملہ ختم ہو گیا، بچہ بستر والے (شوہر) کا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7493]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د] عن ابن عمرو. المشكاة 3320.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں