🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ مَا جَاءَ فِي اللِّوَاطِ
قوم لوط کا سا عمل کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10637 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10637
المعجم الاوسط: 6858، 6859
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10637
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعَةٌ يُصْبِحُونَ فِي غَضَبِ اللَّهِ، وَيُمْسُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ". قُلْتُ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْمُتَشَبِّهُونَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتُ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ، وَالَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ، وَالَّذِي يَأْتِي الرِّجَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار قسم کے لوگ اللہ کے غضب میں صبح کرتے ہیں اور اللہ کی ناراضگی میں شام کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ وہ کون لوگ ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خواتین کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مرد مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی خواتین وہ شخص جو کسی جانور کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے اور وہ شخص جو مرد کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل محمد بن سلام خزاعی کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں اس کی اس حدیث میں اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10637]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6858
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَاسِرٍ الْحَذَّاءُ ، ثَنَا دُحَيْمٌ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَرْبَعَةٌ يُصْبِحُونَ فِي غَضِبِ اللهِ وَيُمْسُونَ فِي سَخِطَ اللهِ. قُلْتُ: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ، وَالَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ، وَالَّذِي يَأْتِي الرِّجَالَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ الْخُزَاعِيِّ إِلَّا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار قسم کے لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے غضب میں صبح کرتے ہیں اور اللہ کی ناراضی میں شام کرتے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مرد، مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتیں، وہ جو کسی جانور سے بدفعلی کرے، اور وہ جو مردوں سے بدفعلی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سلام الخزاعی رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی فدیک رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6858]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن سلام الخزاعي عن أبيه قال البخاري لا يتابع على حديثه هذا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 273» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1903، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7970، 8006، والبزار فى «مسنده» برقم: 9557، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27021»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه محمد بن سلام الخزاعي لا يتابع على حديثه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6859
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَاسِرٍ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا أَبُو شَيْبَةَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ أَبِي جَبَلَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: مَا عَدَلَ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ مُنْذُ أَسْلَمْنَا.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سے ہم اسلام لائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں سے کسی کو بھی میرے اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے برابر (یا ہم پر مقدم) نہیں ٹھہرایا۔“
یہ حدیث سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ہشام بن عمار رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6859]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5971، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7347»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں