🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ
شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10671 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10671، 10675
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10671
وَعَنْ غُضَيْفٍ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا شَرِبَ الرَّجُلُ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10671]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1563) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10675
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ".
قَالَ: فَأُتِيَ بِالنُّعَيْمَانِ قَدْ شَرِبَ فِي الرَّابِعَةِ، فَجَلَدَهُ وَلَمْ يَقْتُلْهُ، فَكَانَ ذَلِكَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ: فَكَانَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ، وَتَسْمِيَةِ النُّعَيْمَانِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نعیمان نامی صاحب کو لایا گیا جنہوں نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوڑے لگوائے انہیں قتل نہیں کیا تو یہ حکم قتل کے حکم کا ناسخ ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ”تو یہ چیز قتل کے حکم کی ناسخ ہو گی“۔ اور انہوں نے نعیمان نامی صاحب کا نام بھی بیان نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10675]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1562)»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں