🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ
شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10672 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10672، 8089
مسند احمد: 27407
الفتح الربانی: 7550
صحیح ابن حبان: 5367
الجامع الكامل: 7479
السنن الكبرى للبيهقي: 17368
المعجم الکبیر للطبرانی: 19787، 19799
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7147
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3767
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10672
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ; أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، قَالَ: فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ".
ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ". قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهُ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهُ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک مشروب ہے، جسے ہم گندم اور جو سے بناتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا غبیراء انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو پھر ان لوگوں نے جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا غبیراء انہوں نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے نہ کھاؤ لوگوں نے کہا: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اس کو نہیں چھوڑے گا۔ تم اس کی گردن اڑا دینا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10672]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7147) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/23) أخرجه احمد فى المسند (427/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26861»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27407
حَدَّثَنَا حَسَنٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا دَرَّاجٌ , عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ , عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ , أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَعْلَمَهُمْ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ , ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ , قَالَ: فَقَالَ: " الْغُبَيْرَاءُ؟" , قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ" , ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ , ذَكَرُوهُمَا لَهُ أَيْضًا , فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ" , قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ" , ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا , سَأَلُوهُ عَنْهُ , فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" , قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ" , قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا , قَالَ:" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا , فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ" .
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ یمن کے کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز کا طریقہ، سنتیں اور فرائض سکھائے پھر وہ لوگ کہنے لگے: یا رسول اللہ! ہم لوگ گیہوں اور جَو کا مشروب بناتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی جس کا نام «غبيراء» رکھا گیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مت پیو“، دو دن بعد انہوں نے پھر اسی چیز کا ذکر کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”وہی جس کا نام «غبيراء» ہے؟“ تین مرتبہ یہی سوال جواب ہوئے اور واپس روانہ ہوتے ہوئے بھی یہی سوال جواب ہوئے، لوگوں نے عرض کیا کہ اہل یمن اسے نہیں چھوڑیں گے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اسے نہ چھوڑے اس کی گردن اڑا دو۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27407]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف دراج وأبن لهيعة، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7550
عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَعْلَمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ ثُمَّ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ قَالَ فَقَالَ الْغُبَيْرَاءُ قَالُوا نَعَمْ قَالَ لَا تَطْعَمُوهُ ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ ذَكَرُوهُمَا لَهُ أَيْضًا فَقَالَ الْغُبَيْرَاءُ قَالُوا نَعَمْ قَالَ لَا تَطْعَمُوهُ ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ فَقَالَ الْغُبَيْرَاءُ قَالُوا نَعَمْ قَالَ لَا تَطْعَمُوهُ قَالُوا فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا قَالَ مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ
۔ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ یمن کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے انہیں نماز، سنتوں اور فرضوں کی تعلیم دی، انھوں نے کہا: ہمارا ایک مشروب ہے، جسے ہم گندم اور جو سے تیار کرتے ہیں، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے غبیراء کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو نہ کھانا۔ دو دن کے بعد پھر انہوں نے ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہی غبیراء؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو استعمال نہیں کرنا۔ جب یہ لوگ جانے لگے تو انھوں نے اس کے متعلق پھر سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ غبیراء؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو نہیں کھانا۔ وہ کہنے لگے: وہ لوگ تو اس کو نہیں چھوڑیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اس کو نہ چھوڑے، اس کی گردن اڑا دینا۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7550]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف دراج بن سعان، أخرجه ابويعلي: 7147، والطبراني في الكبير: 23/ 483، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27407 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27952»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف دراج بن سعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5367
حَدَّثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا السَّمْحِ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْحَكَمِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَلَّمَهُمُ الصَّلاةَ، وَالسُّنَنَ، وَالْفَرَائِضَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْغُبَيْرَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: لا تَطْعَمُوهُ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ يَوْمَيْنِ ذِكْرُوهُمَا لَهُ أَيْضًا، فَقَالَ: الْغُبَيْرَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: لا تَطْعَمُوهُ، فَلَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ، فَقَالَ: الْغُبَيْرَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ؟ قَالَ: فَلا تَطْعَمُوهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: عُمَرُ بْنُ الْحَكَمِ هَذَا: عُمَرُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ حَلِيفُ الأَوْسِ مِنْ جِلَّةِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، وَأُمَّ حَبِيبَةَ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز، سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی۔ ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ہاں ایک مشروب ہے جسے ہم گندم اور جو سے بناتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ” «غَبِیْرَاءُ» (کے بارے میں تم پوچھنا چاہتے ہو؟)“ ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے نہ کھاؤ۔“ دو دن کے بعد پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «غَبِیْرَاءُ» (کے بارے میں تم دریافت کرنا چاہتے ہو؟)“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے نہ کھاؤ۔“ جب ان لوگوں نے روانہ ہونے کا ارادہ کیا تو انہوں نے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ( «غَبِیْرَاءُ» کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہو؟)“ ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے نہ کھاؤ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عمر بن حکم نامی راوی عمر بن حکم بن ثوبان ہیں جو اوس قبیلے کے حلیف ہیں اور اہل مدینہ کے جلیل القدر افراد میں سے ایک ہیں، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے احادیث کا سماع کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5367]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5367، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17461، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28050، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7147، والطبراني فى(الكبير) برقم: 483، 495» «رقم طبعة با وزير 5343»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر التعليق. * [أَبَا السَّمْحِ] قال الشيخ: قلت: ومِنْ طريقِه: أخرجه البيهقي (8/ 292). وهذا إِسنادٌ حسنٌ، رجاله ثقات؛ على الخلاف المعروف في أبي السَّمحِ - واسمه (درَّاج) -، وهو مُستقيمُ الحديث في روايته عن غيرِ أَبِي الهيثم. ورواه ابنُ لهيعةَ عنه، وزادَ فِي آخره: قالوا: فَإِنَّهُم لا يدعونها؟ قال: «من لم يتركها؛ فاضربوا عُنقَه». أخرجه أحمد (6/ 427)، وأبو يعلى (7147)، والطبراني في «الكبير» (23 / رقم 483 و 495)، وابن لهيعة ضعيف. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7479
7479- عن أم حبيبة زوج النبي صلى الله عليه وسلم: أن ناسا من أهل اليمن قدموا على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فعلمهم الصلاة والسنن والفرائض قالوا: يا رسول الله إن لنا شرابا نصنعه من القمح والشعير فقال صلى الله عليه وسلم: الغبيراء؟ قالوا: نعم قال: لا تطعموه فلما كان بعد يومين ذكروهما له أيضا فقال: الغبيراء؟ قالوا: نعم قال: لا تطعموه فلما أرادوا أن ينطلقوا سألوه عنه فقال: الغبيراء؟ قالوا: نعم قال: فلا تطعموه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن حبان (5367) عن ابن قتيبة، ثنا يزيد بن مَوْهب، ثنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، أن أبا السمح حدثه، أن عمر بن الحكم حدثه، عن أم حبيبة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17368
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ وَأَبُو زَكَرِيَّا، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ مُحَمَّدٌ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْحَكَمِ حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ" ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ يَوْمَيْنِ ذَكَرُوهُ لَهُ أَيْضًا، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ" ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: یمن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگ آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز سکھلائی اور سنن و فرائض سکھلائے۔ پھر انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ہم گندم سے شراب بناتے ہیں اور جو سے بھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کیا یہ) غبیراء (ہے)؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ پیو۔“ پھر انہوں نے دو دن کے بعد پھر یہ ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کیا یہ) غبیراء (ہے)؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ کھاؤ۔“ پھر انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ واپس جائیں، انہوں نے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کیا یہ) غبیراء (ہے)؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ کھاؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17368]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8089
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ابْنَةِ أَبِي سُفْيَانَ: أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ، وَالسُّنَنَ، وَالْفَرَائِضَ ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ؟ قَالَ: فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ". ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ ذَكَرُوهُمَا لَهُ أَيْضًا فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ". ثُمَّ أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا فَسَأَلُوهُ عَنْهُ قَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ" قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا قَالَ:" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسُنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہماری ایک شراب ہے، جسے ہم گندم اور جو کے ذریعے تیار کرتے ہیں راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو اس کے دو دن بعد پھر ان لوگوں نے اس کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو پھر جب ان لوگوں نے روانگی کا ارادہ کیا، تو انہوں نے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو انہوں نے عرض کی: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اسے نہیں چھوڑے گا اس کی گردن اڑا دینا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8089]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7147) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/23، 246) اخرجه احمد فى المسند (427/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26861، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5367، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3767/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19787
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَتْ: إِنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَصْنَعُوا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عمر بن الحكم) .
سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اہلِ یمن میں سے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز، سنتیں اور فرائض سکھائے۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس ایک مشروب ہے جو ہم گندم اور جَو سے بناتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“غبیراء؟”انہوں نے کہا: جی ہاں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“اسے مت بناؤ۔” [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19787]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 242، حدیث 483»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5367، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17461، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28050، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7147، والطبراني فى «الكبير» برقم: 495»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19799
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ غَالِبٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ دَرَّاجٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ السُّنَنَ وَالصَّلَاةَ وَالْفَرَائِضَ، فَقَالُوا: إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " الْغُبَيْرَاءُ "؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: " فَلَا تَطْعَمُوهُ "، قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " فَمَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اہلِ یمن میں سے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سنتیں، نماز اور فرائض سکھائے۔ انہوں نے عرض کیا: ہمارے پاس ایک مشروب ہے جو ہم گندم اور جَو سے بناتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“غبیراء؟”انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“اسے مت کھاؤ۔”انہوں نے عرض کیا: وہ لوگ اسے چھوڑتے نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“جو اسے نہ چھوڑے، اس کی گردن مار دو۔” [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19799]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 246، حدیث 495»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5367، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17461، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28050، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7147، والطبراني فى «الكبير» برقم: 483»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7147
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنَا دَرَّاجٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ نَاسًا مِنَ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْلَمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ؟ قَالَ: الْغُبَيْرَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: لَا تَطْعَمُوهُ، ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ ذَكَرُوهَا لَهُ أَيْضًا. قَالَ: الْغُبَيْرَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَلَا تَطْعَمُوهُ، ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ، فَقَالَ: الْغُبَيْرَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَلَا تَطْعَمُوهُ، قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا قَالَ: مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یمن کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز، سنتوں اور فرائض کے احکام سکھائے، ان لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم گندم اور جو سے ایک مشروب تیار کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ غبیرا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے ہرگز نوش نہ کرو“، پھر دو دن گزرنے کے بعد انہوں نے دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ غبیرا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے استعمال نہ کرو“، پھر جب وہ لوگ واپسی کے لیے رخصت ہونے لگے تو انہوں نے دوبارہ اس کے بارے میں سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ غبیرا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے استعمال نہ کرو“، انہوں نے عرض کی کہ وہ لوگ تو اسے نہیں چھوڑیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اسے نہ چھوڑے اس کی گردن مار دو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أم حبيبة بنت أبي سفيان أم المؤمنين/حدیث: 7147]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26861، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8088، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5367، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3767/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7111»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں