الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ فَرَائِضِ الْإِسْلَامِ وَسِهَامِهِ .
اسلام کے فرائض اور اس کے حصوں کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 107 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 107
المعجم الکبیر للطبرانی: 7992
حدیث نمبر: 107
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ،: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهِنَّ لَبَرَرْتُ، وَالرَّابِعَةُ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا رَجَوْتُ أَنْ لَا آثَمَ: لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ، وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهُ عَبْدَهُ فِي الدُّنْيَا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَلَا يُحِبُّ عَبْدٌ قَوْمًا إِلَّا بَعَثَهُ اللَّهُ مَعَهُمْ [ وَبَيْنَهُمْ ] ، وَالرَّابِعَةُ: لَا يَسْتُرُ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْمَعَادِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزوں کے بارے میں، اگر میں قسم اٹھا لوں تو میں سچا ہوؤں گا، اور اگر چوتھی بات کے بارے میں بھی قسم اٹھا لوں، تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوؤں گا (پہلی بات یہ ہے:) جس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ ہو، اللہ تعالٰی نے اُسے اس شخص کی مانند نہیں کیا ہے، جس کا اسلام میں کوئی حصہ نہ ہو (دوسری بات یہ ہے:) اللہ تعالیٰ جس بندے کو دنیا میں دوست بنا لے، تو وہ آخرت میں اُس بندے کو کسی اور کے سپرد نہیں کرے گا، (تیسری بات یہ ہے:) جب بندہ کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اُن لوگوں کے ہمراہ (اور اُن کے درمیان) دوبارہ زندہ کرے گا، (چوتھی بات یہ ہے:) کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں، جس بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے، تو قیامت کے دن بھی اللہ تعالیٰ اُس کی پردہ پوشی کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 107]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8023، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8023»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7992
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِنَّائِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ ، قَالَا: ثَنَا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ ، ثَنَا أَبُو أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثٌ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهِنَّ لَبَرَرْتُ، وَالرَّابِعَةُ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا رَجَوْتُ أَنْ لَا آثَمَ: أَنْ لَا يَجْعَلَ اللهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ، وَلَا يَتَوَلَّى عَبْدًا فِي الدُّنْيَا، فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَلَا يُحِبُّ عَبْدٌ قَوْمًا إِلَّا بَعَثَهُ اللهُ مَعَهُمْ وَبَيْنَهُمْ، وَالرَّابِعَةُ لَا يَسْتُرُ اللهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ يَوْمَ الْمَعَادِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین باتیں ایسی ہیں کہ اگر میں ان پر قسم کھاؤں تو سچا ہوں گا، اور چوتھی پر بھی قسم کھاؤں تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوں گا: یہ کہ اللہ اس شخص کو جس کا اسلام میں حصہ ہے، اس شخص کے برابر نہیں کرے گا جس کا کوئی حصہ نہیں، اور یہ کہ اللہ دنیا میں جس بندے کا سرپرست بنے، آخرت میں اسے کسی اور کے سپرد نہیں کرے گا، اور جو بھی کسی قوم کی سرپرستی کرے، اللہ اسے قیامت کے دن انہی کے ساتھ اور انہی میں اٹھائے گا۔ اور چوتھی یہ ہے کہ اللہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے تو قیامت کے دن بھی اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7992]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 263، حدیث 8023»