الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الدِّيَاتِ فِي الْأَعْضَاءِ وَغَيْرِهَا .
اعضاء اور دیگر کی دیتوں کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10786 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10786
سنن ابن ماجہ: 2641
سنن دارمی: 2418
صحیح ابن حبان: 6021
11 تا 12
حدیث نمبر: 15986
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، سَأَلَ النَّاسَ فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ لِي فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِعَمُودٍ، وَفِي بَطْنِهَا جَنِينٌ فَقَتَلَهُ، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، وَقَضَى أَنْ تُقْتَلَ الْمَرْأَةُ بِالْمَرْأَةِ وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَفِيمَا ذَكَرَ أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ، فِي كِتَابِ الْعِلَلِ قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا يَعْنِي الْبُخَارِيَّ، عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنُ جُرَيْجٍ حَافَظٌ قَالَ الشَّيْخُ: هُوَ كَمَا قَالَ الْبُخَارِيُّ فِي وَصْلِ الْحَدِيثِ بِذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيهِ، إِلَّا أَنَّ فِي لَفْظِهِ زِيَادَةً لَمْ أَجِدْهَا فِي شَيْءٍ مِنْ طُرُقِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَهِيَ: قَتْلُ الْمَرْأَةِ بِالْمَرْأَةِ وَفِي حَدِيثِ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْصُولًا، وَحَدِيثِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلًا، وَحَدِيثِ جَابِرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ، مَوْصُولًا، ثَابِتًا أَنَّهُ قَضَى بِدِيَتِهَا عَلَى الْعَاقِلَةِ ⦗٧٨⦘.
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جنین کے بارے میں لوگوں سے پوچھا تو حمل بن مالک بن نابغہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اپنی دو بیویوں کے درمیان تھا، دونوں لڑ پڑیں تو ایک نے دوسری کو لکڑی سے مارا وہ حاملہ تھی تو وہ عورت بھی مرگئی اور بچہ بھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں فیصلہ فرمایا کہ ”بچے کی دیت دی جائے اور عورت کے بدلے عورت کو قتل کردیا جائے۔“”
اس حدیث کی اسناد صحیح ہے، جیسا کہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے کتاب العلل میں ذکر فرمایا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ صحیح ہے۔“
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ذکر کے ساتھ اس حدیث کے موصول ہونے کے بارے میں بات ویسی ہی ہے جیسے امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمائی، البتہ اس کے الفاظ میں ایک ایسا اضافہ ہے جو مجھے اس حدیث کی کسی سند میں نہیں ملا، اور وہ ہے عورت کے بدلے عورت کو قتل کرنا۔ عکرمہ عن ابن عباس کی موصول حدیث، ابن طاؤس عن ابیہ کی مرسل حدیث، اور جابر اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کی موصول حدیث میں ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت عاقلہ پر ڈالنے کا فیصلہ فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15986]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16410
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، سَمِعَ طَاوُسًا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ سَأَلَ عَنْ قَضِيَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ، فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ كَذَا قَالَ: وَإِنْ تُقْتَلَ، يَعْنِي الْمَرْأَةَ الْقَاتِلَةَ، ثُمَّ شَكَّ فِيهِ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ قَضَى بِدِيَتِهَا عَلَى عَاقِلَةَ الْقَاتِلَةِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جنین کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے بارے میں سوال کیا تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میری دو بیویاں تھیں، دونوں لڑیں۔ ایک نے مارا تو دوسری کا حمل ساقط ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بچے کے بدلے ایک غلام اور عورت کے بدلے عورت کو قتل کا حکم دیا۔“
راوی نے اسی طرح کہا، پھر عمرو بن دینار کو اس میں شک ہوا، اور محفوظ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولہ کی دیت قاتلہ کے عاقلہ پر مقرر فرمائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16410]