الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10936 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 10936
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ حَتَّى إِنِّي لَأَذْكُرُكَ، فَلَوْلَا أَنِّي أَجِيءُ فَأَنْظُرُ إِلَيْكَ ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسِي تَخْرُجُ، فَأَذْكُرُ أَنِّي إِنْ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ صِرْتُ دُونَكَ فِي الْمَنْزِلَةِ، فَيَشُقُّ ذَلِكَ عَلَيَّ، وَأُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَكَ فِي الدَّرَجَةِ. فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ - الْآيَةَ. فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَاهَا عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں یہاں تک کہ میں آپ کو یاد کرتا ہوں اور اگر میں آ کے آپ کو نہ دیکھوں تو مجھے یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے میری جان نکل جائے گی پھر مجھے یہ خیال آیا کہ اگر میں جنت میں داخل ہوا تو میر مرتبہ تو آپ کے مرتبے سے کم ہو گا، تو یہ بات مجھ پر گراں گزری مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں آپ کے ساتھ ایک ہی درجہ میں ہوؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب ارشاد نہیں فرمایا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا جن کا تعلق انبیاء سے ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلوایا اور اس کے سامنے یہ آیت تلاوت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10936]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10936]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12559)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12559»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11371
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَنَا فَتَدَلَّى قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جو قریب ہوئے اور پھر اپنے پروردگار کے قریب تر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11371]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11328»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11280
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَوْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، وَعَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى، قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”پھر وہ قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے“ [سورۃ النجم: 8] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل کے قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11280]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 150، حدیث 11328»
حدیث نمبر: 12506
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ عَبَّاسٍ أَبُو بَكْرٍ الْأَحْدَبُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ حَتَّى إِنِّي لَأَذْكُرُكَ، فَلَوْلَا أَنِّي أَجِيءُ فَأَنْظُرُ إِلَيْكَ ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسِي تَخْرُجُ، فَأَذْكُرُ أَنِّي إِنْ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ صِرْتُ دُونَكَ فِي الْمَنْزِلَةِ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيَّ، وَأُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَكَ فِي الدَّرَجَةِ، فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَنْ يُطِعِ اللهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ الْآيَةَ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَلَاهَا عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ! میں آپ سے اتنی محبت کرتا ہوں کہ آپ کو یاد کرتا رہتا ہوں، اگر میں آ کر آپ کو دیکھ نہ لوں تو مجھے لگتا ہے میری جان نکل جائے گی۔ اور مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں جنت میں گیا تو درجے میں آپ سے نیچے رہوں گا، یہ بات مجھ پر گراں گزرتی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ درجے میں آپ کے ساتھ ہی رہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور جو کوئی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ نے انعام فرمایا“ [النساء: 69] آخر آیت تک۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور یہ آیت پڑھ کر سنائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12506]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 86، حدیث 12559»