🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. قَوْلُهُ تَعَالَى : غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان کے ہاتھ باندھے گئے اور ان پر لعنت کی گئی“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10979 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10979
المعجم الکبیر للطبرانی: 12444
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10979
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ النَّبَّاشُ بْنُ قَيْسٍ: إِنَّ رَبَّكَ بَخِيلٌ لَا يُنْفِقُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہودیوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام نباش بن قیس تھا اس نے یہ کہا: تمہارا پروردگار بخیل ہے وہ خرچ نہیں کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”یہودی یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ان (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، اور انہوں نے جو بات کہی ہے اس کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ہے بلکہ اس (یعنی اللہ تعالیٰ) کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں، اور وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12497)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12497»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12444
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى آلِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَعِكْرِمَةُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ النَّبَّاشُ بْنُ قَيْسٍ : إِنَّ رَبَّكَ بَخِيلٌ لَا يُنْفِقُ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ.
تصحفت في طبعة مكتبة ابن تيمية: (البناش) وينظر التكملة لابن نقطة 1 / 473.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہود میں سے ایک آدمی جسے نباش بن قیس کہا جاتا تھا، کہنے لگا: تمہارا رب بخیل ہے، خرچ نہیں کرتا۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”یہود کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے، انہی کے ہاتھ بندھے رہیں اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کی وجہ سے ان پر لعنت ہو، بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں، وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے“ [المائدة: 64] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 67، حدیث 12497»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں