الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. قَوْلُهُ تَعَالَى : ﴿وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اللہ لوگوں سے تمہیں بچا کے رکھے گا“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10981 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10981
المعجم الکبیر للطبرانی: 11613
حدیث نمبر: 10981
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحْرَسُ، وَكَانَ يُرْسِلُ مَعَهُ عَمُّهُ أَبُو طَالِبٍ كُلَّ يَوْمٍ رِجَالًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ [ يَحْرُسُونَهُ ] حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ. فَأَرَادَ عَمُّهُ أَنْ يُرْسِلَ مَعَهُ مَنْ يَحْرُسُهُ فَقَالَ:" يَا عَمِّ إِنَّ اللَّهَ قَدْ عَصَمَنِي مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی جاتی تھی آپ کے چچا جناب ابوطالب آپ کے ساتھ روزانہ بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو بھیجتے تھے جو آپ کی حفاظت کیا کرتے تھے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”اے رسول! اس چیز کی تبلیغ کر دو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف نازل کی گئی ہے، اور اگر تم ایسا نہیں کرتے تو تم نے اس کی رسالت کی تبلیغ نہیں کی اللہ تعالیٰ تمہیں لوگوں سے بچا کے رکھے گا“۔ اس کے بعد آپ کے چچا نے آپ کے ساتھ حفاظتی لوگوں کو بھیجنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے چچا اللہ تعالیٰ نے مجھے جنات اور انسانوں سے محفوظ رکھ کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10981]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10981]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11663)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11663، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 768»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11613
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، عَنِ النَّضْرِ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحْرَسُ، فَكَانَ يُرْسِلُ مَعَهُ عَمُّهُ أَبُو طَالِبٍ كُلَّ يَوْمٍ رِجَالًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يَحْرُسُونَهُ، حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْـزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ إِلَى قَوْلِهِ: وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ، فَأَرَادَ عَمُّهُ أَنْ يُرْسِلَ مَعَهُ مَنْ يَحْرُسُهُ فَقَالَ: يَا عَمِّ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ عَصَمَنِي مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی جاتی تھی، چنانچہ آپ کے چچا ابوطالب ہر روز بنو ہاشم کے کچھ افراد آپ کے ساتھ بھیجتے تھے جو آپ کی حفاظت کرتے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”اے رسول! جو کچھ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ پہنچا دیں“ سے ”اور اللہ آپ کو لوگوں سے بچائے گا“ تک [سورۃ المائدہ: 67] ، تو آپ کے چچا نے چاہا کہ آپ کے ساتھ کوئی محافظ بھیج دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے چچا! اللہ عزوجل نے مجھے جن و انس سے محفوظ فرما دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11613]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 256، حدیث 11663»