الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ ، وَقَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈراؤ جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ انہیں ان کے پروردگار کی بارگاہ میں اکٹھا کیا جائے گا“ ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم لوگوں کو پرے نہ کرو جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10997 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10997
مسند احمد: 3985
المعجم الکبیر للطبرانی: 10474
حدیث نمبر: 10997
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَرَّ الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَبَّابٌ وَصُهَيْبٌ وَبِلَالٌ وَعَمَّارٌ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَرَضِيتَ بِهَؤُلَاءِ؟ فَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ إِلَى قَوْلِهِ: (وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ) . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَهَؤُلَاءِ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ بَيْنِنَا؟ لَوْ طَرَدْتَ هَؤُلَاءِ لَاتَّبَعْنَاكَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ إِلَى قَوْلِهِ: (أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ) . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كُرْدُوسٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ موجود تھے ان مشرکین نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا آپ ان لوگوں سے راضی ہیں تو ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈارؤ جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ انہیں ان کے پروردگار کی بارگاہ میں اکٹھا کیا جائے گا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تا ہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا یہ وہ لوگ ہیں کہ ہمارے درمیان میں سے اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کیا ہے اگر آپ ان لوگوں کو پرے کر دیں تو ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم ان لوگوں کو پرے نہ کرے جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبات کرتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”کیا اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتا ہے؟“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف کردوس نامی راوی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10997]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تا ہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا یہ وہ لوگ ہیں کہ ہمارے درمیان میں سے اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کیا ہے اگر آپ ان لوگوں کو پرے کر دیں تو ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم ان لوگوں کو پرے نہ کرے جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبات کرتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”کیا اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتا ہے؟“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف کردوس نامی راوی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10997]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2209) اخرجه احمد فى المسند (2985)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3975، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3985
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنْ كُرْدُوسٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَرَّ الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعِنْدَهُ خَبَّابٌ، وَصُهَيْبٌ، وَبِلاَلٌ، وَعَمَّارٌ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَرَضِيتَ بِهَؤُلَاءِ؟" فَنَزَلَ فِيهِمْ الْقُرْآنُ: وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ إِلَى قَوْلِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ سورة الأنعام آية 51 - 58".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سرداران قریش کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزر ہوا، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا خباب، سیدنا صہیب، سیدنا بلال اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہم بیٹھے ہوئے تھے، سرداران قریش انہیں دیکھ کر کہنے لگے: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ ان لوگوں پر ہی خوش ہو؟ اس پر قرآن کریم کی یہ آیات نازل ہوئی: « ﴿وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ . . . . . وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ﴾ » [الأنعام: 51-58] ”اور اس کے ساتھ ان لوگوں کو ڈراؤ جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کی طرف (لے جا کر) اکٹھے کیے جائیں گے، . . . . . اور اللہ ظالموں کو زیادہ جاننے والا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3985]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضف أشعث الكندي.
حدیث نمبر: 10474
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ كُرْدُوسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: مَرَّ الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعِنْدَهُ أُنَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَصُهَيْبٌ وَخَبَّابٌ ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَهَؤُلَاءِ مَنَّ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنْ بَيْنِنَا؟ لَوْ طَرَدْتَ هَؤُلَاءِ لَاتَّبَعْنَاكَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ إِلَى قَوْلِهِ: أَلَيْسَ اللهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قریش کے سردار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مسلمان، سیدنا صہیب اور سیدنا خباب رضی اللہ عنہما بیٹھے تھے، تو انہوں نے کہا: اے محمد! کیا یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے ہم سب میں سے (خاص) احسان فرمایا ہے؟ اگر آپ انہیں دور کر دیں تو ہم آپ کی پیروی کریں۔ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور ان لوگوں کو دور نہ کیجیے جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں، اس کی رضا چاہتے ہوئے“ [سورۃ الانعام: 52] سے لے کر ”کیا اللہ شکر گزاروں کو خوب جاننے والا نہیں؟“ [سورۃ الانعام: 53] تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10474]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 217، حدیث 10520»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 4065، والبزار فى «مسنده» برقم: 2041»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 4065، والبزار فى «مسنده» برقم: 2041»