🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. قَوْلُهُ تَعَالَى : هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا وہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس آ جائیں یا تمہارا پروردگار ان کے پاس آ جائے یا تمہارے پروردگار کی کوئی نشانی آ جائے“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11006 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11006
سنن سعید بن منصور: 939
المعجم الکبیر للطبرانی: 8987
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11006
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا) ، قَالَ: طُلُوعُ الشَّمْسِ مَعَ الْقَمَرِ مِنْ مَغْرِبِهَا كَالْبَعِيرَيْنِ الْقَرِينَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، إِحْدَاهُمَا هَذِهِ، وَفِيهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْأُخْرَى مُخْتَصَرَةٌ، وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ صرف اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں ان کے پاس فرشتے آ جائیں یا تمہارا پروردگار آ جائے یا تمہارے پروردگار کی کوئی نشانی آ جائے جس دن تمہارے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی آ گئی تو اس دن کسی نفس کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا تھا یا جس نے اپنے ایمان میں اس سے پہلے کوئی بھلائی نہیں کی تھی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد سورج کا چاند کے ہمراہ مغرب کی طرف سے نکل آنا ہے جس طرح دو ساتھ چلنے والے اونٹ ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک یہ ہے، اور اس میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے جبکہ دوسری روایت مختصر ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11006]

الحكم على الحديث:
ایک سند ضعیف (بوجہ عبد اللہ بن محمد بن سعید) ہے، جبکہ دوسری سند کے رجال ثقہ ہونے کی وجہ سے یہ حدیث صحیح ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 939 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 939
نَا نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، فِي قَوْلِهِ: يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ سورة الأنعام آية 158 , قَالَ:" طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا" .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 939]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 3901، 8733، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 939، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 4498، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38438، 38753، 38756، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 9019، 9020»

الحكم على الحديث:
سنده حسن لذاته وهو صحيح لغيره؛ لأن عبد الرحمن بن زياد لم ينفرد به.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8987
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، فِي قَوْلِهِ: هَلْ يَنْظُرُونَ إِلا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلائِكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ قَالَ: طُلُوعُ الشَّمْسِ مَعَ الْقَمَرِ مِنْ مَغْرِبِهَا كَالْبَعِيرَيْنِ الْقَرِينَيْنِ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”کیا وہ اس کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں، یا تیرا رب آئے، یا تیرے رب کی بعض نشانیاں آئیں؟ جس دن تیرے رب کی بعض نشانیاں آ جائیں گی تو کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا نفع نہ دے گا جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو“ [سورۃ الانعام: 158] کے بارے میں فرمایا: ”سورج کا چاند کے ساتھ مغرب سے طلوع ہونا، دونوں ساتھ ساتھ چلنے والے دو اونٹوں کی طرح۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8987]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 209، حدیث 9019»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں