🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان لوگوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جسے وہ حاصل نہیں کر سکے“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11046 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11046، 11371
المعجم الکبیر للطبرانی: 11280
المعجم الاوسط: 1759
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11046
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا قَالَ: هَمَّ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْأَسْوَدُ بِقَتْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور انہوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جسے وہ حاصل نہیں کر سکے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام اسود تھا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا (یہاں وہ مراد ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11046]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1780)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11371
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَنَا فَتَدَلَّى قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جو قریب ہوئے اور پھر اپنے پروردگار کے قریب تر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11280
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَوْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، وَعَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى، قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”پھر وہ قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے“ [سورۃ النجم: 8] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل کے قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11280]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 150، حدیث 11328»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1759
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ الْأَخْيَلِ قَالَ: نَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ جَنَابِ بْنِ نِسْطَاسٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُجَاهِدٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا قَالَ: هَمَّ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْأَسْوَدُ بِقَتْلِ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَلَا عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا جَنَابٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُبَشِّرٌ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا﴾ ”اور انہوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جو وہ حاصل نہ کر سکے“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”اسود نامی ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کرنے کا ارادہ کیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطا بن سائب رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے، اور شریک رحمہ اللہ سے صرف جناب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے بیان کرنے میں مبشر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1759]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں