الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. قَوْلُهُ تَعَالَى : يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر برقرار رکھتا ہے“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11099 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11099
المعجم الاوسط: 5574
حدیث نمبر: 11099
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ قَالَ:" فِي الْآخِرَةِ فِي الْقَبْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس آیت کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں برقرار رکھتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آخرت سے مراد قبر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11099]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11099]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5570»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5574
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا عُقْبَةُ بْنُ قَبِيصَةَ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ قَيْسٍ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ - فِي هَذِهِ الْآيَةِ: يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ - قَالَ: فِي الْآخِرَةِ: فِي الْقَبْرِ.
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ قَيْسٍ إِلَّا قَبِيصَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُقْبَةُ، وَرَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ قَيْسٍ ، فَوَقَفَهُ.
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ قَيْسٍ إِلَّا قَبِيصَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُقْبَةُ، وَرَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ قَيْسٍ ، فَوَقَفَهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس آیت ﴿يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ﴾ ”اللہ ایمان والوں کو پکی بات کے ذریعے دنیا کی زندگی میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی“ کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا: ”آخرت سے مراد قبر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن قیس رحمہ اللہ سے مرفوع بیان کرنے میں قبیصہ رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں عقبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ ابو نعیم رحمہ اللہ نے اسے موسیٰ بن قیس رحمہ اللہ سے روایت کیا تو اسے موقوف بیان کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5574]

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11156»