الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. قَوْلُهُ تَعَالَى : عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11137 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11137
المعجم الکبیر للطبرانی: 12421
حدیث نمبر: 11137
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا قَالَ: يُجْلِسُهُ [ فِيمَا ] بَيْنَهُ وَبَيْنَ جِبْرِيلَ، وَيَشْفَعُ لِأُمَّتِهِ، فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ إِذَا لَمْ يُتَابَعْ، وَعَطَاءُ بْنُ دِينَارٍ قِيلَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی پروردگار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے درمیان بٹھائے گا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی شفاعت کریں گے، تو یہ مقام محمود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے جب اس کی متابعت نہ کی گئی ہو اور ایک راوی عطاء بن دینار ہے ایک قول کے مطابق اس نے سعید بن جبیر سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11137]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے جب اس کی متابعت نہ کی گئی ہو اور ایک راوی عطاء بن دینار ہے ایک قول کے مطابق اس نے سعید بن جبیر سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12474)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12421
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ دِينَارٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا قَالَ: " يُجْلِسُهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ جِبْرِيلَ، وَيُشَفَّعُ لِأُمَّتِهِ فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے اس فرمان ”قریب ہے کہ تیرا رب تجھے مقام محمود پر کھڑا کرے“ [الإسراء: 79] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور جبریل علیہ السلام کے درمیان بٹھائے گا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت کے حق میں شفاعت قبول کی جائے گی، تو یہی مقام محمود ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12421]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 61، حدیث 12474»