الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
449. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْمُعَوِّذَتَيْنِ
معوذتین کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11558 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11558
المعجم الاوسط: 2658
حدیث نمبر: 11558
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيَّ آيَاتٌ لَمْ يَنْزِلْ عَلَيَّ مِثْلُهُنَّ: الْمُعَوِّذَتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ مجھ پر ان جیسی (آیات) نازل نہیں ہوئی ہیں، وہ معوذتین ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11558]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11558]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2679»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2658
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ عَائِشَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيَّ آيَاتٌ لَمْ يُنْزَلْ عَلَيَّ مِثْلُهُنَّ: الْمُعَوِّذَتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ عَائِشَةَ .
وَرَوَاهُ سُفْيَانُ وَالنَّاسُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ .

سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر ایسی آیات نازل کی گئی ہیں جن کی مثل مجھ پر پہلے کبھی نازل نہیں کی گئیں، اور وہ «المعوذتین» (سورہ فلق اور سورہ ناس) ہیں۔“
اسماعیل رحمہ اللہ سے، انہوں نے قیس رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف عبد العزیز رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ابن عائشہ رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔
جبکہ سفیان رحمہ اللہ اور دیگر لوگوں نے اسے اسماعیل رحمہ اللہ سے، انہوں نے قیس رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2658]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 149» »
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات