الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1172 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1172
المعجم الاوسط: 2905
حدیث نمبر: 1172
وَعَنْ رَاشِدِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِالزَّاوِيَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبِرْنِي عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ كَانَ، فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ كُنْتَ تُوَضِّئُهُ. قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا بِوُضُوءٍ، فَأُتِيَ بِطَسْتٍ وَبِقَدَحٍ نُحِتَ (يَقُولُ) كَمَا نُحِتَ (فِي أَرْضِهِ) فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكْفَأَ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، فَأَنْعَمَ غُسْلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَخْرَجَ يَدَهُ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَّهَا عَلَى أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّيْهِ جَمِيعًا فِي الْمَاءِ. قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
راشد ابومحمد حمانی بیان کرتے ہیں: میں نے ”زاویہ“ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا، تو میں نے اُن سے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسا ہوتا تھا؟ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا کرتے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، تو ایک طشت اور ایک پیالہ لایا گیا جو پتھر سے بنا ہے، وہ اُن کے سامنے رکھا گیا، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی انڈیلا، اور پھر دونوں ہاتھ اچھی طرح دھوئے، پھر انہوں نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنا دایاں بازو (آستین سے) نکال کر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر بایاں بازو تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، البتہ انہوں نے اپنے کانوں پر بھی ہاتھ پھیرا اور ان پر مسح کیا، پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں پانی میں داخل کیں،۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1172]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1172]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2926، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2117»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2905
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، قَالَ: نَا بَكَّارُ بْنُ سُقَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَاشِدٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، بِالزَّاوِيَةِ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ كَانَ؟ فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ كُنْتَ تُوَضِّئُهُ. قَالَ: I " نَعَمْ I "، فَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَأُتِيَ بِطَسْتٍ وَبِقَدَحٍ نُحِتَ، يَقُولُ: كَمَا نُحِتَ فِي أَرْضِهِ، فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكْفَأَ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، فَأَنْعَمَ غَسْلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَخْرَجَ يَدَهُ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً، غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَّهَا عَلَى أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّيْهِ جَمِيعًا فِي الْمَاءِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
راشد ابو محمد الحمانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مقامِ زاویہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو عرض کی: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے متعلق بتائیے کہ وہ کیسا تھا؟ کیونکہ مجھے یہ خبر ملی ہے کہ آپ انہیں وضو کرایا کرتے تھے۔“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا تو ایک طشت اور ایک تراشا ہوا پیالہ لایا گیا، (راوی) کہتے ہیں: جیسا کہ وہ اپنی زمین (یعنی اپنی اصل جگہ) ہی میں تراشا گیا تھا، پھر اسے ان کے سامنے رکھا گیا، انہوں نے اپنے ہاتھوں پر پانی انڈیلا اور اچھی طرح اپنی دونوں ہتھیلیاں دھوئیں، پھر تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا اور تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنا دایاں ہاتھ نکال کر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر بایاں ہاتھ تین مرتبہ دھویا، پھر ایک بار اپنے سر کا مسح کیا، البتہ ہاتھ دونوں کانوں پر بھی پھیرے اور ان کا مسح کیا، پھر اپنی دونوں ہتھیلیاں ایک ساتھ پانی میں ڈالیں، اس کے بعد (راوی نے بقیہ) حدیث ذکر کی۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2905]
تخریج الحدیث: «قال الزيلعى: غريب من حديث أنس «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 30» »
«قال الزيلعى: يضعفه ما رواه ابن أبي شيبة في مصنفه حدثنا إسحاق الأزرق عن أبي العلاء عن عبادة عن أنس كان يمسح على الرأس ثلاثا يأخذ لكل مسحة ماء جديدا «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 30» »
«قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 231» »
«قال ابن حجر: إسناده صالح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 46» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1866، 1867، 2117، والدارقطني فى «سننه» برقم: 370، والبزار فى «مسنده» برقم: 6671، والطبراني فى «الصغير» برقم: 76، 322، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1571، 3362»
«قال الزيلعى: يضعفه ما رواه ابن أبي شيبة في مصنفه حدثنا إسحاق الأزرق عن أبي العلاء عن عبادة عن أنس كان يمسح على الرأس ثلاثا يأخذ لكل مسحة ماء جديدا «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 1، ص 30» »
«قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 231» »
«قال ابن حجر: إسناده صالح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 46» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1866، 1867، 2117، والدارقطني فى «سننه» برقم: 370، والبزار فى «مسنده» برقم: 6671، والطبراني فى «الصغير» برقم: 76، 322، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1571، 3362»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن