🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ .
بلا عنوان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12010 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12010، 14563
مسند احمد: 526
الفتح الربانی: 12278
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3995، 7377
فضائل صحابہ: 809
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12010
وَعَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ عَبْدًا مَمْلُوكًا، وَدَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، وَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَقَالُوا لِي: اصْبِرْ فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ. ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقُتِلَ وَهُوَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام مسلم ابوسعید بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بیس غلاموں کو آزاد کیا، پھر انہوں نے شلوار منگوائی اور اسے پہن لیا، حالانکہ انہوں نے زمانہ جاہلیت یا زمانہ اسلام میں کبھی اسے نہیں پہنا تھا، پھر انہوں نے فرمایا: گزشتہ رات میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے، انہوں نے مجھ سے کہا: ہے: تم صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ کل تم نے ہمارے ساتھ افطاری کرنی ہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید منگوایا، اسے اپنے سامنے کھول لیا اور جب انہیں شہید کیا گیا، تو وہ قرآن مجید ان کے آگے موجود تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے اور ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12010]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 526
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي الْيَعْفُورِ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ مَمْلُوكًا، وَدَعَا بِسَرَاوِيلَ، فَشَدَّهَا عَلَيْهِ، وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، وَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ، وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَإِنَّهُمْ قَالُوا لِي: اصْبِرْ، فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ"، ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقُتِلَ وَهُوَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
مسلم کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی کے آخری دن اکٹھے بیس غلام آزاد کئے، شلوار منگوا کر مضبوطی سے باندھ لی حالانکہ اس سے پہلے زمانہ جاہلیت یا زمانہ اسلام میں انہوں نے اسے کبھی نہ پہنا تھا اور فرمایا کہ میں نے آج رات خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھا ہے، یہ حضرات مجھ سے کہہ رہے تھے کہ صبر کرو، کل کا روزہ تم ہمارے ساتھ افطار کرو گے، پھر انہوں نے قرآن شریف کا نسخہ منگوایا اور اسے کھول کر پڑھنے کے لئے بیٹھ گئے اور اسی حال میں انہیں شہید کر دیا گیا جب کہ قرآن کریم کا وہ نسخہ ان کے سامنے موجود تھا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 526]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، قاله أحمد شاكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12278
عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ مَمْلُوكًا وَدَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ وَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَإِنَّهُمْ قَالُوا لِي اصْبِرْ فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقُتِلَ وَهُوَ بَيْنَ يَدَيْهِ
ابو سعید مسلم سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بیس غلام آزاد کیے اور شلوار منگوا کر پہن لی، اس سے پہلے آپ نے دورِ جاہلیت میں یا قبول اسلام کے بعد کبھی بھی شلوار نہیں پہنی تھی، پھر انھوں نے کہا: میں نے آج رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے، انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ صبر کرنا، آئندہ رات تم ہمارے ہاں روزہ افطار کرو گے۔ اس کے بعد انہوں نے قرآن مجید کا مصحف منگوایا اور اپنے سامنے کھول کر رکھ لیا، پھر وہ اس حال میں شہید ہو گئے کہ مصحف ان کے سامنے کھلا ہوا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12278]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف،يونس بن ابي يعفور، وان خرج له مسلم، كثير الخطأ، وضعّفه ابن معين والنسائي واحمد، وقال الدارقطني: ثقة، وقال ابو حاتم: صدوق، وقال ابن عدي: ھو عندي ممن يكتب حديثه، يعني للمتابعات والشواھد، وقال ابن حبان في الضعفائ: يروي عن الثقات ما لا يشبه حديث الاثبات، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 526 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 526»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14563
وَعَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ - مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ -: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ عَبْدًا مَمْلُوكًا، وَدَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، وَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ [ وَإِنَّهُمْ ] قَالُوا لِيَ: اصْبِرْ، فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ. ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقُتِلَ، وَهُوَ بَيْنُ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا طُرُقٌ فِي الْفِتَنِ.
مسلم ابوسعید جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بیس غلاموں کو آزاد کر دیا، پھر انہوں نے شلوار منگوائی اور اسے مضبوطی سے باندھ لیا، حالانکہ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں یا زمانہ اسلام میں کبھی بھی شلوار نہیں پہنی تھی، پھر انہوں نے بتایا: گزشتہ رات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، میں نے خواب میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان لوگوں نے مجھ سے یہ کہا: تم صبر سے کام لو، تم آج افطاری ہمارے ساتھ کرو گے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید منگوایا اور اسے اپنے سامنے منگوا لیا، جب انہیں شہید کیا گیا، تو وہ قرآن مجید ان کے سامنے موجود تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ اس روایت کے مختلف طرق فتنوں سے متعلق کتاب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14563]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3995
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ [أَبِي] يَعْفُورٍ الْعَبْدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ مَمْلُوكًا، ثُمَّ دَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ، وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَلَا فِي الْإِسْلَامِ ثُمَّ قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ، وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَإِنَّهُمْ قَالُوا: اصْبِرْ فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ، ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقُتِلَ وَهُوَ بَيْنَ يَدَيْهِ".
مسلم ابوسعید رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیس غلاموں کو آزاد کیا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے پاجامہ منگوا کر اسے زیبِ تن کیا، حالانکہ آپ رضی اللہ عنہ نے نہ تو زمانہ جاہلیت میں اسے کبھی پہنا تھا اور نہ ہی دورِ اسلام میں؛ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک میں نے گزشتہ رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے اور سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو بھی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ) دیکھا ہے، ان سب نے مجھ سے فرمایا: ”آپ صبر کیجیے، کیونکہ آپ آنے والی افطاری ہمارے پاس ہی کریں گے۔““ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے قرآنِ مجید منگوا کر اسے اپنے سامنے پھیلا دیا، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ کو اسی حالت میں شہید کر دیا گیا کہ قرآنِ کریم آپ کے سامنے ہی موجود تھا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللباس/حدیث: 3995]
تخریج الحدیث: «يونس بن أبي يعفور العبدي: صدوق يخطئ كثيرا (التقريب)؛ أبوه عبد الرحمن بن عبيد: ثقة (من الحفظ)؛ مسلم أبو سعيد مولى عثمان: لم أقف له على ترجمة في التقريب»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ يونس بن أبي يعفور صدوق يخطئ كثيرًا، ومسلم أبو سعيد مولى عثمان لم أقف على حاله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7377
وَعَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ: "أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَعْتَقَ عِشْرِينَ مَمْلُوكًا، ثُمَّ دَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَأَنَّهُمْ قَالُوا: اصْبِرْ; فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ. ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقُتِلَ وَهُوَ بَيْنَ يَدَيْهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
مسلم ابو سعید رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے (اپنی شہادت کے دن) بیس غلام آزاد کیے، پھر آپ نے پاجامہ طلب فرمایا اور اسے مضبوطی سے باندھ لیا، حالانکہ آپ نے زمانہ جاہلیت میں اور نہ ہی اسلام لانے کے بعد اسے کبھی پہنا تھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے گزشتہ رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے اور سیدنا ابو بکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو بھی دیکھا، ان سب نے مجھ سے فرمایا کہ آپ صبر سے کام لیں! کیوں کہ آپ اگلی رات کا روزہ ہمارے پاس افطار کریں گے۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے قرآنِ کریم منگوایا اور اسے اپنے سامنے کھول کر رکھ لیا، پس آپ رضی اللہ عنہ کو اسی حال میں شہید کر دیا گیا کہ قرآنِ کریم آپ کے سامنے کھلا ہوا تھا“۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7377]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي، ورواته ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 809
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي الْيَعْفُورِ الْعَبْدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ مَمْلُوكًا، وَدَعَا سَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ، وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَارِحَةَ فِي النَّوْمِ، وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَإِنَّهُمْ قَالُوا لِي: "اصْبِرْ، فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ"، ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقُتِلَ وَهُوَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
مسلم ابو سعید رحمہ اللہ، جو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیس غلام آزاد کیے، اور پاجامہ طلب کر کے اسے اپنے اوپر مضبوطی سے باندھ لیا، حالانکہ انہوں نے اسے نہ جاہلیت میں کبھی پہنا تھا اور نہ ہی اسلام میں؛ انہوں نے فرمایا: ”میں نے گزشتہ رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دیکھا، ان سب نے مجھ سے فرمایا: «اصْبِرْ، فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ» ”صبر کیجیے، کیونکہ آپ آنے والی افطاری ہمارے پاس کریں گے“۔“ پھر انہوں نے مصحف منگوایا اور اسے اپنے سامنے کھول لیا، پس وہ اسی حال میں شہید کر دیے گئے کہ مصحف ان کے سامنے ہی تھا۔ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 809]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن. .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 72/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں