🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا .
اسلام کا آغاز غریب الوطنی میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12193 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12193
معجم صغیر للطبرانی : 860
مسند الشهاب: 1051، 1055
المعجم الکبیر للطبرانی: 5846
المعجم الاوسط: 3056
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12193
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يُصْلِحُونَ عِنْدَ فَسَادِ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَكْرِ بْنِ سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا، اور یہ اپنے آغاز کی طرح عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، تو غریب لوگوں کے لئے مبارکباد ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو (دوسرے) لوگوں کے فساد کے وقت ٹھیک رہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بکر بن سلیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12193]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (290) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5867)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5867، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3080»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 860
حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ أَحْمَدَ التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الإِسْلامَ بَدَا غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ، قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ، يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: الَّذِينَ يُصْلِحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، إِلا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام غریب حالت میں شروع ہوا اور عنقریب اسی طرح لوٹ جائے گا جس طرح شروع ہوا، تو غریبوں کے لیے خوشی ہو۔“ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! غریب کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگوں کی اصلاح کر دیتے ہیں جب لوگ بگاڑ پیدا کریں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 860]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5867، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3056، والطبراني فى «الصغير» برقم: 290، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، وأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 145، والبزار فى «مسنده» برقم: 5898، وأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 146، والبزار فى «مسنده» برقم: 5898، وأما حديث عبد الله بن مسعود، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2629، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3988»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1051
1051 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّدَفِيُّ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَصْرِيُّ الْحِنَّائِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: ثنا عَفَّانُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دین شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ شروع ہوا تھا پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 145، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3986، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9176، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6190، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35508، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2777»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1055
1055 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَهْرَيَارَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رِيذَةَ، قَالَا: نا الطَّبَرَانِيُّ، نا أُسَامَةُ بْنُ أَحْمَدَ التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ، أنا أَبُو الطَّاهِرِ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، أنا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ» ، قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «الَّذِينَ يَصْلُحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ»
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اسلام شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ شروع ہوا تھا پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ اجنبی کون ہیں؟ فرمایا: ”جو اس وقت نیک رہیں گے جب لوگ بگڑ جائیں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1055]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 5867، الاوسط: 3056، الصغير: 290،» ‏‏‏‏
بکر بن سلیم ضعیف ہے۔
وضاحت: تشریح: -
① ”غریب“ اجنبی اور بے وطن کو کہتے ہیں، شروع میں اسلام کی یہ کیفیت تھی کہ اسے کوئی نہ جانتا تھا، معاشرہ اسے قبول کرنے پر تیار نہ تھا، آہستہ آہستہ لوگ اسے سمجھتے اور قبول کرتے گئے حتیٰ کہ ہر طرف اسلام کا بول بالا ہو گیا اور کفر و شرک ختم ہو گیا۔
② خلفاء راشدین کے دور کے بعد اسلام میں بدعات کا ظہور ہوا بعد کے ادوار میں مسلمانوں نے غیر مسلموں کے رسم و رواج اور خیالات اپنا لیے اس طرح اصل اسلام چند لوگوں تک محدود ہو کر رہ گیا اکثریت نے خود ساختہ رسم و رواج اور غلط عقائد و اعمال ہی کو صحیح اسلام سمجھ لیا۔
③ جن اجنبیوں کو مبارک باد دی گئی ہے ان سے مراد وہ لوگ ہیں جو بدعات کی کثرت میں سنت پر عمل پیرا رہیں، غلط عقائد مشہور ہونے پر صحیح عقائد پر قائم رہیں اور اخلاقی انحطاط کے دور میں صحیح اسلامی اخلاق کو اختیار کریں۔
④ حق و باطل کا دارو مدار کسی نام کو اختیار کرنے پر نہیں بلکہ قرآن و حدیث کی موافقت اور مخالفت پر ہے۔ [سنن ابن ماجه: 301/5]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5846
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُرَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمِصْرِيُّ ، وَزَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، ثَنَا أَبُو سُلَيْمٍ بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ: " الَّذِينَ يُصْلِحُونَ عِنْدَ فَسَادِ النَّاسِ.
سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی ابتدا اجنبی حالت میں ہوئی اور عنقریب پھر اجنبی ہو جائے گا، پس خوشخبری ہے اجنبیوں کے لیے۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اجنبی کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو لوگوں کے بگڑ جانے کے وقت اصلاح کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5846]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 164، حدیث 5867»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3056
حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ أَحْمَدَ التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ، قَالَ: نَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَ: أَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ I " قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ: I " الَّذِينَ يُصْلِحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اسلام کی ابتدا اجنبی حالت میں ہوئی اور وہ عنقریب اسی طرح دوبارہ اجنبی ہو جائے گا جیسے اس کا آغاز ہوا تھا، پس خوشخبری ہے ان اجنبیوں کے لیے۔“ عرض کیا گیا: ”اور وہ اجنبی کون لوگ ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو اس وقت اصلاح کرتے ہیں جب لوگ بگڑ جائیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3056]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: عامة ما يرويه بكر بن سليم غير محفوظ ولا يتابع عليه وهو من جملة الضعفاء «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 198» »
«قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير بكر بن سليم وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 278» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5867، والطبراني فى «الصغير» برقم: 290»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح غير بكر بن سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں