🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12305 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12305
المعجم الاوسط: 766
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12305
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَجِيءُ الْمَقْتُولُ آخِذًا قَاتِلَهُ وَأَوْدَاجُهُ تَشْخَبُ دَمًا عِنْدَ ذِي الْعِزَّةِ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟ فَيَقُولُ: فِيمَ قَتَلْتَهُ؟ قَالَ: قَتَلْتُهُ لِتَكُونَ الْعِزَّةُ لِفُلَانٍ. قِيلَ: هِيَ لِلَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(قیامت کے دن) مقتول آئے گا، اُس نے اپنے قاتل کو پکڑا ہوا ہو گا اور اس کی رگوں سے خون نکل رہا ہو گا، وہ رب العزت کی بارگاہ میں آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! تو اس سے پوچھ! کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا؟ اللہ تعالیٰ اس شخص سے فرمائے گا: تم نے اسے کیوں قتل کیا تھا؟ تو قاتل جواب دے گا: میں نے اس لئے اسے قتل کیا تھا تاکہ غلبہ فلاں شخص کو مل جائے، تو اس سے کہا: جائے گا: غلبہ تو اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فیض بن وثیق ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12305]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10407، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 770»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَجِيءُ الْمَقْتُولُ آخِذًا قَاتِلَهُ، وَأَوْدَاجُهُ تَشْخَبُ دَمًا عِنْدَ ذِي الْعِزَّةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟ فَيَقُولُ: فِيمَ قَتَلْتَهُ؟ قَالَ: قَتَلْتُهُ لِتَكُونَ الْعِزَّةُ لِفُلَانٍ. قِيلَ: هِيَ لِلهِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبُنَانِيُّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقتول اپنے قاتل کو پکڑے ہوئے خدائے ذوالعزت کے حضور آئے گا، اس حال میں کہ اس کی شہ رگوں سے خون کے فوارے چھوٹ رہے ہوں گے، پس وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! اس سے پوچھیے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ وہ عرض کرے گا: میں نے اسے اس لیے قتل کیا تاکہ عزت (و غلبہ) فلاں شخص کے لیے ہو جائے۔ کہا جائے گا: عزت تو اللہ ہی کے لیے ہے۔“
عاصم رحمہ اللہ سے اس روایت کو صرف اہل بصرہ کے عکرمہ بن عبداللہ البنانی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، اور اس کی روایت میں فیض بن وثیق الثقفی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الفيض بن وثيق وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 297» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10407»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الفيض بن وثيق كذاب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں