🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12410 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12410، 12361
المعجم الاوسط: 291، 3905
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12410
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ تَحْصَلُ النَّاسُ كَمَا يُحْصَلُ الذَّهَبُ فِي الْمَعْدِنِ، فَلَا تَسُبُّوا أَهْلَ الشَّامِ، وَلَكِنِ سُبُّوا شِرَارَهُمْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْأَبْدَالَ، يُوشِكُ أَنْ يُرْسَلَ عَلَى أَهْلِ الشَّامِ سَيْبٌ فَيُفَرِّقُ جَمَاعَتَهُمْ، حَتَّى لَوْ قَاتَلَتْهُمُ الثَّعَالِبُ غَلَبَتْهُمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يَخْرُجُ خَارِجٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فِي ثَلَاثِ رَايَاتٍ، الْمُكْثِرُ يَقُولُ: خَمْسَةَ عَشَرَ أَلْفًا، وَالْمُقِلُّ يَقُولُ: اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، أَمَارَتُهُمْ أَمُتْ أَمُتْ، يُلْقُونَ سَبْعَ رَايَاتٍ، تَحْتَ كُلِّ رَايَةٍ مِنْهَا رَجُلٌ يَطْلُبُ الْمُلْكَ، فَيَقْتُلُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا وَيَرُدُّ إِلَى الْمُسْلِمِينَ أُلْفَتَهُمْ وَنِعْمَتَهُمْ وَقَاصِيَهُمْ وَدَانِيَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسا فتنہ ہو گا، جو لوگوں کو یوں چھانٹ کر الگ کرے گا جس طرح معدن میں سے سونے کو نکالا جاتا ہے، تم اہل شام کو برا نہ کہو، بلکہ وہاں کے برے لوگوں کو برا کہو، کیونکہ ان میں ابدال بھی ہیں، عنقریب اہل شام پر آزمائشوں کو بھیجا جائے گا، وہ ان کی اجتماعیت کو بکھیر دیں گی، یہاں تک کہ اگر لومڑیاں بھی ان پر حملہ کریں گی، تو ان پر غالب آ جائے گی، اس وقت میرے اہل بیت میں سے ایک شخص نکلے گا، جس کے تین جھنڈے ہوں گے، جو شخص یہ سمجھے گا کہ ان کی تعداد زیادہ ہے۔ وہ کہے گا: یہ پندرہ ہزار ہیں، جو شخص یہ کہے گا: ان کی تعداد کم ہے۔ وہ یہ کہے گا: بارہ ہزار ہے، ان کا مخصوص لفظ یہ ہو گا ”مار دو مار دو“ وہ سات جھنڈوں کا سامنا کریں گے، جن میں سے ہر ایک جھنڈے کے نیچے ایک شخص ہو گا، جو حکمرانی کا طلبگار ہو گا، وہ ان سب کو مار دے گا، اور مسلمانوں کی الفت اور نعمت ان کے ہر قریبی اور دور کے فرد تک لوٹا دی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12410]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12361
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ، يُحْصَلُ النَّاسُ فِيهَا كَمَا يُحْصَلُ الذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ مِنَ الْمَعْدِنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسا فتنہ ہو گا، جس میں لوگوں کو یوں نکالا جائے گا، جس طرح کان میں سے سونے اور چاندی کو نکالا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے اور اس میں ایک راوی محمد بن سفیان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12361]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (293)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 293»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 291
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ وَالْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زُرَيْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ يُحَصَّلُ النَّاسُ فِيهَا كَمَا يُحَصَّلُ الذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ فِي الْمَعْدِنِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانہ میں ایک فتنہ ہوگا جس میں لوگوں کو (کھرے کھوٹے کی تمیز کے لیے) اسی طرح نکھارا جائے گا جس طرح کان میں سونے اور چاندی کو نکھارا جاتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور اسے بیان کرنے میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه ابن لهيعة وفيه ضعف ومحمد بن سفيان الحضرمي ولم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 308» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 485، 486، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8755، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3197 / 1، 3197 / 3، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20455، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3905»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه ابن لهيعة وفيه ضعف، ومحمد بن سفيان الحضرمي لم يُعرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3905
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْخَوَّاصُ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ قَالَ: ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ: نَا عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَرِيرٍ الْغَافِقِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ، يُحَصَّلُ النَّاسُ كَمَا يُحَصَّلُ الذَّهَبُ فِي الْمَعْدِنِ، فَلَا تَسُبُّوا أَهْلَ الشَّامِ، وَلَكِنْ سُبُّوا شِرَارَهُمْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْأَبْدَالَ، يُوشِكُ أَنْ يُرْسَلَ عَلَى أَهْلِ الشَّامِ سَبَبٌ مِنَ السَّمَاءِ، فَيُفَرِّقُ جَمَاعَتَهُمْ، حَتَّى لَوْ قَاتَلَهُمُ الثَّعَالِبُ غَلَبَتْهُمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يَخْرُجُ خَارِجٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فِي ثَلَاثِ رَايَاتٍ، الْمُكْثِرُ يَقُولُ: هُمْ خَمْسَةَ عَشَرَ أَلْفًا، وَالْمُقِلُّ يَقُولُ: هُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، أَمَارَاتُهُمْ أَمِتْ أَمِتْ، يَلْقَوْنَ سَبْعَ رَايَاتٍ، تَحْتَ كُلِّ رَايَةٍ مِنْهَا رَجُلٌ يَطْلُبُ الْمُلْكَ، فَيَقْتُلُهُمُ اللهُ جَمِيعًا، وَيَرُدُّ اللهُ إِلَى الْمُسْلِمِينَ أُلْفَتَهُمْ، وَنِعْمَتَهُمْ، وَقَاصِيَهُمْ وَدَانِيَهُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں ایک فتنہ برپا ہوگا جس میں لوگ اس طرح چھانٹ لیے جائیں گے جیسے سونا کان میں (کھوٹ سے) چھانٹ کر الگ کیا جاتا ہے۔ پس تم اہلِ شام کو برا مت کہو، البتہ ان کے بدکاروں کو برا کہو، کیونکہ ان میں ابدال ہیں۔ قریب ہے کہ اہلِ شام پر آسمان سے ایک آفت بھیجی جائے جو ان کی جماعت کو منتشر کر دے، یہاں تک کہ اگر لومڑیاں بھی ان سے لڑیں تو ان پر غالب آ جائیں۔ اسی وقت میرے اہلِ بیت میں سے ایک شخص تین جھنڈوں کے ساتھ نکلے گا، زیادہ بتانے والا کہے گا کہ وہ پندرہ ہزار ہیں اور کم بتانے والا کہے گا کہ بارہ ہزار ہیں، ان کا شعار «أَمِتْ أَمِتْ» (مار دو، مار دو) ہوگا۔ ان کا مقابلہ سات جھنڈوں سے ہوگا، ان میں سے ہر جھنڈے تلے ایک ایسا شخص ہوگا جو بادشاہت کا طالب ہوگا، تو اللہ ان سب کو ہلاک کر دے گا، اور مسلمانوں کی الفت اور ان کی نعمت، اور ان کے دور و نزدیک (سب کی یکجائی) انہیں لوٹا دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن لہیعہ سے زید بن ابی الزرقاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3905]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه ابن لهيعة وهو لين وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 317» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 485، 486، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8755، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3197 / 1، 3197 / 3، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20455، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 291»

الحكم على الحديث:
فيه ابن لهيعة وهو لين، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں