الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12411 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 5406
حدیث نمبر: 12411
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي أُمَّتِي الْمَهْدِيُّ، إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَثَمَانٍ وَإِلَّا فَتِسْعٌ، تَنْعَمُ أُمَّتِي فِيهَا نِعْمَةً لَمْ يَنْعَمُوا مِثْلَهَا، يُرْسِلُ السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِدْرَارًا، وَلَا تَدَّخِرُ الْأَرْضُ شَيْئًا مِنَ النَّبَاتِ، وَالْمَالُ كُدُوسٌ، يَقُومُ الرَّجُلُ يَقُولُ: يَا مَهْدِيُّ، أَعْطِنِي، فَيَقُولُ: خُذْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت میں مہدی ہو گا، اگر اس کی مدت کم ہوئی تو سات سال ہو گی، یا آٹھ سال ہو گی، یا نو سال ہو گی، اس عرصے کے دوران میری امت کو نعمتیں ملیں گی، کہ اس طرح کی نعمتیں انہیں پہلے کبھی نہیں ملی ہوں گی، آسمان سے موسلا دھار بارش نازل ہو گی، زمین کے نباتات میں سے چھپی نہیں رہے گی، مال زیادہ ہو جائے گا، ایک شخص کھڑا ہو کر یہ کہے گا: اے مہدی مجھے کچھ دو، تو وہ کہے گا لے لو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12411]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12411]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَهْدِيَّ فَقَالَ:" إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَثَمَانٍ وَإِلَّا فَتِسْعٌ، وَلَيَمْلَأَنَّ الْأَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ بَعْضُ ضَعْفٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ بَعْضُ ضَعْفٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اگر اس کی مدت کم ہوئی تو وہ سات سال ہو گی، ورنہ آٹھ سال ہو گی، ورنہ نو سال ہو گی اور وہ زمین کو عدل و انصاف سے ضرور بھر دے گا، جس طرح وہ پہلے ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12406]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12406]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3326)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5406
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا أَبُو بُرَيْدٍ الْجَرْمِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَكُونُ فِي أُمَّتِي الْمَهْدِيُّ ، إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَثَمَانٍ، وَإِلَّا فَتِسْعٌ، تَنْعَمُ أُمَّتِي فِيهِ نِعْمَةً لَمْ يَنْعَمُوا مِثَلَهَا، يُرْسِلُ اللهُ السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِدْرَارًا، وَلَا تَدَّخِرُ الْأَرْضُ بِشَيْءٍ مِنَ النَّبَاتِ، وَالْمَالُ كُدُوسٌ يَقُومُ الرَّجُلُ فَيَقُولُ: يَا مَهْدِيُّ ، أَعْطِنِي فَيَقُولُ: خُذْهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو بُرَيْدٍ وَرَوَاهُ عَبْدُ الْقَاهِرِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، وَيَحْيَى بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ .

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں مہدی ہوں گے، اگر ان کی مدت کم ہوئی تو سات سال، ورنہ آٹھ سال، ورنہ نو سال ہوگی۔ ان کے زمانے میں میری امت کو ایسی نعمت ملے گی کہ اس جیسی نعمت انہیں کبھی نہ ملی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ان پر موسلا دھار بارش برسائے گا، اور زمین کوئی بھی نباتات اپنے اندر چھپا کر نہیں رکھے گی (یعنی سب کچھ اگا دے گی)، اور مال ڈھیروں کی صورت میں ہوگا۔ ایک آدمی کھڑا ہو کر کہے گا: اے مہدی! مجھے دیجیے، تو وہ کہیں گے: لے لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان سے، انہوں نے محمد بن سیرین سے، محمد بن مروان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو برید منفرد ہیں۔ اور اسے عبدالقاہر بن شعیب بن حبحاب اور یحییٰ بن مسلم طائفی نے ہشام بن حسان سے، انہوں نے علاء بن بشیر سے، انہوں نے ابو الصدیق ناجی سے، انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5406]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 317» »
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات