🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابٌ فِيمَنْ كَانَ عَلَى طَهَارَةٍ وَشَكَّ فِي الْحَدَثِ .
جو شخص با وضو ہو اور پھر اُسے حدث کے بارے میں شک ہو جائے شک ہو جائے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1252 (کل: 6 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1252، 1251
المعجم الکبیر للطبرانی: 9198، 9199، 9200، 9201
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1252
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ لَيُطِيفُ بِالرَّجُلِ فِي صِلَاتِهِ لِيَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، فَإِذَا أَعْيَاهُ نَفَخَ فِي دُبُرِهِ، فَإِذَا أَحَسَّ أَحَدُكُمْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا. فَلَا يَنْصَرِفُ حَتَّى يَجِدَ رِيحًا أَوْ يَسْمَعَ صَوْتًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: شیطان آدمی کی نماز کے دوران، اُس کے پاس چکر لگاتا ہے، تاکہ اس کی نماز خراب کر دے، جب آدمی اُسے تھکا دیتا ہے، تو وہ آدمی کی شرمگاہ میں پھونک مارتا ہے (جس سے آدمی کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید اُس کا وضو ٹوٹ گیا ہے) جب تم میں سے کوئی شخص اس طرح کی صورتحال محسوس کرے، تو وہ نماز اُس وقت تک ختم نہ کرے، جب تک وہ بو محسوس نہیں کرتا، یا آواز نہیں سن لیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1252]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1251
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ فِي صِلَاتِهِ، فَيَأْخُذُ شَعْرَةً مِنْ دُبُرِهِ، فَيَرَى أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ. فَلَا يَنْصَرِفْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ إِلَّا أَنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَمْ يُصَرِّحْ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: شیطان کسی شخص کے پاس، اُس کی نماز کے دوران آتا ہے، اور اس کی پچھلی شرمگاہ کا بال پکڑتا ہے، تو آدمی کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید اُسے حدث لاحق ہو گیا ہے (اس طرح کی صورتحال میں) آدمی اس وقت تک نماز ختم نہ کرے، جب تک وہ (ہوا خارج ہونے کی) آواز نہیں سن لیتا، یا بو محسوس نہیں کر لیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے (اور اس روایت میں بھی) اُس نے سماع کی صراحت نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1251]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9198
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَيَأْخُذُ بِشَعْرَةٍ مِنْ دُبُرِهِ، فَيَرَى أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ فَلَا يَنْصَرِفْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے پاس اس کی نماز میں آتا ہے اور اس کی دبر کے بال سے پکڑ لیتا ہے، جس سے اسے لگتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے، تو وہ نماز سے اس وقت تک نہ پھرے جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ محسوس کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9198]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 249، حدیث 9230»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9199
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنَّ الشَّيْطَانَ لَيُطِيفُ بِالرَّجُلِ فِي صَلَاتِهِ لِيَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، فَإِذَا أَعْيَاهُ نَفَخَ فِي دُبُرِهِ، فَإِذَا أَحَسَّ أَحَدُكُمْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَجِدَ رِيحًا أَوْ يَسْمَعَ صَوْتًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شیطان آدمی کے گرد اس کی نماز میں چکر لگاتا ہے تاکہ اس کی نماز توڑ دے، جب وہ تھک جاتا ہے تو اس کی دبر میں پھونک مار دیتا ہے، جب تم میں سے کسی کو اس کا احساس ہو تو وہ نماز سے اس وقت تک نہ پھرے جب تک بو نہ محسوس کرے یا آواز نہ سن لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 249، حدیث 9231»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9200
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ لَيُطِيفُ بِالرَّجُلِ فِي الصَّلَاةِ لِيَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، فَإِذَا أَعْيَا نَفَخَ فِي دُبُرِهِ لِيُرِيَهُ أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ، فَإِذَا وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شیطان نماز میں آدمی کے گرد چکر لگاتا ہے تاکہ اس کی نماز توڑ دے، جب وہ تھک جاتا ہے تو اس کی دبر میں پھونک مار دیتا ہے تاکہ اسے لگے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے، جب اسے اس کا کچھ احساس ہو تو وہ اس وقت تک نہ پھرے جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ محسوس کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9200]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 250، حدیث 9232»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9201
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ : إِنَّ الشَّيْطَانَ يَنْفُخُ فِي دُبُرِ الرَّجُلِ، إِذَا أَحَسَّ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلَا يَنْصَرِفْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شیطان آدمی کی دبر میں پھونک مارتا ہے، جب تم میں سے کسی کو اس کا احساس ہو تو وہ (نماز سے) اس وقت تک نہ پھرے جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ محسوس کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9201]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 250، حدیث 9233»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں