الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12527 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 12527
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ مَجْلِسًا مَرَّةً فَحَدَّثَهُمْ عَنْ أَعْوَرَ الدَّجَّالِ، وَزَادَ فِيهِ: فَقَالَ:" مَهْيَمْ". وَكَانَتْ كَلِمَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ يَقُولُ:" مَهْيَمْ"، وَزَادَ" فَمَنْ حَضَرَ مَجْلِسِي وَسَمِعَ كَلَامِي مِنْكُمْ فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ، وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - صَحِيحٌ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَأَنَّ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي إِحْدَاهَا" يَكُونُ قَبْلَ خُرُوجِهِ سُنُونَ خَمْسٌ جُدْبٌ"، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوَشْبٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک محفل میں تشریف فرما تھے، آپ نے کانے دجال کے بارے میں ان لوگوں کو بتایا، اس روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میہم! یہ وہ کلمہ ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ارشاد فرماتے تھے جب کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا جاتا تھا تو آپ یہ فرماتے تھے: میہم! اور اس روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”تم میں سے جو شخص میری محفل میں موجود ہے، اور اس نے میرا کلام سنا ہے تو موجود شخص غیر موجود افراد تک تبلیغ کر دے اور تم لوگ یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ صحیح ہے۔ وہ کانا نہیں ہے اور دجال کانا ہو گا اس کی ایک آنکھ نہیں ہو گی اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے پڑھا لکھا اور ان پڑھ شخص (ہر کوئی) پڑھ سکے گا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے مختلف طرق سے نقل کی ہیں۔ اس کے ایک طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے خروج سے پہلے کے پانچ سال قحط سالی کے ہوں گے۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12527]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (456/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12507
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدَّجَّالُ أَعْوَرُ عَيْنِ الشِّمَالِ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ: كَافِرٌ، يَقْرَؤُهُ الْأُمِّيُّ وَالْكَاتِبُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال بائیں آنکھ سے کانا ہو گا۔ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ شخص پڑھ لے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12507]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12507]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (38/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19888، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2024»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح