🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الدَّهْرِ
زمانے کو برا کہنے کی ممانعت
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13000 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13000
المعجم الاوسط: 637
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13000
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ، فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامٍ الْغَسَّانِيُّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمانے کو برا نہ کہو کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی زمانہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ہشام غسانی ہے، جسے ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13000]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (641)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8892، 22046، 22147»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 637
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ، فَإِنَّ اللهَ هُوَ الدَّهْرُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا سَعِيدٌ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم زمانے کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ اللہ ہی زمانہ (کا خالق اور اس میں تصرف فرمانے والا) ہے“۔
اس حدیث کو سعید رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابوالزبیر رحمہ اللہ سے اسے صرف سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 637]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں