🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ
اولاد، قریبی رشتہ داروں، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13492 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13492
مسند احمد: 2104
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13492
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ أُخْتَانِ فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُمَا [مَا صَحِبَتَاهُ] دَخَلَ بِهِمَا الْجَنَّةَ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ابْنَتَانِ". بَدَلَ:" أُخْتَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس کی دو بہنیں ہوں، اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے، جب تک وہ دونوں اس کے ساتھ رہیں، تو وہ ان دونوں کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”دو بہنوں“ کی جگہ ”دو بیٹیوں“ کا لفظ ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13492]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (236/1)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3670، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2105»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2104
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، ومُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ: ثَنَا فِطْرٌ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ أَبِي سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ أُخْتَانِ، فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُمَا مَا صَحِبَتَاهُ، دَخَلَ بِهِمَا الْجَنَّةَ" , وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ:" تُدْرِكُ لَهُ ابْنَتَانِ، فَأَحْسَنَ إِلَيْهِمَا مَا صَحِبَتَاهُ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ تَعَالَى الْجَنَّةَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی دو بہنیں ہوں اور وہ جب تک اس کے پاس رہیں، ان سے اچھا سلوک کرتا رہے تو وہ ان دونوں کی برکت سے جنت میں داخل ہو جائے گا“، بعض طرق میں دو بیٹیوں کا تذکرہ ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2104]

الحكم على الحديث:
حسن بشواهده، وهذا إسناد ضعيف، لضعف شرحبيل بن سعد.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں