🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ حَقِّ الْجَارِ وَالْوَصِيَّةِ بِالْجَارِ
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13541 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13541
مسند اسحاق بن راہویہ: 760
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13541
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُس کو وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیچ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13541]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1899) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7514)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا شُعْبَةُ، نا دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَوْ حَسِبْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام ہمسائے کے بارے میں مجھے وصیت کرتے رہے حتیٰ کہ میں نے گمان کیا کہ وہ اسے وراثت میں حصہ دار بنا دیں گے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب الوصٰة بالجار، رقم: 6015، 6014 . مسلم، كتاب البروالصلة، باب والوصية بالجار والا حسان اليه، رقم: 2624 . سنن ابوداود، رقم: 5151 . سنن ترمذي، رقم: 1942 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں