🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13593 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13593، 7662
معجم صغیر للطبرانی : 806
المعجم الاوسط: 1743
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13593
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلَّهِ فِي الْجَنَّةِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ هُوَ وَبَقِيَّةُ طُرُقِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے اُن افراد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو جنت میں جائیں گے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی جنت میں ہو گا، صدیق جنت میں ہو گا اور وہ شخص جنت میں ہو گا، جو شہر کے کنارے پر اپنے بھائی سے ملنے کے لیے جاتا ہے، اور وہ صرف اللہ تعالی کے لیے اُس سے ملنے کے لیے جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب النکاح میں، عورت پر شوہر کے حق سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، وہ روایت بھی اور اس کے بقیہ طرق بھی گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13593]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1764، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 103»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 806
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْجَعْدِ الْوَشَّاءُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ ، عَنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"أَلا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ لا يَزُورُهُ إِلا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: أَلا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: كُلُّ وَلُودٌ وَدُودٌ، إِذَا غَضِبَتْ أَوْ أُسِيءَ إِلَيْهَا أَوْ غَضِبَ، أَيْ زَوْجُهَا، قَالَتْ: هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ لا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ حَتَّى تَرْضَى"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ سَلَمَةَ بْنِ دِينَارٍ الزَّاهِدِ، إِلا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ بَكَّارٍ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْنَى أَبَا حَازِمٍ، مِمَّنْ رَوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَبُو حَازِمٍ هَذَا، وَقَدْ رَوَى عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَأَبُو حَازِمٍ التَّمَّارُ الْمَدَنِيُّ، وَأَبُو حَازِمٍ الأَشْجَعِيُّ الْكُوفِيُّ يَرْوِي عَنْهُ مَنْصُورٌ، وَالأَعْمَشُ يُسَمَّى مَيْسَرَةَ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي اسْمِهِ، وَأَبُو حَازِمٍ، الَّذِي رَوَى عَنْهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، اسْمُهُ نَبْتَلُ، وَهُوَ كُوفِيُّ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنتی آدمی کے متعلق نہ بتاؤں؟“ ہم نے کہا: کیوں نہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبی جنتی ہو گا اور صدیق، شہید، بچہ اور وہ آدمی جو اپنے بھائی سے ملاقات صرف اللہ کی رضا کے لیے کرتا ہے، یہ سب جنتی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنتی عورتوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: کیوں نہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے جننے والی، محبت کرنے والی جب وہ غصے میں ہو، یا اس سے بدسلوکی کی جائے، یا اس کا خاوند اس پر ناراض ہو تو کہے: یہ میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک نہ سوؤں گی جب تک تم مجھ سے راضی نہ ہو جاؤ۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب صفة الجنة/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1743، والطبراني فى «الصغير» برقم: 118
قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن زياد القرشي قال البخاري لا يصح حديثه فإن أراد تضعيفه فلا كلام وإن أراد حديثا مخصوصا فلم يذكره وأما بقية رجاله فهم رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 312)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7662
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟" قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلَّهِ فِي الْجَنَّةِ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟" قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" كُلُّ وَدُودٍ وَلُودٍ إِذَا غَضِبَتْ أَوْ أُسِيءَ إِلَيْهَا أَوْ غَضِبَ زَوْجُهَا قَالَتْ: هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ حَتَّى تَرْضَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ، فَإِنْ أَرَادَ تَضْعِيفَهُ فَلَا كَلَامَ، وَإِنْ أَرَادَ حَدِيثًا مَخْصُوصًا فَلَمْ يَذْكُرْهُ، وَأَمَّا بَقِيَّةُ رِجَالِهِ فَهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تم لوگوں کو تمہارے ان مردوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو جنت میں جائیں گے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی جنت میں جائے گا صدیق جنت میں جائے گا شہید جنت میں جائے گا مولود (یعنی پیدا ہو کر فوت ہونے والا بچہ) جنت میں جائے گا، اور وہ شخص جو شہر کے کنارے پر اپنے بھائی سے ملنے کے لئے جاتا ہے وہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جاتا ہے وہ جنت میں جائے گا، اور کیا میں تمہیں تمہاری خواتین کے بارے میں بتاؤں جو جنت میں جائیں گی؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر محبت کرنے والی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عورت کہ جب وہ غصے میں آئے یا جب اس کے ساتھ برا سلوک کیا جائے یا جب اس کا شوہر غضبناک ہو، تو وہ یہ کہے: یہ میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہیں سوؤں گی جب تک تم راضی نہیں ہو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زیاد قرشی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث صحیح نہیں ہے اگر تو انہوں نے اس راوی کو ضعیف قرار دینے کا ارادہ کیا ہے، تو پھر یہ کوئی کلام نہیں ہے، اور اگر انہوں نے کسی مخصوص حدیث کو مراد لیا ہے، تو انہوں نے وہ حدیث ذکر نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7662]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (118) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1764)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 103»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1743
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْجَعْدِ الْوَشَّاءُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟ قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: I " النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ، لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلهِ فِي الْجَنَّةِ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟ I " قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: I " كُلُّ وَدُودٍ وَلُودٍ إِذَا غَضِبَتْ أَوْ أُسِيءَ إِلَيْهَا، قَالَتْ: هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ، لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ حَتَّى تَرْضَى. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ هَذَا، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے ان مردوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو جنتی ہیں؟“ ہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبی جنت میں ہے، صدیق جنت میں ہے، شہید جنت میں ہے، (بچپن میں) فوت ہونے والا بچہ جنت میں ہے، اور وہ شخص بھی جنت میں ہے جو شہر کے کسی دور دراز گوشے میں اپنے بھائی سے محض اللہ کی خاطر ملاقات کرنے جائے؛ کیا میں تمہیں تمہاری ان عورتوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو جنتی ہیں؟“ ہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ عورت جو (اپنے شوہر سے) بے پناہ محبت کرنے والی اور کثیر الاولاد ہو، جو غصہ آنے پر یا اپنے ساتھ برا سلوک کیے جانے پر (اپنے شوہر سے) کہے: «هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ، لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ حَتَّى تَرْضَى» ”یہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک اپنی آنکھوں میں نیند کا سرمہ نہیں لگاؤں گی (یعنی سوؤں گی نہیں) جب تک کہ آپ مجھ سے راضی نہ ہو جائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے ابو حازم سے صرف اسی ابراہیم نے روایت کیا ہے، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی طریق سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1743]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 118»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں